08 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Islamabad Police Seize Vehicle in Chauk Pindori Without Informing Local Police
چوک پندوری میں اسلام آباد پولیس کی مبینہ کارروائی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08اگست 2026)—کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر نے کلر سیداں پولیس کی حدود چوک پندوری میں اسلام آباد پولیس کی غیر قانونی کاروائی، مقامی تھانہ میں کوئی آمد درج نہ کرائی گئ اور چوک پندوری بازار سے ایک معزز شہری کی گاڑی غیر قانونی طور پر اٹھا کر لے جانے کا واقعہ پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے اس دوران تھانہ کلر سیداں میں کسی قسم کی آمد درج نہیں کروائی گئی۔ بغیر مقامی پولیس کو اطلاع دیئے گاڑی کو بازار سے لے جایا گیا جس سے علاقے میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہےکسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو دوسرے ضلع کی حدود میں کاروائی سے پہلے مقامی پولیس کو اعتماد میں لینا لازمی ہے اسلام آباد پولیس کی کاروائی نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہے۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08اگست 2026)—تنظیم اسلامی حلقہ گجر خان کے زیرِ اہتمام خصوصی خطاب
آج بروز ہفتہ دن 11 بجےگارڈن ویو ہوٹل مرید چوک کلرسیداں میں منعقد ہو رہا ہے جس میں ڈاکٹر ضمیر اختر “امتِ مسلمہ کی حالتِ زار اور راہِ نجات” پر خصوصی خطاب کریں گے۔



