15 August 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Celebrates Independence Day with Grand Ceremony and Cake Cutting

کہوٹہ میں جشن آزادی کی پروقار تقریب، کیک کاٹا گیا

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 15 اگست 2026): 15 صدر پریس کلب کہوٹہ و صدر دیہی سوشل ویلفیئر کونسل تحصیل کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب گلشن فوڈ، دھپری میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی، قانونی، صحافتی اور تاجر برادری سمیت طلبہ و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی سٹی صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی تھے، جبکہ ممتاز سینئر قانون دان و سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید ایڈووکیٹ، سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ ملک منیر اعوان، اساتذہ یونین رہنما راجہ تیمور اختر، راجہ اشراق جنجوعہ، ریاض عباسی، صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ ماجد غازی ایڈووکیٹ، خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کہوٹہ حاجی ملک غلام نبی، پروفیسر آصف کھٹر، رہنما جماعت اسلامی سردار مسعود، خطیب جامع مسجد امیر حمزہ مولانا حافظ عبداللہ عباسی، مولانا نصر اللہ عباسی اور دیگر شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔

تقریب کی نظامت معروف نوجوان قانون دان ارسلان کیانی ایڈووکیٹ نے انجام دی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی پرچم لہرایا گیا اور پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ بعد ازاں جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور دیگر شرکاء نے پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں پرجوش نعرے لگائے، جس سے تقریب کا ماحول ملی جذبے اور حب الوطنی سے بھر گیا۔ مقررین نے آزادی کو عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے، اس لیے وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

تقریب میں مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے پیش کیے جبکہ ننھے بچوں نے خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کیے۔ بچوں کی شاندار پرفارمنس کو حاضرین نے بھرپور سراہا اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عمران ضمیر نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کی قدر کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری قومی دنوں کے مواقع پر عوام میں شعور، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

مقررین نے قیام پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی آزادی، سلامتی اور ترقی کے لیے ہر محب وطن پاکستانی اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے افواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور ممبران پریس کلب کی جانب سے منعقدہ جشن آزادی کی تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نئی نسل میں وطن سے محبت، قومی شعور اور اتحاد کا جذبہ اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | 5 August 2026): A grand Independence Day ceremony was held at Gulshan Food, Dhapri, Kahuta, under the auspices of Kahuta Press Club President and President of the Rural Social Welfare Council Tehsil Kahuta, Raja Imran Zamir.

The event was attended by prominent political, social, religious, legal, business and media personalities, along with teachers, students and a large number of local citizens. Dr. Muhammad Arif Qureshi, City President of Pakistan Muslim League (N) Kahuta City, was the chief guest.

Among the notable participants and speakers were senior lawyer and former President Kahuta Bar Association Raja Saeed Advocate, Patron-in-Chief of the Kahuta Traders Association Haji Malik Abdul Rauf, President Pothohar Welfare Trust Kahuta Malik Munir Awan, teachers’ union leader Raja Taimoor Akhtar, Raja Ishraq Janjua, Riaz Abbasi, President Kahuta Bar Association Majid Ghazi Advocate, Khawar Riaz Qadri Advocate, General Secretary Kahuta Traders Association Haji Malik Ghulam Nabi, Professor Asif Khattar, Jamaat-e-Islami leader Sardar Masood, Imam of Jamia Masjid Ameer Hamza Maulana Hafiz Abdullah Abbasi, Maulana Nasrullah Abbasi and others.

The ceremony was hosted by young lawyer Arsalan Kiani Advocate. The program began with the recitation of the Holy Quran, followed by the hoisting of the national flag and special prayers for Pakistan’s security, progress, prosperity and stability. A cake was also cut to mark Independence Day.

Participants raised enthusiastic slogans in support of Pakistan and the Pakistan Armed Forces, creating an atmosphere filled with patriotism and national spirit.

School students presented national songs and colorful tableaus, receiving warm applause from the audience. Participants also raised “Pakistan Zindabad” slogans to encourage the young performers.

Addressing the gathering, Raja Imran Zamir said that freedom is a great blessing and that every Pakistani has a responsibility to value and protect it. He said Pakistan was achieved through the sacrifices and struggle of the nation’s forefathers, and the country can progress only through unity, commitment and collective efforts.

He added that the journalist community would continue to play its role in promoting public awareness, patriotism and national unity on important national occasions.

Other speakers paid tribute to the sacrifices made for the creation of Pakistan and called upon citizens to work for the country’s security, development and stability. They also paid tribute to the services and sacrifices of the Pakistan Armed Forces in defending the country.

The ceremony concluded with special prayers for Pakistan’s peace, prosperity, development and stability. Participants appreciated the Independence Day event organized by Raja Imran Zamir and members of the Kahuta Press Club, saying that such programs play an important role in instilling patriotism and national awareness among the younger generation.

