14 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Radio Pakistan Releases Special Potohari Milli Naghma for Independence Day

ریڈیو پاکستان کا یومِ آزادی پر خصوصی پوٹھوہاری ملی نغمہ جاری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |14اگست 2026)—یوم آزادی کے موقع پر ریڈیو پاکستان نے قومی جذبوں کے ترجمان خصوصی ملی نغمے ریلیز کیے ہیں ۔ دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ اس سال پوٹھوہاری زبان میں بھی خصوصی ملی نغمہ ” تاریاں سوں سوہنڑاں ، ساہڑا پاکستان اے ” بھی 13 اگست کو ریڈیو پاکستان کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری کر دیا گیا ۔ اس ملی نغمے کے خالق نامور شاعر ، ادیب ، محقق ، براڈکاسٹر یاسر کیانی ہیں موصوف کا تعلق کلرسیداں کے معروف گاؤں سکرانہ سے ہے اور آپ ملک کے ممتاز صوفی شاعر شیر زمان مرزا رح کے فرزند ارجمند ہیں ۔ نغمے کی پروڈیوسر مہ وش راجہ ہیں جو اجکل معروف پوٹھوہاری پروگرام ریڈیو پاکستان راولپنڈی کی پروڈیوسر ہیں اور قبل ازیں معرکہء حق کے حوالہ سے محمد عظمت مغل کا لکھا نغمہ ” پاک وطن اے پاکستان ” پروڈیوس کر کے بے پناہ داد وصول کر چکی ہیں ۔ اس نغمے کو مشہور گلوکار عدنان رضا چوہدری نیں گایا جبکہ کمپوزیشن میں انکا ساتھ کاشف جاوید تاری نے دیا یاد رہے کہ عدنان رضا ” پاک وطن اے پاکستان ” گا کر شہرت سمیٹ چکے ہیں ۔
ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے اس نغمہ کی تیاری میں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ ، ڈائریکٹر پروگرامز محترمہ مسرت شاہ رخ ، سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان راولپنڈی حامد ظہور ، پروگرام مینیجر کامران ملک نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور بروقت و مناسب رہنمائی فرمائی ۔ سامعین و ناظرین جہاں نغمے کے بول اور گلوکاری کو بہترین قرار دے رہے ہیں وہیں آڈیو وڈیو پروڈکشن کی مہارتوں کو بھی پسندیدگی سے نواز رہے ہیں یقیناً یہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی کی عمدہ پیشکش ہے ۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, August 14, 2026): The special Potohari patriotic song, titled “Tariyan Soon Sohna, Saada Pakistan Ae,” has been created by renowned poet, writer, researcher and broadcaster Yasir Kiani, who hails from the well-known village of Sakhirana in Kallar Syedan. He is also the son of the distinguished Sufi poet Sher Zaman Mirza (late).

The song has been produced by Mahwish Raja, who is currently associated with Radio Pakistan Rawalpindi as producer of its popular Potohari programme. She previously earned widespread appreciation for producing “Pak Watan Ae Pakistan,” written by Muhammad Azmat Mughal in connection with the Marka-e-Haq theme.

The patriotic song has been sung by renowned vocalist Adnan Raza Chaudhry, while Kashif Javed Tari collaborated with him on its composition. Adnan Raza had previously gained recognition for his performance of “Pak Watan Ae Pakistan.”

The production of the song received special attention and guidance from Director General Radio Pakistan Saeed Ahmed Sheikh, Director Programmes Ms Musarrat Shah Rukh, Station Director Radio Pakistan Rawalpindi Hamid Zahoor, and Programme Manager Kamran Malik.

Listeners and viewers have warmly appreciated the song, particularly praising its lyrics, vocal performance and overall presentation. The audio and video production have also received positive feedback, making the new Potohari milli naghma a notable Independence Day presentation by Radio Pakistan Rawalpindi.

The release highlights the role of regional languages in expressing national identity and patriotic sentiment, while also bringing Potohari culture and literature to a wider audience during the Independence Day celebrations.

گولڑہ موڑ کے قریب مسلح افراد نے ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی چھین لی، مقدمہ درج

Toyota Hiace Van Hijacked Near Golra Mor, Case Registered

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |14اگست 2026)—احمد رضا سکنہ موہڑہ دھیال نے مقدمہ درج کروایا کہ اپنے بڑے بھائی تبسم رضا کی ذاتی ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی کلر سیداں سے گولڑہ موڑ چلاتا ہوں گزشتہ روز صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب سائل گولڑہ موڑ سے صدر کی جانب جانے لگا تو ماشاء اللہ ہوٹل کے قریب دو آلٹو غاریاں میری گاڑی کے سامنے آ کر میری گاڑی کو روکا جن میں سے 8/10 افراد اتر کر میری طرف آئے مجھے گالم گلوچ کر کے زبردستی گاڑی سے اتار کر مجھ سے میری گاڑی چھین کر لے گئے، ایک الٹو گاڑی جبکہ دوسری گاڑی مجھے یاد نہ ہے جن میں سے ایک شخص کو گل شہباز کر کے نام سے پکارر رہے تھے میری گاڑی چھیننے کی واردات گلفان اور راجہ مبین نامی اشخآص کی ایماں پر ہوئی وجہ عناد یہ ہے کہ ہمارے رشتہ داروں کے ساتھ ان لوگوں کا گاڑیوں کی بابت لین دین ہے ۔

