19 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: PPP and PML-N clash over Takal being divided by election commission
کلر سیداں: الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹکال کی تقسیم پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن آمنے سامنے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |19اگست 2026)—الیکشن کمیشن ضلع راولپنڈی کی جاری یوسیز کی حتمی حلقہ بندیوں میں یوسی چوآخالصہ کے موضع ٹکال کو دو یوسیز چوآخالصہ اور سموٹ میں تقسیم کرنے کے فیصلے کو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے عدالت عالیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹکال کے تمام باسی سیاسی تقسیم سے بالاتر ہوکر متحد ہیں ہم چوآخالصہ سے کسی بھی اپنی ابادی کو الگ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ قمر مسعود نے کہا کہ
مرکز چوآ خالصہ کی چھ یونین کونسلوں کو توڑ پھوڑ کے ذریعے آٹھ یونین کونسلوں میں تقسیم کرنے کے عمل نے کئی سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر انتظامی سہولت، آسان رسائی اور مؤثر مقامی نمائندگی فراہم کرنا ہوتا ہے مگر مرکز چوآ خالصہ میں ہونے والی حالیہ حلقہ بندیوں میں انتظامی ضرورت کو نظر انداز کردیا گیا موجودہ تقسیم نے علاقوں کے باہمی ربط اور عوامی سہولت کو متاثر کیا ہے،جس سے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہو گا،پنجاب حکومت اور متعلقہ سیاسی نمائندوں نے عوامی ضرورت اور سہولت کو مقدم رکھنے کے بجائے مخصوص شخصیات یا سیاسی مفادات کو فائدہ پہنچانے کو ترجیح دی،مسلم لیگ ن کے شاہد محمود سنگرال ایڈووکیٹ نے حالیہ فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے تین کلومیٹر دور چوآخالصہ سے الگ کرکے دور دراز سموٹ سے منسلک کرنا عوام دشمنی ہے جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی،راجہ ذوالفقار ساجد،ماسٹر محمد فیاض،حاجی عبد المجید ،خضر اخلاق، سابقہ کونسلرز نواز بھٹی،سعید بھٹی، گل شبیر،قاضی نئیر اقبال، چوہدری چنگیز نے بھی حالیہ تقسیم کو مسترد کردیا،پاکستان پیپلز پارٹی کے چوھدری امتیاز حسین نے کہا کہ ٹکال کے لوگوں نے نئی حلقہ بندی کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا عوام کا اجتماع کریں گے اور فیصلے کو چیلنج کریں گے،مسلم لیگ ن کے چیف مہربان حسین نے کہا کہ ہمیں غیروں سے نہیں اپنوں سے شکوہ ہے جنہوں نے ٹکال سے زیادتی کی ہم اہلیان ٹکال سیاست سے بالاتر ہو کر اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے جنرل سیکرٹری راجہ ماسٹر ساجد حسین نے کہا کہ ٹکال کے تمام لوگوں نے نئی تقسیم کو مسترد کردیا ہے ہم چوآخالصہ کے ساتھ تھے اور رہیں گے کسی دوسری یوسی میں تقسیم کی ہرگز اجازت نہ دیں گے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, August 19, 2026): The Pakistan Peoples Party (PPP) and Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) have strongly rejected the Election Commission’s final delimitation decision to divide the village of Takal in Union Council Choa Khalsa between two union councils, Choa Khalsa and Samot, announcing that they will challenge the decision in the High Court.
Local political leaders and residents said the people of Takal remain united beyond political affiliations and strongly oppose separating any part of the village from Choa Khalsa.
PPP leader Raja Qamar Masood said the process of breaking up the six union councils of Choa Khalsa centre and reorganising them into eight union councils had raised serious questions. He said the primary purpose of delimitation was to provide better administrative facilities, easier public access and effective local representation.
According to Masood, the latest delimitation has ignored administrative requirements and disrupted the existing geographical and social links between communities, which could create further difficulties for residents. He alleged that public convenience and administrative needs had been overlooked in favour of particular political or personal interests.
PML-N leader and advocate Shahid Mahmood Singral also rejected the decision, describing it as contrary to ground realities. He said separating Takal from Choa Khalsa, which is only around three kilometres away, and linking it with the more distant Samot was against the interests of the local population and could not be accepted.
Raja Zulfiqar Sajid, Master Muhammad Fayyaz, Haji Abdul Majeed, Khizar Akhlaq, former councillors Nawaz Bhatti, Saeed Bhatti and Gul Shabbir, Qazi Nair Iqbal and Chaudhry Changez also opposed the new delimitation.
PPP leader Chaudhry Imtiaz Hussain said the people of Takkal had rejected the new delimitation outright. He announced that a public gathering would be organised and that the decision would be challenged in court.
PML-N leader Chief Mehrban Hussain said residents had grievances not against outsiders but against those who, he claimed, had wronged Takal. He stressed that the people of Takal were united beyond political differences and would not accept the decision.
