13 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Doberan Kallan Jamia Mosque Committee Dispute Resolved Amicably

کلر سیداں; جامع مسجد دوبیرن کلاں کمیٹی کا تنازع خوش اسلوبی سے حل، موجودہ کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13اگست 2026)—جامع مسجد دوبیرن کلاں کے انتظامی امور اور کمیٹی کی تشکیل سے متعلق تنازعہ کا دانشمندانہ اور اطمینان بخش حل نکل آیا،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین کی بروقت، منصفانہ اور دور اندیشی پر مبنی کارروائی سے معاملہ اکثریت کی رائے کے مطابق طے پایا، جس پر پورے علاقے کے عمائدین اور خصوصاً لندن سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی و کاروباری شخصیات نے گہرا اطمینان اور تہہ دل سے شکریہ کا اظہار کیا ہے۔جامع مسجد دوبیرن کلاں کی موجودہ کمیٹی گزشتہ چالیس سے پچاس سال سے بلا تعطل اخلاص، دیانت اور ذمہ داری کے ساتھ خدمتِ دین اور مسجد کے فرائض سرانجام دے رہی ہے اور اہلِ علاقہ کی بھاری اکثریت کا مکمل اعتماد حاصل ہے، حال ہی میں راجہ ظفراقبال کیانی کی طرف سے موجودہ کمیٹی کو تحلیل کرکے نئی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست دی گئی، جس سے علاقے میں اختلاف اور انتشار پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے مگر اے سی ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے انتہائی شائستہ اور منصفانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے پہلے دونوں فریقین کا مؤقف سنا، پھر وہ خود جامع مسجد دوبیرن گئیں جہاں عمائدین کا اجلاس طلب کیا اور اہلِ علاقہ کی رائے براہِ راست معلوم کی اور اکثریت رائے کہ خواہشات کے مطابق اپنا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے خدمت سرانجام دینے والی موجودہ کمیٹی ہی جائز اور مستند ہے، اس میں کسی تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس کی آڑ میں مذہبی منافرت اور انتشار پھیلانے کی کوشش کو ابتدا ہی میں ناکام بنا دیا گیا۔اس موقع پر لندن سے سابق چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں مرزا سلطان خان مرحوم کے جانشین اور معروف کاروباری مرزا ممتاز احمد خان، مرزا فیاض احمد خان، مرزا آفتاب احمد خان اور مرزا منیر احمد خان اور پورے خاندان نے اہلِ دوبیرن کی نمائندگی کرتے ہوئے تفصیلی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم علاقے کے ان بزرگوں اور بہن بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نازک موقعے پر اپنی بلند پایہ فہم و فراست اور حق پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سچ اور حق کا ساتھ دیا مقامی لوگوں کا اتحاد،حق گوئی اور بھروسہ ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب حسین کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتہائی خوشی اور اطمینان ہے کہ سیدہ زینب حسین جیسی باکردار، شائستہ، نیک نام اور قابل افسر نے اس معاملے کی ذمہ داری کو اولین ترجیح قرار دے کر سلجھا دیا انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین جیسی دانا فرض شناس افسر کو بطور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں مقرر کیا جن کی بدولت مقامی ابادی کو انتشار سے نجات ملی۔

Kallar Syedan (August 13, 2026): A dispute concerning the administrative affairs and formation of the committee of Jamia Masjid Doberan Kallan has been resolved in a wise and satisfactory manner following timely and impartial intervention by Assistant Commissioner Kallar Syedan Dr Syeda Zainab Hussain.

The matter was settled in accordance with the majority opinion of local residents. Community elders and prominent social and business figures from London expressed their satisfaction with the decision and conveyed their heartfelt appreciation for the administration’s handling of the issue.

The existing committee of Jamia Masjid Doberan Kallan has reportedly been serving the mosque and performing its religious and administrative responsibilities continuously for the past 40 to 50 years with dedication, honesty and a strong sense of responsibility. It also enjoys the confidence of a large majority of local residents.

Zafar Iqbal Kiani

Recently, Raja Zafar Iqbal Kayani had submitted a request seeking the dissolution of the existing committee and the formation of a new committee. The development had raised concerns about disagreement and division within the local community.

Assistant Commissioner Dr Syeda Zainab Hussain handled the matter in a courteous and impartial manner. She first heard the positions of both sides and subsequently visited Jamia Masjid Dubairan Kalan herself, where she convened a meeting of community elders and directly sought the opinion of local residents.