Independence Day Rally Held in Kallar Syedan by Karate Club and Youth Council

یومِ آزادی پر کلر سیداں میں پرویز شوتوکان کراٹے کلب اور کلر یوتھ کونسل کی ریلی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |14اگست 2026)—جشن آزادی کے سلسلہ میں پرویز شوتوکان کراٹے کلب کلرسیداں اور کلر یوتھ کونسل کے زیراہتمام چوآ روڈ سے ریلی نکالی گئی جس میں شریک بچوں نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا مہمان خصوصی تھے

Independence Day Ceremony Held at THQ Hospital Kallar Syedan, Assistant Commissioner Hoists National Flag

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، اسسٹنٹ کمشنر نے پرچم کشائی کی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |14اگست 2026)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں جشن آزادی کے سلسلے میں ٹقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میڈیکل افسران اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھرپور شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عابدہ پروین کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سے سی کلر سیداں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن اور ہماری پہچان ہے، آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد، تحریک آزادی اور اپنے اسلاف کی قربانیوں سے آگاہ کرنا بھی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے کہا کہ یوم آزادی محض جشن منانے کا دن نہیں بلکہ اس عہد کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم پاکستان کی سلامتی، ترقی اورخوشحالی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

Will Make Every Sacrifice for the Defence of Pakistan, Says Maulana Ehsanullah Chakiyalvi

وطن کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مولانا احسان اللہ چکیالوی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |14اگست 2026)—وطن عزیز پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تحریک پاکستان میں علماء کرام نے صف اول کا کردار ادا کیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے علماء کرام پر بھرپور اعتماد کااظہارکیایہی وجہ ہے کہ مشرقی پاکستان کا پرچم تحریک پاکستان کے سرگرم راہنماء مولانا ظفر احمد عثمانی اور مغربی پاکستان کا پرچم تحریک پاکستان کے سرگرم راہنماءمولانا شبیر احمد عثمانی کے ھاتھوں پاکستان کی پہلی پرچم کشائی کرائی گئی قیام پاکستان سے اب تک علماء کرام نے تعمیروطن میں صف اول کا کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار دارالعلوم جامعہ ربانیہ ودارلسلام ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ یوم آزادی تقریب سےجامعہ کے مہتمم وپرنسپل مولانا احسان اللہ چکیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے طلباء اور علماء کرام دفاع وطن میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر کمسن حفاظ طلبہ کرام نے ہاتھوں میں پاکستان کے سبز حلالی پرچم لےکر پاکستانی ترانے پڑھے ٹیبلو پیش کیے پرچم کشائی کی پروقار تقریب میں جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ نے پھرپور شرکت کی اس موقع پروطن عزیز کی سلامتی اور شھداء کے درجات کی بلندی کےلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

PML-N Leader Subedar Major Abdul Razzaq’s Brother Chaudhry Muhammad Munir passed away in UK

مسلم لیگ ن رہنما صوبیدار میجر عبدالرزاق کے بھائی چوہدری محمد منیر برطانیہ میں انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |14اگست 2026)—مسلم لیگ ن کے رہنما صوبیدار میجر عبدالرزاق کے بھائی چوہدری محمد منیر برطانیہ میں انتقال کر گئے نمازجنازہ سہالہ چوھدریاں چوآخالصہ میں علامہ ثاقب کاظمی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں محمد ظریف راجا،علامہ محمد فاروق چشتی،چوہدری ایاز گجر ایڈووکیٹ، چوہدری شاہد گجر، عاطف اعجاز بٹ،مسعود احمد بھٹی،ڈاکٹر لاڈلے حسن خاں، چوھدری توقیر اسلم، چیف مہربان خاں,ماسٹر راجہ ساجد، راجہ محمود الحسن، چوھدری امتیاز حسین، چوہدری وقاص گجر، چوہدری رضوان گجر، راجہ ارشد ریاست،شیخ شاہد عباس،چوہدری محمد صدیق وارثی، حاجی محمود حسین، حاجی عبدالوحید،راجہ ذوالفقار ساجد،ماسٹر محمد اسحاق و دیگر نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button