Government Higher Secondary School Skot student , Moez-ur-Rehman
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09اگست 2026)—کلرسیداں میں منعقدہ تنظیم اسلامی کی تقریب میں میٹرک کے امتحانات میں مختلف مدارس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات بھی دیئے گئے جن میں تحصیل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والےگورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ کے معیزالرحمان 1119 سمیت درج ذیل ہونہار پوزیشن ہولڈرز شامل تھے گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ کے منیب احمد،گورنمنٹ ہائی سکول نلہ مسلماناں کے منیب احمد،عاصم علی، گورنمنٹ ہائی سکول کاہلیاں سیاہلیاں کے ذیشان،گورنمنٹ ہائی سکول دھمالی کے ریحان ملک،گورنمنٹ ہائی سکول بکھڑال کے فیضان شاھد،گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کے فہد حسین،گورنمنٹ ہائی سکول ٹکال کے محمد حمزہ،گورنمنٹ ہائی سکول باغجمیری کے محمد شارق،او پی ایف کلرسیداں کے احمد مصطفیٰ ،حامد شہزاد، ثوبان احمد،دارارقم سکول کلرسیداں کے محمد حسین، سرھاب عباسی،راول پبلک سکول کے صائم علی،کمال ماڈل سکول کے عباس علی،دی لائٹ سکولنگ سسٹم کے محمد عزیز۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, August 9, 2026): A ceremony organised by Tanzeem-e-Islami in Kallar Syedan was held to recognise and encourage talented students who secured top positions in the matriculation examinations at various educational institutions across the tehsil.
Among the students receiving awards was Moez-ur-Rehman of Government Higher Secondary School Skot, who secured first position in Kallar Syedan Tehsil with 1,119 marks.
Other high-achieving students honoured at the ceremony included Muneeb Ahmed of Government High School Sarsooba Shah; Muneeb Ahmed and Asim Ali of Government High School Nalla Muslimana; Zeeshan of Government High School Kahliyan Syahliyan; Rehan Malik of Government High School Dhamali; Faizan Shahid of Government High School Bakhraal; Fahad Hussain of Government High School Kallar Syedan; Muhammad Hamza of Government High School Takkal; and Muhammad Shariq of Government High School Bagh Jamiri.
Students from private educational institutions were also recognised, including Ahmed Mustafa, Hamid Shehzad and Soban Ahmed of OPF Kallar Syedan; Muhammad Hussain and Sarhab Abbasi of Dar-e-Arqam School Kallar Syedan; Saim Ali of Rawal Public School; Abbas Ali of Kamal Model School; and Muhammad Aziz of The Light Schooling System.
The ceremony highlighted the academic achievements of the students and aimed to encourage them to continue their educational pursuits and maintain high standards of academic excellence.
بحریہ فاؤنڈیشن چوآ خالصہ کی طالبہ علیزہ عزیز مغل نے میٹرک میں 894 نمبر حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کرلی
Aliza Aziz Mughal Secures 894 Marks in Matriculation, Achieves Distinction
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09اگست 2026)—برطانیہ کے شہر والسال میں مقیم معروف سیاسی رہنما نمبردار اسد عزیز کی دختر،نمبردار امجد عزیز مغل اور اٹلی میں مقیم نمبردار عنصر عزیز مغل کی بھتیجی علیزہ عزیز مغل نے بحریہ فاؤنڈیشن چوآخالصہ سے میٹرک کے امتحانات میں فیڈرل بورڈ اسلام آباد میں حصہ لیا اور 894 نمبروں کے ساتھ امتیازی پوزیشن حاصل کی طالبہ نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیا۔
Muslim Ummah’s Decline Stems from Distance from Allah, Prophet (PBUH) and Quran: Dr. Zameer Akhtar
امت مسلمہ کا زوال اللہ، نبی کریم ﷺ اور قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے: ڈاکٹر ضمیر اختر
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09اگست 2026)—تنظیم اسلامی پاکستان کے نائب ناظم اعلیٰ رابطہ امور ریٹائرڈ ونگ کمانڈر ڈاکٹر ضمیر اختر نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ اللہ تعالیٰ، نبی کریم ﷺ اور قرآن مجید سے دوری ہے، مسلمانوں کی شناخت مسلک نہیں بلکہ صرف مسلم ہونی چاہیے، مسلکی نسبتوں نے امت کو تقسیم کرکے بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کلر سیداں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا عارضی ہے، اسے اپنے ساتھ لے کر نہیں جانا، یہاں رہتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنی ہے، آخرت کی تیاری میں تاخیر کل پچھتاوے کا باعث بن سکتی ہے جبکہ انسان کا جمع کیا ہوا مال بھی بالآخر اس کے پسماندگان میں تقسیم ہو جات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شعوری مسلمان بننے کے بجائے موروثی مسلمان بن کر رہ گئے ہیں، قرآن سے ترک تعلق ہماری رسوائیوں کا موجب بنا، ایمان کو قرآن سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر ضمیر اختر نے کہا کہ دین جب حجاز سے نکلا تھا تو وہ ایک توانا قوت تھا مگر آج غریب الوطن ہو چکا ہے۔ امت مسلمہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا کے سامنے نمونہ پیش کرنے کی بجائے خود مسائل میں گھر چکی ہے۔ ہماری اصل نسبت صرف مسلمان ہی ہونی چاہیے، کسی مسلک کو اپنی مکمل شناخت بنا لینا امت کے اتحاد کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کو اپنی زندگی کا مسکن نہ بنائیں بلکہ اپنی زندگیوں کا مقصد دین اسلام کی تعلیمات کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا بنائیں، نماز کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائے بغیر امت اپنی کھوئی ہوئی عظمت حاصل نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے 79 برس بعد بھی ہم برطانوی دور کے بنائے ہوئے متعدد قوانین کے پابند ہیں، دائیں جانب چلنے کی اسلامی تعلیم کے برعکس برطانوی نظام کے تحت بائیں جانب ٹریفک چلانے کا قانون نافذ ہے اور خلاف ورزی پر چالان اور جرمانے کیے جاتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان اپنی اجتماعی زندگی میں اسلامی تعلیمات کی روح کو اختیار کریں۔ڈاکٹر ضمیر اختر نے کہا کہ امت مسلمہ کو ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘، ’’سب سے پہلے سعودی عرب‘‘ یا ’’سب سے پہلے ترکیہ‘‘ کے محدود دائروں سے نکل کر وسیع تر اتحاد امت کا تصور اپنانا ہوگا۔ 57 اسلامی ممالک متحد ہو جائیں تو دنیا میں اسلامی پرچم سربلند ہو سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسلم ممالک کے مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔انہوں نے دہشت گردی کو عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں طاقت کے بے جا استعمال اور عالمی کشیدگی نے مسائل کو مزید پیچیدہ کردیا ہے، مسلم ممالک کو باہمی اختلافات ختم کرکے عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ملکی نظام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چار گورنر اور وزرائے اعلیٰ کی سطح پر موجودہ انتظامی ڈھانچہ ہی مؤثر طور پر نہیں سنبھالا جا رہا جبکہ درجنوں نئے انتظامی یونٹس بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں، اصل مسئلہ نظام کی ناکامی نہیں بلکہ اس کی خرابی ہے، نظام درست کیے بغیر نئے یونٹس بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، بنیادی اصلاحات سے ہی حالات بتدریج بہتر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اگر تاتاریوں کے ذریعے بغداد میں اسلام کا پرچم لہرا سکتا ہے تو حالات کا رخ کسی بھی وقت تبدیل ہوسکتا ہے، مسلمانوں کو اپنی حالت بدلنے، قرآن و سنت سے تعلق مضبوط کرنے اور اتحاد امت کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر شجاعت خالد،محمد نعمان اور قاری عبدالوھاب نے بھی خطاب کیا۔
Kallar Syedan Police Book Two Men for Illegal Gas Transfer Between Cylinders
کلر سیداں پولیس کی کارروائی، بڑے سلنڈروں سے چھوٹے سلنڈروں میں گیس منتقل کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09اگست 2026)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بڑے گیس سلنڈر سے چھوٹی سلنڈری میں گیس منتقل کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مین بازار کلر سیداں ایک مارکیت میں براق گیس ایجنسی کے نام سے ایک دکان پر ایک شخص بڑے سلنڈر سے چھوٹی سلنڈری میں بذریعہ پائپ گیس بھرتا ہوا پایا گیا جس نے بعد از سریافت اپنا نام و پتہ عزیز علی سکنہ موہڑہ مرید کلر سیداں بتاہا جبکہ کلر سیداں میں ہی ملک گیس ایجنسی پر رحمان انصر نامی شخص بڑے گیس سلنڈر سے چھوٹی سلنڈری میں گیس منتقل کرتے پایا گیا۔دونوں ملزمان گنجان آبادی میں غیر قانونی طور پر بڑے گیس سلنڈروں سے چھوٹے گیس سلنڈروں میں گیس منتقل کررہے تھے جس کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے تھے۔
Power Theft Detected in Choa Khalsa, Case Registered Against Suspect
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09اگست 2026)—آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کی ڈیٹکشن ٹیم نے بسلسلہ چیکنگ بجلی چوری ،گائوں سکرانہ موجود تھے دوران چیکنگ محمد صادق کے مکان جس میں ظفر اقبال رہائش پذیر تھا کے میٹر کو چیک کیا گیا تو صارف میٹر میں کنڈا تار لگا کر بجلی چوری کرتے پایا گیا۔ موقع سے کنڈا تار 2 میٹر قبضہ میں لے کر ملزم کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا گیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