PML-N UC Choa Khalsa General Secretary Raja Master Sajid Hussain said all residents of Takal had rejected the new division. He said the people of Takal had historically remained part of Choa Khalsa and would continue to do so, adding that they would not allow the village to be divided or attached to another union council.
The local leaders said they would continue consultations with residents and pursue legal and democratic avenues to seek a reversal of the delimitation decision.
کلر سیداں: امانت میں خیانت کا الزام، خاتون نے لاکھوں روپے ہتھیانے پر مقدمہ درج کروا دیا، ملزمہ گرفتار
Kallar Syedan: Woman Accused of Misappropriating Millions in Entrusted Money, Arrested After Case Registered
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |19اگست 2026)—امانت میں خیانت،خاتون نے اضافی رقم دینے پر خواتین کو لکھوں روپے سے محروم کردیا خاتون ملزمہ کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا،طاہرہ بی بی سکنہ رجام نے مقدمہ درج کروایا کہ مسماۃ ملیحہ نورین زوجہ راشد محمود میرے گاؤں کی رہائشی ہے جس نے اپنے داماد عثمان خالد کو بیرون ملک بھجوانے کے لیئے مجھ سے رقم امانتا مانگی، میں نے چھ لاکھ روپے طالب حسین کی موجودگی میں دیئے،اس کے بعد سیمی عاشق زوجہ بابر کی موجودگی میں چار لاکھ روپے کی رقم دی اس کے علاوہ ملیحہ نورین اور اس کے داماد نے بنک سے میرے نام کا 7 لاکھ 20 ہزار روپے کا قرض نکلوا کر صرف 8 اقساط بنک میں جمع کروائیں اس کے علاوہ میری ہمشیرہ نگہت شمریز سے طلائی زیورات وزنی 4 تولے، سیمی عاشق سے طلائی زیورات 4 تولے اپنے خاوند اور داماد کیساتھ مل کر حاصل کر کے بنک میں گروی رکھوا کر لون کی رقم 13 لاکھ روپے حاصل کی اور وعدہ کیا کہ وہ ہر ماہ بعد ڈیڑھ لاکھ روپے ہمیں ادا کیا کرے گی بعد ازاں ملزمان اپنے وعدے سے منحرف ہونے لگے، میں نے ان پر دباؤ ڈالا تو مذکوریہ اور اس کے خاوند اور داماد نے کہا کہ آپ مزید 7 لاکھ روپے دیں اور یہ اور سابقہ رقم مبلغ 30 لاکھ 20 ہزار روپے مورخہ 23 مئی 2026 کو واپس کردونگی جس پر سائلہ نے ریحانہ پروین اور افتخار حسین کے روپرو اسے 7 لاکھ روپے مزید دے دیئے اور ایک اشٹام پیپر مجاریہ ملیحہ نورین تحریر کراوایا چونکہ میں ان پڑھ عورت ہوں گھر جا کر جب اشٹام پڑھوایا تو پتہ چلا کہ الزام علیہان نے انتہائی چالاکی اور ہوشیاری اور غلط بیانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میری رقم جو بطور امانت انہوں نے لی ہوئی تھی بطور ادھار اشٹام پیپر میں درج ہے جبکہ قبل ازیں لی گئی مبلغ رقم 39 لاکھ روپے کا بھی ذکر موجود نہ ہے جس پر سائلہ نے معزین کے ہمراہ ملزمان سے رابطہ کیا تو ملزمان نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر اب رقم کا مطالبہ کیا تو تمہیں جان سے مار دیں گے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا
Kallar Syedan: All Patwaris and Registry Clerk Transferred Following Punjab Government Orders
کلر سیداں: پنجاب حکومت کے احکامات پر تمام پٹواریوں اور رجسٹری محرر کے فوری تبادلے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |19اگست 2026)—پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام پٹواریوں اور رجسٹری محررز کے فوری تبادلے کے احکامات جاری کردیے جس کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے تحصیل کلرسیداں کے تمام پٹواریوں کو مختلف مقامات پر تبدیل کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے کلرسیداں کے رجسٹری محرر کو بھی تبدیل کردیا
Nalla Muslimana: Mother of Former Councillor Muhammad Ashfaq Bhatti Passes Away, Funeral Prayer Today
نلہ مسلماناں: سابق کونسلر محمد اشفاق بھٹی کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج ادا ہوگی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |19اگست 2026)—نلہ مسلماناں کے سابق کونسلر محمد اشفاق بھٹی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ بروز بدھ دن گیارہ بجے نلہ مسلماناں میں ادا کی جائے گی۔
Former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan Meets PTI Chairman Gohar Khan, Offers Condolences on His Mother’s Death
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی پی ٹی آئی چیئرمین گوہر خان سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت




