12 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Firdous alias Dosi Murder Case: Pre-Arrest Bail Granted to Nominated Suspect

کلر سیداں; فردوس عرف دوسی قتل کیس: نامزد ملزم عبدالرحمن فوجی کی عبوری ضمانت منظور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12اگست 2026)—فردوس عرف دوسی سکنہ پھلینہ کے قتل میں نامزد ملزم عبدالرحمن فوجی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور۔ وقوعہ کی ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرائی گئی تھی جبکہ بعد میں ایک گواہ نے بیان دیا کہ اس نے مقتول کو قتل ہوئے دیکھا اور مقتول اس کا کزن ہے۔گواہ نے مزید کہا کہ اس نے ڈر کی وجہ سے ایف آئی آر کے اندراج کے وقت ملزمان کے نام نہ بتائے تھے۔جبکہ پولیس کے مطابق لاش 3 دن پرانی ہے قریبی رشتہ دار ہونے کے باوجود اس نے وقوعہ کے بارے میں کسی کو نہ بتایا جو کہ مشکوک ہے۔مدعی نے ذاتی دشمنی کی وجہ سے ملزمان کو غلط طور پر نامزد کیا ہے۔ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور انہیں ذاتی دشمنی کی وجہ سے جھوٹا ملوث کیا جا رہا ہے جس کی بابت وہ حلف دینے کے لیے تیار ہیں۔ملزم نے اپنے کونسل محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ کے ذریعے عبوری ضمانت کرا رکھی تھی ایڈیشنل سیشن جج کلرسیداں جہانگیر گوندل نے ملزم کے وکیل محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, August 12, 2026): An Additional Sessions Court in Kallar Syedan has granted pre-arrest bail to Abdul Rehman Fauji, a nominated suspect in the murder case of Firdous alias Dosi, a resident of Phalina.

According to the case details, the First Information Report (FIR) was initially registered against unidentified persons. Later, a witness stated that he had seen the victim being murdered and identified the deceased as his cousin. The witness further stated that he had not disclosed the names of the alleged suspects at the time of registration of the FIR due to fear.

Police, however, reportedly raised questions over the witness’s conduct, stating that the body was approximately three days old and that, despite being a close relative of the deceased, the witness had not informed anyone about the incident. Police described the circumstances as suspicious.

The complainant has allegedly nominated the suspects due to personal enmity, while the suspects maintain that they are innocent and have been falsely implicated because of a personal dispute. They have also stated that they are willing to provide an oath affirming their innocence.

The accused had obtained interim pre-arrest bail through his counsel, Advocate Muhammad Waqas Kiani.

After hearing the arguments presented by Advocate Muhammad Waqas Kiani, Additional Sessions Judge Kallar Syedan Jahangir Gondal agreed with the defence’s submissions and granted pre-arrest bail to Abdul Rehman Fauji.

The case remains subject to further investigation and legal proceedings, and the allegations against the accused have not been judicially established.

کلرسیداں: دو بیٹوں کا مبینہ طور پر ضعیف العمر والد کو چارپائی سے باندھ کر بہیمانہ تشدد، مقدمہ درج