کہوٹہ کلب میں جشن آزادی کی پروقار تقریب، پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب

Grand Independence Day Ceremony Held at Kahuta Club with Flag Hoisting and Cake Cutting

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 15 اگست 2026): ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی جشن آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں کہوٹہ کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ صائمہ تحریم کی جانب سے کیا گیا۔

تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد اور کوآرڈینیٹر ایم این اے راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران قومی پرچم لہرایا گیا اور جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی جذبات کا اظہار کیا گیا۔

تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور کوآرڈینیٹر ایم این اے راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔ مقررین نے آزادی کی اہمیت، ملکی ترقی اور قومی یکجہتی پر زور دیا۔

اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ صائمہ تحریم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، محکمہ مال، پیرا فورس، میونسپل کمیٹی کے عملے اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی کارکنان نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان کی ترقی، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

جشن آزادی کی اس تقریب میں قومی پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کے موقع پر شرکاء نے پاکستان سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

CPO Hassan Mushtaq Sukhera to Hold Open Courts in Kallar Syedan and Kahuta Today

سی پی او حسن مشتاق سکھیرہ آج تھانہ کلرسیداں اور کہوٹہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 15 اگست 2026):سٹی پولیس آفیسر (CPO) حسن مشتاق سکھیرہ آج بروز ہفتہ، 15 اگست 2026 کو تھانہ کلرسیداں اور تھانہ کہوٹہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرہ صبح 11 بجے تھانہ کلرسیداں جبکہ دوپہر 1 بجے تھانہ کہوٹہ میں کھلی کچہری لگائیں گے۔

کھلی کچہری کے دوران شہری براہِ راست سی پی او حسن مشتاق سکھیرہ کے سامنے اپنی شکایات اور مسائل پیش کر سکیں گے۔ شہریوں کو موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ پولیس سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات اعلیٰ پولیس افسر کے سامنے رکھیں۔

پولیس حکام کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی شکایات سننا، ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنا اور پولیس و عوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں تھانہ کلرسیداں یا تھانہ کہوٹہ پہنچ کر اپنی شکایات پیش کریں۔

Grand Independence Day Ceremony Held in Thoha Khalsa Under Raja Irfan Sarwar’s Leadership

تھوہا خالصہ میں راجہ عرفان سرور کے زیر اہتمام جشن آزادی کی پروقار تقریب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اگست2026)
نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور کے زیر انتظام جشن آزادی کی خوبصورت تقریب،ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،جشن آزادی کا کیک بھی کا ٹا گیااور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گی، تفصیل کے مطابق تھوہا خالصہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد،کونسلر راجہ عباس پپو، نوجوان سیاسی شخصیت کامران کیانی بگلہ راجگان،ساہیں محمد شعبان،راجہ شاہد مجید سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور راجہ عرفان سرورنے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے، اس لیے ہمیں اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا پاکستان کی آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں دیں، آج ہمیں اس آزادی کی حفاظت، ملک کی ترقی اور قومی اتحاد کو مضبوط بنانے کا عہد کرنا چاہیے۔ انہوں نے افواج پاکستان کی ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے خدمات اور قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پرخوبصورت کیک کاٹا گیااور پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے منعقد کی گئی اس خوبصورت تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نئی نسل میں وطن سے محبت اور قومی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Raja Habib Akbar: Pakistan Is the Fruit of Our Forefathers’ Unmatched Sacrifices

راجہ حبیب اکبر: پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اگست2026)
راجہ حبیب اکبر نے کہا کہ آج دنیا بھر کے کونے کونے میں بسنے والے پاکستانی جشنِ آزادی بھرپور جوش و خروش سے منائیں گے، پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے: راجہ حبیب اکبر،تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حبیب اکبر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جشنِ آزادی انتہائی جوش و خروش، ملی جذبے اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا۔ 14 اگست کا دن ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اسی دن برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد وطن حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پیارا ملک پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی انتھک محنت، عظیم قیادت اور سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ تحریکِ پاکستان کے دوران ہمارے آباؤ اجداد نے آزادی کے حصول کے لیے اپنا گھر بار چھوڑا، بے شمار مشکلات اور مصائب برداشت کیے اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔ جشنِ آزادی محض ایک تہوار نہیں بلکہ یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے اور وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کو تازہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، ملک میں اتحاد، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیں گے اور اپنے وطن کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ تعلیم، محنت، دیانت اور خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنائیں اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کے سنہری اصول ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔انہوں نے پوری قوم کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، ملک کو امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button