15 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Independence Day Celebrations Held with Great Enthusiasm

کلر سیداں میں جشن آزادی کی تقریبات بھرپور جوش و جذبے سے منعقد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15اگست 2026)—جشن آزادی کی تقریبات کلرسیداں کے تمام شہریوں دیہات اور قصبات میں شاہان شان طریقے سے منائی گئیں مرکزی تقریب بلدیہ ہال کلرسیداں میں ہوئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین، چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا،محمد زبیر کیانی،راجہ پرویز اختر قادری،رچوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،شیخ شعور قدوس،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری نعیم بنارس، شاہد جمیل عباسی،عابد حسین زاھدی،ملک زبیر احمد، حاجی محمد اسحاق و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی اور ،ادہر انجمن تاجراں چوکپنڈوری کے زہراہتمام بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اے سی ڈاکٹر سیدہ زینب حسین،محمد زبیر کیانی،چوہدری محمد حنیف،چوہدری یاسر ولایت،سہیل جہانگیر جنجوعہ و دیگر نے شرکت کی،شیخ اسد نثار کے زہراہتمام شاہ باغ سے کلرسیداں ریلی نکالی گئی سکوٹ جوڑ سے سکوٹ تک میراتھن ریس بھی ہوئی،شیخ شعور قدوس نے پولیس اسٹیشن میں منعقدہ تقریب میں کیک کاٹا اس موقع پر ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری ندیم عباس و دیگر بھی موجود تھے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ کی نعمت ہے اس کی قدر کریں بھارتی اور مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے حالات سے سبق حاصل کریں پوری قوم حافظ عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا پرچم بلند رکھا انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ فوج تنخواہ لیتی ہے وہ ایک رات بارڈر پر گزار کر دکھائیں سابق رکن خاتون قومی اسمبلی نثار تنویر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم وسائل کے باوجود ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔جشن آزادی کا دن جس طرح بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے وہ قابل تعریف ہے،اسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے کہا کہ آزادی کے دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ ملک کی خاطر کام اور مسلسل کام کریں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پنجاب میں بہترین کام کر رہی ہیں اور ستھرا پنجاب پروگرام ان کا بہت بہترین منصوبہ ہے۔بعد ازاں مسلم لیگ ن سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین کی صدارت میں بھی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ناظم شیخ حسن ریاض،چوہدری زین العابدین عباس،ملک زبیر احمد،عبد زاھدی،چوہدری فہد،حاجی محمد اسحاق،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری طارق تاج،عبد اللہ سیٹھی،پرویز اختر منہاس،سیٹھ صابر حسین و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ملک کی بقا سالمیت اور ترقی کی دعا کی گئی۔

Kallar Syedan, August 15, 2026 (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi): Independence Day celebrations were held with great enthusiasm and patriotic spirit across Kallar Syedan, including the city, villages and surrounding towns. The main ceremony was held at the Municipal Hall Kallar Syedan, where Punjab Assembly Member Raja Sagheer Ahmed, former MNA Ms. Nisar Tanveer Shirazi, Assistant Commissioner Dr. Syeda Zainab Hussain, Chief Officer Municipal Committee Riffat Abbas Pasha, Muhammad Zubair Kiani, Raja Pervez Akhtar Qadri, Chaudhry Akhlaq Hussain, Chaudhry Zain-ul-Abideen Abbas, Raja Zafar Mahmood, Sheikh Shoor Quddus, Sheikh Hassan Saraiki, Chaudhry Naeem Banaras, Shahid Jameel Abbasi, Abid Hussain Zahidi, Malik Zubair Ahmed, Haji Muhammad Ishaq and others participated.

A cake-cutting ceremony was also held, followed by prayers for the security, sovereignty and prosperity of Pakistan.

An Independence Day ceremony was also organised by the Anjuman Tajran Chowk Pindori, attended by Assistant Commissioner Dr Syeda Zainab Hussain, Muhammad Zubair Kiani, Chaudhry Muhammad Hanif, Chaudhry Yasir Wilayat, Sohail Jahangir Janjua and others.

A rally was organised from Shah Bagh to Kallar Syedan under the leadership of Sheikh Asad Nisar, while a marathon race was held from Skoot Jor to Skoot. Sheikh Shoor Quddus also participated in an Independence Day ceremony held at the police station, where he cut the Independence Day cake. SHO Inspector Chaudhry Nadeem Abbas and other officials were present.

Addressing the main ceremony, MPA Raja Sagheer Ahmed said that Pakistan is a great blessing from Allah and its people must value their freedom. He urged the nation to learn from the situation in India, occupied Kashmir and Palestine. He also paid tribute to Field Marshal Asim Munir for keeping Pakistan’s flag flying high during difficult times. He remarked that those who claim that soldiers merely receive salaries should spend one night at the border to understand the sacrifices made by the armed forces.

Former woman MNA Nisar Tanveer Shirazi said that despite limited resources, Pakistan is moving forward on the path of development. She praised the way Independence Day was being celebrated across Kallar Syedan, saying such celebrations reflect the people’s strong patriotic spirit.

Assistant Commissioner Dr Syeda Zainab Hussain said that Independence Day is an opportunity to renew the commitment to work continuously for the country. She also praised Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif’s initiatives in Punjab, particularly the “Suthra Punjab” program.

Another ceremony was held under the chairmanship of PML-N City President Haji Akhlaq Hussain. Former Nazim Sheikh Hassan Riaz, Chaudhry Zain-ul-Abideen Abbas, Malik Zubair Ahmed, Abid Zahidi, Chaudhry Fahad, Haji Muhammad Ishaq, Sheikh Nadeem Ahmed, Sheikh Hassan Saraiki, Chaudhry Tariq Taj, Abdullah Sethi, Pervez Akhtar Minhas, Seth Sabir Hussain and others attended.

The ceremony concluded with cake cutting and special prayers for the survival, security, development and prosperity of Pakistan.

راجہ پرویز اشرف: پاکستان کی جرات و بہادری کے چرچے دنیا بھر میں ہیں

Raja Pervez Ashraf: Pakistan’s Courage and Bravery Are Recognized Across the World

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15اگست 2026)— پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جرات بہادری کے چرچے دنیا عالم میں ہے عالمی دنیا ہماری قوت اور دنیا میں امن کے لیئے عملی اقدامات پر ہماری معترف ہے ہم نے بے شمار چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے مشکل اور دشوار گزار مراحل بخوبی طے کیے ہیں، ہماری تاریخ عزم، بہادری، استقامت اور وطن سے محبت کی لازوال داستانوں سے عبارت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کی سیاسی و سماجی شخصیت سید سیماب حیدر شاہ کی جانب سے کلر سیداں کے عوام کےلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ایک نجی ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستانی قوم اور ہماری بہادر افواج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، دشمن خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، پاکستان اس کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، 25 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔حالیہ کامیابیاں ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے دوران پاکستان نے امن کے داعی کی حیثیت سے انتہائی مثبت اور مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کو امن کا پیغام دیا، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدہ بھی پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے جس سے پاکستان کی دفاعی اہمیت اور عظمت کو مزید تقویت ملی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان اپنے اعلیٰ کردار کے باعث نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں ایک باوقار اور مؤثر ملک کے طور پر اپنا مقام مزید مستحکم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، ایسے عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو اتحاد، یکسوئی اور قومی جذبے کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ہم سب نے اپنے اس گلشن کی نگہبانی کرنی ہے اللہ کی تائید و نصرت ہمارے ساتھ ہے۔

CPO Rawalpindi Hassan Mushtaq Sukhera to Hold Open Court at Kallar Syedan Police Station Today

سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرہ آج کلر سیداں تھانے میں کھلی کچہری کریں گے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15اگست 2026)—سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا بروز ہفتہ دن ساڑھے گیارہ بجے تھانہ کلرسیداں میں کھلی کچہری سے خطاب کریں گے اور سائلین کے مسائل سنیں گے۔

Two Tragic Incidents in Kallar Syedan on Independence Day: Man Dies by Suicide, 13-Year-Old Girl Dies After Snakebite

کلر سیداں میں جشن آزادی کے روز دو افسوسناک واقعات، ایک شخص نے خودکشی کر لی، 13 سالہ لڑکی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15اگست 2026)—کلرسیداں میں مختلف پریشانیوں سے تنگ 50 سالہ شخص نے جشن آزادی کے روز خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔جبکہ کلرسیداں میں ہی 13 سالہ لڑکی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گئی پہلا واقعہ ڈھوک چھنی میں پیش آیا جہاں چار بچوں کے باپ لیاقت قریشی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ذرائع کے مطابق لیاقت قریشی کچھ عرصے سے شدید معاشی مشکلات کا شکار تھا۔ اوہ مالی حالات کے باعث ذہنی دباؤ میں مبتلا تھا۔ مبینہ طور پر اس نے چوہے مار گولیاں کھا لیں، جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی۔ اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ دریں اثناء محمد اظہر کی 13 سالہ بیٹی کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا۔جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button