18 August 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Final Delimitation of New Union Council No. 12, Multiple Objections Rejected

کہوٹہ: نئی یونین کونسل نمبر 12 کی حتمی حلقہ بندی، متعدد اعتراضات مسترد

کہوٹہ، 18 اگست 2026 (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر): الیکشن کمیشن نے تحصیل کونسل کہوٹہ کی نئی تشکیل پانے والی یونین کونسل نمبر 12 کی حتمی حلقہ بندی مکمل کرتے ہوئے متعدد اعتراضات مسترد کر دیے۔

حتمی فیصلے کے مطابق ٹپیالی راجگان، دڑیوہا، منیند، بٹالہ، موڑی اور دوبیرن خورد کی جانب سے دائر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ان علاقوں کو مجوزہ یونین کونسل نمبر 12 میں شامل کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحصیل کونسل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلوں سے متعلق فیصلے بھی سامنے آگئے ہیں۔ حتمی فیصلے کے تحت جیوڑہ، بھنتی اور سویڑی کو دوبارہ بیور کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے، جبکہ سلیٹھ گاؤں کو نرڑ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دیگر تمام اپیلیں اور اعتراضات بھی الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیے ہیں، جس کے بعد تحصیل کونسل کہوٹہ کی یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

Kahuta, August 18, 2026 (Pothwar.com, Imran Zamir): The Election Commission has finalized the delimitation of newly created Union Council No. 12 in Tehsil Council Kahuta, rejecting objections filed by several localities.

Under the final decision, objections submitted by Tippiyali Rajgan, Dariyoha, Manind, Battala, Mori and Doberan Khurd were rejected, and all these areas have been included in the proposed Union Council No. 12.

The Election Commission has also announced decisions regarding all union councils of Tehsil Council Kahuta. Under the final delimitation, Jiora, Bhanti and Sawairi have been reattached to Bior, while Saleth village has been attached to Narh.

According to the available details, all other appeals and objections were also rejected by the Election Commission, bringing the delimitation process for the union councils of Tehsil Kahuta to its final stage.

کہوٹہ میں جھوٹے مقدمے کی شکایت پر سب انسپکٹر معطل، ایس ایچ او کا تبادلہ

Sub-Inspector Suspended Over False Case Complaint in Kahuta; SHO Transferred

کہوٹہ، 18 اگست 2026 (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر): تھانہ کہوٹہ میں سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کی کھلی کچہری کے دوران شہری کی جانب سے جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی شکایت پر سب انسپکٹر عبدالقیوم رانجھا کو معطل کر دیا گیا، جبکہ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ ندیم الطاف کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔

کھلی کچہری میں ایک درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سب انسپکٹر عبدالقیوم رانجھا نے اس کے بھائی کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔ شکایت پر سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا۔

انکوائری کے دوران شکایت درست ثابت ہونے پر سی پی او راولپنڈی نے مقدمے کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر عبدالقیوم رانجھا کو معطل کر دیا۔

دریں اثنا، ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ ندیم الطاف کا بھی تھانہ کہوٹہ سے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کارروائی شکایات کی انکوائری اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

Mudassar Nazir Completes FTJ Course and Receives Registration

مدثر نذیر نے ایف ٹی جے کورس مکمل کر کے رجسٹریشن حاصل کرلی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اگست2026)
کہوٹہ گرڈ اسٹیشن کے رہائشی مدثر نذیر نے ایف ٹی جے کا کورس مکمل کر لیا، رجسٹریشن حاصل کر لی، دوستوں، عزیزوں کی طرف سے مبارکباد، کہوٹہ کے معروف نوجوان مدثر نذیر نے طب کے شعبہ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایف ٹی جے (فاضل طب و جراحت) کا کورس کامیابی سے مکمل کر لیا۔ کورس کی تکمیل کے بعد انہوں نے اجمل طبیہ کالج راولپنڈی کے پرنسپل پروفیسر حکیم عمران لودھی سے اپنی رجسٹریشن بھی باقاعدہ طور پر وصول کر لی۔ اس موقع پر مدثر نذیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف ٹی جے کا کورس مکمل کرنا ان کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تربیت کے اس مرحلے کو کامیابی سے مکمل کرنے میں اساتذہ کی رہنمائی، والدین کی دعاؤں اور دوست احباب کی حوصلہ افزائی کا اہم کردار ہے۔ وہ مستقبل میں اپنے علم اور صلاحیتوں کو عوام کی خدمت کے لیے بروئے کار لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔اجمل طبیہ کالج راولپنڈی کے پرنسپل پروفیسر حکیم عمران لودھی نے مدثر نذیر کو ایف ٹی جے کا کورس مکمل کرنے اور رجسٹریشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مدثر نذیر طب کے شعبہ میں محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ اصولوں کو مقدم رکھتے ہوئے اپنا نام پیدا کریں گے۔مدثر نذیر کی اس کامیابی پر دوستوں، عزیز و اقارب اور دیگر احباب نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ مدثر نذیر نے اپنی محنت اور لگن سے یہ کامیابی حاصل کی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔اہلِ علاقہ اور دوست احباب نے مدثر نذیر کے لیے مزید کامیابیوں، عزت و وقار اور نیک نامی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا تعلیم اور ہنر کے میدان میں آگے بڑھنا نہ صرف ان کے اپنے مستقبل بلکہ معاشرے کی ترقی کے لیے بھی خوش آئند ہے۔

Independence Day Ceremony Held in Panjar, Shields Presented to Students and Teachers

