22 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Taxi Driver Robbed by Two Men Wearing Police Uniforms
کلرسیداں; پولیس وردی میں ملبوس دو ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹ لیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |22اگست 2026)—روات کلرسیداں روڈ پر کھڑے پولیس وردی میں ملبوس دو ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹ لیا،وہاب جہانگیر سکنہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ اپنی الٹو گاڑی پر حسب معمول بکنگ پر گیا اور ایک بجے شب راولپنڈی سے واپس کلرسیداں آ رہا تھا کہ چوک پنڈوری کے مقام پر سڑک پر موجود پولیس یونیفارم میں ملبوس دو اہلکاروں نے ٹارچ کی روشنی میں مجھے رکنے کا اشارہ کیا تو میں رک گیا، اہلکاروں نے مجھ سے قومی شناختی کارڈ اور گاڑی کا کارڈ لے لیا اور گاڑی کی تلاشی شروع کر دی اور ڈگی میں سے کوئی شاپر اٹھا کر کہا کہ منشیات ہے ہم تم کو چوکی لے کر جائیں گے اور وہ لوگ مجھے گاڑی میں بٹھا کر جانب مندرہ کی جانب روانہ ہو گئے اور راستہ میں ایک اہلکار نے گن پوائنٹ پر مجھ سے میرا پرس جس میں پچیس ہزار روپے کی نقدی تھی اور میرا موبائل فون چھین لیا اور ماہندر کے قریب مجھے گاڑی سے اتار کر فرار ہو گئے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی یاد رہے کہ یہ واقعہ اس جگہ پیش آیا جہاں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری اور غوثیہ چوک جبکہ کلرسیداں پولیس وین بھی گشت پر معمور رہتی ہیں ان تینوں فورسز کی موجودگی میں پولیس وردی پہنے ملزمان کا مین سڑک پر ٹارچ اٹھا کر گاڑیوں کی چیکنگ کرنا ان اداروں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے اور پھر سونے پر سہاگہ کہ ملزمان ٹیکسی ڈرائیور کو لے کر مندرہ کی سمت گئے جہاں ہمہ وقت غوثیہ چوک کی پٹرولنگ گاڑی گشت کرتی دکھائی دیتی ہے اور ملزمان پولیس چوکی کے قریب ملزم کو چھوڑ کر فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Kallar Syedan, August 22, 2026 (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi): A taxi driver was allegedly robbed by two men wearing police uniforms on the Rawat–Kallar Syedan Road near Chowk Pindori during the early hours of Saturday.
According to the FIR registered by Kallar Syedan Police, Wahab Jahangir, a resident of Kallar Syedan, said he was returning to Kallar Syedan from Rawalpindi at around 1 am in his Suzuki Alto after completing a booking.
He said that when he reached Chowk Pindori, two men dressed in police uniforms signalled him to stop using flashlights. After he stopped, the men took his national identity card and vehicle documents and began searching the car.
The suspects allegedly picked up a plastic bag from the vehicle’s trunk and claimed that it contained narcotics. They then told the driver that they would take him to a police post for further action.
According to the complainant, the men forced him into the vehicle and drove towards the Mandrah side. During the journey, one of the suspects allegedly held him at gunpoint and took his wallet containing Rs 25,000 in cash and his mobile phone.
The suspects reportedly dropped the driver near Mahand and fled.
Kallar Syedan Police have registered a case and launched an investigation into the incident.
The incident has also raised serious questions about security and police patrolling arrangements in the area. The location is reportedly covered by Punjab Highway Patrol units stationed at Chowk Pindori and Ghousia Chowk, while a Kallar Syedan Police vehicle also patrols the main road.
The alleged use of police uniforms and flashlights to stop vehicles on a major road, followed by the suspects’ movement towards Mandrah, has prompted concerns over how the perpetrators managed to operate in an area where multiple patrol units are reportedly present.
Police are investigating the circumstances of the robbery and are expected to determine whether the suspects were impersonating police officers and how they managed to evade the patrolling forces.