Following the majority view, the Assistant Commissioner ruled that the committee that had been serving the mosque for several decades was legitimate and duly recognised, and that there was no need for any change. Her intervention also helped prevent the dispute from developing into further religious or social discord in the area.

On the occasion, prominent London-based businessmen Mirza Mumtaz Ahmed Khan, Mirza Fayyaz Ahmed Khan, Mirza Aftab Ahmed Khan and Mirza Munir Ahmed Khan, representing the family and community of Doberan Kallan, expressed their gratitude to the local elders and residents who, they said, demonstrated wisdom, fairness and commitment to truth during the sensitive situation.

They said that the unity, honesty and mutual trust demonstrated by the local community were a matter of pride for everyone. They also praised Assistant Commissioner Dr Syeda Zainab Hussain for resolving the issue through a balanced and responsible approach.

The community representatives further expressed their appreciation to Punjab Chief Minister Maryam Nawaz for appointing an officer like Dr Syeda Zainab Hussain as Assistant Commissioner Kallar Syedan, saying that her intervention helped protect the local community from unnecessary division and conflict.

تل خالصہ میں مقیم پختونوں قدیم خان اور شیرجان خان کی جانب سے عشائیہ، رکن پنجاب

Proud Pushtuns Host Dinner in Tal Khalsa; MPA Raja Sagheer Ahmed and Other Notable Figures Attend

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13اگست 2026)—تل خالصہ میں مقیم پختونوں قدیم خان اور شیرجان خان نے اپنی رہائشگاہ پر احباب کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق وزیر داخلہ چوھدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان، راجہ ظفراقبال بگھاروی، راجہ محمد فیاض بیور، راجہ طاہر، چوہدری ابرار حسین، ماسٹر محمد ظہیر، چوھدری توقیر اسلم، راجہ شجاع، حضرت خان،آدم خان، فرحان خان،عبداللہ خان، میر ولی خان،میدان خان،زرولی خان،کامران خان،عمران خان،انور خان،راجہ نعمان ظفر، قاسم رضا قریشی،ثاقب بھٹی،چوھدری عادل، سردار شاھد،محمد جہانزیب،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

Ghazali Education Foundation Holds Annual Principals’ Convention in Kallar Syedan, Honors Outstanding Educators

غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا سالانہ پرنسپل کنونشن، نمایاں کارکردگی دکھانے والے پرنسپلز میں شیلڈز اور انعامات تقسیم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13اگست 2026)— غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن صوبہ پنجاب شمالی کے زیرِ اہتمام سالانہ پرنسپل کنونشن بعنوان اعترافِ کمال منعقد ہوا۔جس میں 120 سکولز کے پرنسپلز اور غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب شمالی محمد اسلم خان تھے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستان عامر شہزاد، پراجیکٹ منیجر عبدالمقیت اور صدر غزالی فورم ضلع راولپنڈی و امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد کے علاؤہ غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذمہ داران سید عباس شاہ،عامر نواز،صداقت حسین گوندل، قاضی عبدالحلیم، اشرف جاوید،عبدالودود ثاقب،فدا حسین،عمر عبدالعزیز نے شرکت کی۔
تقریب کا بنیادی مقصد تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرنسپلز کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا تھا۔ اس موقع پر تعلیمی سال 2025-26 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرنسپلز میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس سے قبل مقررین نے
اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ معیاری تعلیم کے فروغ، بچوں کے روشن مستقبل اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے جاری کاوشوں کو مزید مؤثر اور وسیع کیا جائے گا.تاکہ مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیئے تیار کیا جا سکے۔۔

Chaudhry Muhammad Munir, Brother of Former PML-N UC Choa Khalsa President Subedar Abdul Razzaq, Passes Away in UK

مسلم لیگ ن یو سی چوآخالصہ کے سابق صدر صوبیدار عبدالرزاق کے بھائی چوہدری محمد منیر برطانیہ میں انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ آج سہالہ چوہدریاں میں ادا کی جائے گی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13اگست 2026)—مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے سابق صدر صوبیدار عبدالرزاق کے بھائی چوہدری محمد منیر برطانیہ میں انتقال کر گئے نمازجنازہ آج بروز جمعرمسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے سابق صدر صوبیدار عبدالرزاق کے بھائی چوہدری محمد منیر برطانیہ میں انتقال کر گئے نمازجنازہ آج بروز جمعرات شام چار بجے چوآخالصہ کے قریب سہالہ چوہدریاں میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button