22 August 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawalpindi Police Arrest Inter-District Gang Targeting Overseas Pakistanis
راولپنڈی; بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹنے والے 3 رکنی بین الاضلاعی گینگ کوگرفتار

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |22اگست 2026)—مورگاہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹنے والے 3 رکنی بین الاضلاعی گینگ کوگرفتارکرلیا، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے گینگ کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹاسک دیا تھا، زیرحراست بین الاضلاعی گینگ سے1 کروڑ 3 لاکھ روپے مالیت کے 22 موبائل فون، 15 لیپ ٹاپ، 100 ائیرپوڈز اور 100 گھڑیاں برآمدہوئیں، گینگ کا ٹارگٹ بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے شہری ہوتے تھے، گینگ سے تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،
پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری کو گرفتارکرلیا، اشتہاری نے معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری کو قتل جبکہ دو راہگیروں سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا تھا، اشتہاری مئی 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا، پیرودھائی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے اشتہاری کو گرفتار کرلیا، اشتہاری کے 3 ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے،
راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات سپلائرکو گرفتارکرلیا، زیرحراست منشیات سپلائر سے 4 کلو سے زائد چرس برآمدہوئی، ٹیکسلا پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کی، رتہ امرال پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 510 گرام چرس برآمد کی، پیرودھائی پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1کلو100گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے،
راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے06افراد کوحراست میں لے کر 18لیٹرو26بوتل شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ بنی، سول لائنز، چکلالہ، صدر واہ، روات اور کلر سیداں کے علاقوں میں کی گئیں۔
Rawalpindi Police Inspector Iram Khanum Wins Two Gold Medals at All-Pakistan Powerlifting Deadlift Championship
راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے آل پاکستان پاور لفٹنگ ڈیڈ لفٹ چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈلز جیت لیے