Sons Allegedly Tie Elderly Father to Cot and Brutally Assault Him in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12اگست 2026)—سہوٹ بنگیال میں دو بیٹوں نے ضعیف العمر والد کو رسی سے چارپائی کے ساتھ باندھ کر ڈنڈے اور کرکٹ بیٹ سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اپنے ہی بیٹوں کے تشدد سے والد شدید زخمی ہو گیا۔ محمد منیر سکنہ سہوٹ بنگیال نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ ضعیف العمر ہے اور اپنی اولاد کے بہتر مستقبل کی خاطر 40 سال تک بیرون ملک محنت مزدوری کرتا رہا۔ اس کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے، جبکہ اس نے ایک بیٹے کو اٹلی بھیجا اور دو بیٹے پاکستان میں مقیم ہیں۔محمد منیر کے مطابق اس کی اولاد مبینہ طور پر اس کے ساتھ نافرمانی، گالم گلوچ اور مارپیٹ کرتی رہی ہے۔ کچھ عرصہ قبل اس کے حقیقی بہن بھائیوں نے والد کی جدی جائیداد میں اپنے حصے کا مطالبہ کیا، جس پر وہ بڑا بھائی ہونے کے ناطے انہیں ان کا حق دینے کے لیے تیار تھا، تاہم اس کے بیٹے مبینہ طور پر جائیداد تقسیم کرنے سے اسے روکتے اور اسی معاملے پر اس سے جھگڑا کرتے۔گزشتہ روز اس کے بیٹوں عرفان اور عدنان نے مبینہ طور پر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور تشدد شروع کر دیا۔ دونوں نے رسی کے ذریعے اسے چارپائی کے ساتھ باندھ دیا۔ عرفان مبینہ طور پر ڈنڈا لے آیا جبکہ عدنان نے کرکٹ بیٹ سے اس پر پے در پے وار کیے۔درخواست گزار کے مطابق اس نے جان بچانے کے لیے ہاتھ آگے کیا تو کرکٹ بیٹ کے وار سے اس کے بائیں ہاتھ کی انگلیوں اور پشت پر گہرے زخم آئے اور خون بہنے لگا، جبکہ دوسرے بیٹے نے بھی ڈنڈے سے مبینہ طور پر تشدد جاری رکھا کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

کلرسیداں: 10 سالہ بچی سے مبینہ نازیبا حرکات کی کوشش پر مقدمہ درج

Case Registered Over Alleged Attempt to Commit Obscene Acts Against 10-Year-Old Girl

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12اگست 2026)—دس سالہ بیٹی پر مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نیئر اقبال نے مقدمہ درج کروایا کہ میری بیٹی عمر 10 برس چھت پر کپڑے اتارنے کیلئے گئی تو ملزم تنزیل جو پہلے ہی چھت پر موجود تھا نے میری بیٹی کو اکیلا دیکھ کر چھت پر دروازے کو کنڈی لگا لی اور میری بیٹی کیساتھ نازیبا حرکات شروع کر دیں جس پر میری بیٹی نے شور وویلا کیا تو ملزم موقع سے بھاگ گیا کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد ایوب کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

Wife of PPP Leader Chaudhry Muhammad Ayub Passes Away After Prolonged Illness

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12اگست 2026)—پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر سابق ناظم یوسی سموٹ چوھدری محمد ایوب کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نمازجنازہ میں سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی، محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ مولانا احسان اللہ چکیالوی،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری کے صدر عبد الجبار ستی،پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں کے صدر اسد آتی،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،جنرل سیکرٹری سمیر حسین ایڈووکیٹ،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،محمد ظریف راجا،محمد زبیر کیانی، ماسٹر عںدالمجید، توفیق تاج کیانی، ٹھیکیدار بشارت اعوان، بیرسٹر راجہ شاہ رخ پرویز، چوہدری ظہیر محمود،چوھدری توقیر اسلم، شیخ حسن سرائیکی، عاطف اعجاز بٹ،شاہد گجر،چوہدری زین العابدین عباس، احسان الحق قریشی، چوھدری مجید اشرف، ماسٹر آزاد حسین،مناظر اقبال جنجوعہ،راجہ شاہد محمود،صوفی بشیر خان،چوہدری تنویر اختر،چوھدری امتیاز حسین،راجہ غلام قنبر،ٹھیکیدار پرویز اختر،پنوں خان،ماسٹر نجابت حسین،راجہ ارشد ریاست،محبوب بھٹی، ماسٹر شبیر،نمبردار چوھدری تصور،ماسٹر طارق منہاس،راجہ نعمان ظفر،شیخ شہزاد،راجہ محمد سعید،جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

Khadijat-ul-Kubra Ayaz Tops Saadia Model School Shah Bagh in Matric Exams with 1,111 Marks

خدیجتہ الکبریٰ ایاز نے میٹرک امتحانات میں 1111 نمبر حاصل کرکے سعدیہ ماڈل سکول شاہ باغ میں ٹاپ کر لی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12اگست 2026)—سیکرٹری یونین کونسل غزن آباد عمران کیانی کی بھتیجی خدیجتہ الکبریٰ ایاز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 1200 میں سے 1111 نمبر حاصل کرکے سعدیہ ماڈل سکول شاہ باغ سے ٹاپ کیا اور اپنی اس شاندار کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button