11 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Three Theft Incidents Reported in Sir Sooba Shah, Unknown Thieves Take Goods

سرصوبہ شاہ میں چوری کی تین وارداتیں، نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |11اگست 2026)—نواحی قصبہ سرصوبہ شاہ میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔ واجد حسین نے مقدمہ درج کروایا کہ سرصوبہ شاہ میں کاسمیٹکس کی دکان بنا رکھی ہے صبح دکان پر آیا تو دروازے کا کنڈا ٹوٹا ہوا تھا جانچ پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ دکان سے 12 عدد پرفیوم،اور دراز سے دس ہزار روپے کی رقم موجود نہ تھی۔ میری دکان کیساتھ جڑی ہوئی دکان کھسہ محل کا کنڈا ٹوٹا ہوا تھا پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ دکان سے زنانہ و مردانہ 30 عدد کیسے اور دراز سے 9 ہزار روپے کی رقم غائب تھی اسی طرح بیوٹی سیلون سے پانچ عدد ہیر کٹنگ مشینیں مالیتی 15 ہزار جبکہ واجد علی کی دکان سے شٹرنگ کا سامان چوری کر لیا گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, August 11, 2026):
Three separate theft incidents were reported in the nearby town of Sir Sooba Shah, where unknown suspects allegedly stole valuables and cash worth hundreds of thousands of rupees from several shops.

According to a complaint filed by Wajid Hussain, he owns a cosmetics shop in Sarsoba Shah. When he arrived at his shop in the morning, he found that the door latch had been broken. Upon checking the premises, he discovered that 12 perfumes and Rs10,000 in cash kept in a drawer were missing.

The complainant further stated that the latch of the adjacent Khussa Mahal shop had also been broken. A check of the shop revealed that 30 pairs of women’s and men’s khussas and Rs9,000 in cash had allegedly been stolen.

In another incident, five hair-cutting machines worth Rs15,000 were reportedly stolen from a beauty salon. Shuttering material was also allegedly taken from the shop of Wajid Ali.

The incidents have raised concerns among local traders and residents, while further details regarding the investigation and identification of the suspects were not available in the report.

اٹلی میں آذان عزیز نے کالج لیول کے فائنل امتحان میں 92 فیصد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

Azaan Aziz Secures First Position in Italy’s College-Level Final Exams with 92% Marks

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |11اگست 2026)—سہوٹ بدھال سے تعلق رکھنے برطانیہ میں مقیم نمبردار اسد عزیز ہے بھتیجے اور اٹلی میں مقیم نمبردار انصر عزید کے فرزند آذان عزیز نے اٹلی میں کالج لیول کے فائنل امتحان میں 92 فی صد نمبر لیکر اول پوزیشن حاصل کر لی ، اذان عزیز جو کہ سافٹ وئیر انجیرنگ میں کالج لیول کی تعلیم مکمل کر چکے ہیں۔

Wife of PPP’s Former Rawalpindi District President Chaudhry Muhammad Ayub Passes Away

پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر چوہدری محمد ایوب کی اہلیہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |11اگست 2026)—پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر سابق ناظم یوسی سموٹ چوھدری محمد ایوب کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز منگل دن گیارہ بجے گاؤں کاہلیاں سیاہلیاں میں ادا کی جائے گی

Kallar Syedan Residents Face Severe Power and Gas Load Shedding Amid Sweltering Heat

کلرسیداں میں بجلی اور سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، شدید گرمی میں عوام سراپا احتجاج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |11اگست 2026)—کلرسیداں ضلع راولپنڈی کی منفرد تحصیل ہے جس میں سوئی گیس دستیاب ہے نہ بجلی بلاتعطل ملتی ہے رات کے پچھلے پہر ائیسکو نے دن بھر کے تھکے ہارے مزدوروں کے جگ رتے کا بڑا اہتمام کر رکھا ہے کبھی فورس لوڈشیڈنگ کبھی فیڈر کا ٹرپ کر جانا روزانہ کا معمول بن چکا ہے شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی عدم فراہمی صارفین دشمنی سے کم نہیں دوسری جانب یہاں سوئی گیس بھی نصیبوں سے ملتی ہے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے گھریلو بھولہے مکمل طور پر بند پڑے ہیں لوگوں کو ناشتے اور کھانے کے اوقات میں سوئی گیس دستیاب نہیں ہوتی عوام سراپا احتجاج ہیں مگر ان کی کہیں شنوائی نہیں ہے۔

Muhammad Zulqarnain Azam, Nephew of Government Boys High School Teacher Zahid Farooq, Passes Away

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلرسیداں کے مدرس زاہد فاروق کے بھانجے محمد ذوالقرنین اعظم انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |11اگست 2026)—زاہد فاروق، مدرس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلرسیداں کے مدرس زاھد فاروق کے بھانجے محمد ذوالقرنین اعظم انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز منگل صبح 10 بجے کچہری پارکنگ نزد تھانہ کلرسیداں میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button