کلرسیداں کے گرلز ہائی سکول تل خالصہ کا مایوس کن نتیجہ، 25 میں سے صرف 5 طالبات کامیاب
Girls’ Education Under Scrutiny as Only 5 of 25 Students Pass Matric at Kallar Syedan School
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |22اگست 2026)—پنجاب میں تعلیم نسواں پر کتنی توجہ دی جاتی ہے اس کی مثال کلرسیداں کے نواحی گاؤں تل خالصہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ہے جس کی 25 بچیوں نے میٹرک کے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے صرف 5 پاس ہو سکیں بقیہ 20 فیل قرار پائیں جس کے بعد لوگوں نے اپنی بچیوں کو دیگر مدارس میں منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے مقامی حلقوں نے بھی بدترین نتائج پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیاہے
Over a Dozen Vehicles Carrying Goods to Azad Kashmir Seized and Confined at Kallar Syedan Police Station
آزاد کشمیر جانے والی سامان سے لدی درجن سے زائد گاڑیاں کلرسیداں پولیس نے بند کردیں
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |22اگست 2026)—ایس پی سیکورٹی طارق محبوب اور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین کا کلرسیداں کے راستے ڈڈیال ضلع میرپور ازادکشمیر جانے والی سڑک پر دریائے جہلم کے کنارے دانگلی چیک پوسٹ کا دورہ،حکومتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سامان سے لدی ازادکشمیر جانے کی اجازت کی منتظر درجن سے زائد گاڑیوں کو پولیس اسٹیشن کلرسیداں بند کردیا اور وہاں راولپنڈی کی بجائے کلرسیداں پولیس کو بھی تعنیات کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ازادکشمیر کی پیدہ شدہ صورتحال کے پیش نظر سڑک کے راستے ازادکشمیر میں مسافروں کی امدورفت کے سوا اشیائے روزمرہ سیمنٹ سریا وغیرہ لے جانے پر پابندی کے باوجود رات گئے یہ گاڑیاں دریا پار روانہ ہو جاتی تھیں چیک پوسٹ پر پیرافورس،راولپنڈی سے پنجاب پولیس کی اضافی نفری سمیت متعدد اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا پھر وہاں کیمرہ بھی نصب کردیا گیا مگر حکومتی احکامات پر من و عن عمل درآمد نہ ہوسکا اس دوران 6 اہلکاروں کے خلاف انکوائری بھی جاری ہے متعدد اداروں کے اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود سامان سے لدی تمام گاڑیاں رات کے وقت پل سے گزار دی جاتیں، اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر یہاں اچانک دورہ بھی کرتی ہیں، ایس پی ہیڈکوارٹر ملک طارق محبوب نے دھانگلی کا دورہ کیا اور وہاں اجازت کی منتظر سامان سے لدی درجن سے زائد گاڑیوں کو پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں بند کردیا گیا جن میں دو آئل ٹینکرز سمیت پانچ عدد مزدا ٹرک دو عدد شہزور ،دو عدد سوزوکی پک آپ اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں۔
Additional Sessions Judge Grants Post-Arrest Bail to Khalil Hussain in Kallar Syedan Case
ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم خلیل حسین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |22اگست 2026)—ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے ملزم خلیل حسین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی، ملزم پر ناصر حسین مغل ساکن سکرانہ کی بیوی نے ملزم پر گھر میں داخل ہو کر پلو پکڑنے کا الزام لگا کر تھانہ کلر سیداں میں ایف آئی آر کا اندراج کروایا تھا درخواست گزار کے وکیل عامر حسین بھٹی نے عدالت میں دلائل پیش کئے کہ چونکہ فریقین کے درمیان عرصہ دراز سے راستے کا تنازعہ چلا آ رہا ہے اسی مخاصمت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا ہے ،عدالت نے عامر حسین بھٹی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوۓ ملزم خلیل احمد کی ضمانت منظور کر لی۔
Power and Gas Shortages Deepen Crisis in Tal Khalsa as Residents Face Repeated Outages
کلرسیداں میں بجلی اور سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، شہری مشکلات کا شکار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |22اگست 2026)—کلرسیداں میں بجلی اور سوئی گیس کی عدم فراہمی نے بحران کی کیفیت اختیار کر لی روزانہ دن رات میں متعدد بار بجلی کی فورس لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ آنکھ مچولی بھی رہتی ہے رات کے پچھلے پہر بجلی کی بندش نے لوگوں سے نیندیں چرا لی ہیں دوسری جانب کئی ماہ سے سوئی گیس دستیاب ہی نہیں اس کے باوجود دونوں ادارے ماہانہ بھاری بل وصول کرنے میں مصروف ہیں کلرسیداں کے شہری بے یارو مددگار ہیں کوئی ان کا پرسان احوال نہیں ہے۔
PML-N Leaders Visit MPA Bilal Yamin Satti to Inquire About His Health and Pray for His Recovery
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ایم پی اے بلال یامین ستی کی عیادت، جلد صحتیابی کی دعا