پنجاڑ میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، طلبہ اور اساتذہ میں شیلڈز تقسیم

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اگست2026)
جشنِ آزادی کے موقع پر کوہسار ویلفیئر کمیٹی پنجاڑ کی شاندار تقریب،سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت، تفصیل کے مطابق کوہسار ویلفیئر کمیٹی پنجاڑ کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں علاقے کی سیاسی، سماجی، مذہبی و تعلیمی شخصیات، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر راجہ نعیم اکبر ستی نے قومی پرچم لہرایا اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔ تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور بہترین تعلیمی خدمات انجام دینے والے اساتذہ میں خصوصی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔تقریب میں ابرار عباسی، راجہ اشراق جنجوعہ، ماسٹر گلفراز عباسی، حافظ محمد نیاز، قاری ایاز، حاجی فضل احمد ستی، تبارک عباسی، میڈم سمیعہ ستی، منیر عباسی، بابو اظہر عباسی، امجد ستی، حق نواز عباسی، مسعود عباسی، جنرل کونسلر عاطف جمشید ستی، حاجی محمد نواز چٹی مٹی، راجہ قیصر عباسی آف سلیٹھہ، طلعت عباسی، جواد عباسی آف پنجاڑ، ماسٹر محمد ریاض عباسی آف سنگیاں، سرفراز ستی آف کنیل، فاروق عباسی آف بگوٹ، حافظ محراب ستی آف منڈیالہ، فہیم عباسی آف کھوہیاں، فیصل ستی آف کیرل، ببلو اور فہیم ستی آف بگوٹ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔مقررین نے طلبہ کی کامیابی اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کو ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔ چیئرمین کوہسار ویلفیئر کمیٹی مطلوب عباسی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقے کی ترقی، تعلیم اور فلاح کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ مستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

Artificial Inflation Troubles Kahuta Residents as Tomato Prices Rise Beyond Reach

کہوٹہ میں مصنوعی مہنگائی سے شہری پریشان، ٹماٹر کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے دور

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اگست2026)
کہوٹہ میں مصنوعی مہنگائی، عوام کی زندگی اجیرن ٹماٹر کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے دور کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مصنوعی مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اشیائے خورونوش اور خصوصاً سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عام شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ٹماٹر کی قیمتوں میں اچانک اضافے نے شہریوں کو خاص طور پر پریشان کر دیا ہے اور ٹماٹر عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتیں بھی دکاندار اپنی مرضی سے مقرر کر رہے ہیں، جس کے باعث محدود آمدنی رکھنے والے افراد کے لیے گھر کا کچن چلانا مشکل ہو گیا ہے۔پنجاب کے متعلقہ محکمے سبزیوں اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی اور سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں، جبکہ پنجاب کے پرائس کنٹرول قوانین میں پھلوں اور سبزیوں سمیت متعدد ضروری اشیاء شامل ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سپلائی میں رکاوٹوں سے بعض سبزیوں کی قیمتوں پر دباؤ ضرور آیا ہے، تاہم اس صورتحال کی آڑ میں ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی چین متاثر ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار افسران بازاروں کے دورے کرکے صرف کاغذی کارروائی تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی طور پر مارکیٹوں میں جا کر سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، گراں فروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی کی جائے اور سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کروائی جائے۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ شہر، سبزی منڈی اور گردونواح کے بازاروں میں فوری طور پر خصوصی چیکنگ آپریشن کیا جائے، ٹماٹر سمیت تمام ضروری اشیاء کے نرخوں کی جانچ کی جائے اور مصنوعی مہنگائی و ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔شہریوں نے کہا کہ مہنگائی پہلے ہی ان کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کر چکی ہے، ایسے میں دکانداروں کی من مانی قیمتیں اور انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہی عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر کہوٹہ میں مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مستقل اقدامات کرے۔

Sub-Inspector Abdul Qayyum Suspended Over Alleged Registration of Incorrect FIR

مبینہ غلط ایف آئی آر کے اندراج پر سب انسپکٹر عبدالقیوم معطل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اگست2026)
مبینہ غلط ایف آئی آر کا اندراج، سب انسپکٹر عبدالقیوم معطل تھانہ کہوٹہ میں مبینہ طور پر غلط اور حقائق کے منافی ایف آئی آر درج کرنے پر سب انسپکٹر عبدالقیوم کو معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں ملزم بنائے گئے وقاص رحمان کے بھائی افضل رحمان نے معاملے پر سی پی او راولپنڈی کو درخواست دی، جس پر باقاعدہ انکوائری عمل میں لائی گئی۔ انکوائری کے دوران مبینہ طور پر یہ بات سامنے آئی کہ سب انسپکٹر عبدالقیوم نے حقائق کے برعکس ایف آئی آر درج کی، جس پر متعلقہ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا۔ معاملے سے متعلق ایف آئی آر میں منشیات کے مقدمے کے اندراج اور پولیس کارروائی کی تفصیلات بھی درج ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج پر اعتراضات کے بعد افضل رحمان نے اعلیٰ پولیس حکام سے رجوع کیا، جس کے نتیجے میں معاملے کی انکوائری کی گئی۔ انکوائری میں شکایت درست قرار پانے کے بعد سب انسپکٹر عبدالقیوم کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ شہری حلقوں نے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اختیارات کے مبینہ غلط استعمال اور حقائق کے برعکس مقدمات کے اندراج کی شکایات پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button