08 August 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Encroachments Surge as Pushcarts Disrupt Traffic and Pedestrian Movement

کہوٹہ میں تجاوزات کی بھرمار، ریڑھیوں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اگست2026)
کہوٹہ انتظامیہ نے ریڑھی بانوں کو کھلا چھٹی دے دی شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار جا بجا کھڑی ریڑھیوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرع متاثر پیدل چلنا بھی محال ہو گیا، تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے بڑھتے ہوئے مسئلے نے شہریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ مختلف بازاروں، مرکزی شاہراہوں اور مصروف تجارتی مراکز میں جگہ جگہ کھڑی ریڑھیوں کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے، جبکہ پیدل چلنے والے افراد کو بھی آمدورفت میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نہ ہونے کے باعث بازاروں میں بے ہنگم صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ سڑکوں کے دونوں اطراف ریڑھیوں کے کھڑے ہونے سے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی آمدورفت متاثر رہتی ہے، جس کے نتیجے میں روزانہ طویل ٹریفک جام معمول بن چکے ہیں۔عوامی حلقوں کے مطابق ہنگامی صورتحال میں ایمبولینس، ریسکیو اور دیگر ضروری گاڑیوں کو بھی راستہ بنانے میں دشواری پیش آتی ہے، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے باقاعدہ اور منظم کارروائی کی جائے تاکہ سڑکیں عوام کے لیے کشادہ ہوں اور ٹریفک کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے، ریڑھی بانوں کے لیے مناسب متبادل جگہ مختص کی جائے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے مستقل حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ عوام کو روزمرہ مشکلات سے نجات مل سکے۔

Mator, Kabir Ahmed Janjua, Pothwar.com August 8, 2026: The growing problem of encroachments in Kahuta city has caused serious difficulties for residents, as pushcarts occupying roads and busy commercial areas continue to disrupt the smooth flow of traffic and make pedestrian movement increasingly difficult.

According to details, pushcarts and other temporary stalls can be seen occupying several markets, main roads and busy commercial centers across the city. Their presence on both sides of roads has narrowed the available space for vehicles, motorcycles and rickshaws, resulting in frequent traffic congestion and prolonged delays.

Residents have expressed concern over what they describe as a lack of effective measures by the administration to control encroachments. They said the situation has created disorder in the markets, while pedestrians are also facing considerable difficulties in navigating crowded roads and streets.

According to members of the public, the situation could also create serious problems during emergencies, as ambulances, rescue vehicles and other essential services may face difficulty getting through congested areas. Local businesses are also reportedly being affected by the worsening traffic conditions.

Citizens have called on the Assistant Commissioner Kahuta, the Chief Officer of the Municipal Committee and other relevant authorities to launch a comprehensive and indiscriminate operation against encroachments.

They also urged the authorities to designate suitable alternative locations for pushcart vendors so that their livelihoods are not unnecessarily affected while ensuring that roads and public spaces remain accessible.

Residents further demanded a permanent and well-organized strategy to control encroachments and improve traffic management in Kahuta, saying effective enforcement is urgently needed to provide relief from the daily difficulties faced by the public.

کہوٹہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کی تقریبات، راجہ عمران ضمیر کا کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

Kahuta Observes Kashmir Exploitation Day, Raja Imran Zameer Reaffirms Solidarity with Kashmiris

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 08 اگست 2026)
دیہی سوشل ویلفیئر کونسل تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر نے یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار، ریلی اور دیگر مختلف تقریبات میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

تحصیل کہوٹہ کے سرکاری تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل، صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل و فی میل مناظر عباسی سمیت دیگر شخصیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر دیہی سوشل ویلفیئر کونسل تحصیل کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی تحریکِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور ان کی منصفانہ جدوجہد میں ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو یکطرفہ اقدام کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی اور بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کو منسوخ کر دیا، جو ان کے بقول بین الاقوامی قوانین اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

راجہ عمران ضمیر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی پالیسیوں پر بھارت کے سنجیدہ سیاسی اور دانشور حلقے بھی تنقید کرتے رہے ہیں، جبکہ ریاستی جبر اور طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت اور ان کی آزادی کی حمایت پاکستان کے ایجنڈے میں سرفہرست رہے گی اور پاکستان کشمیری عوام کے جائز حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔

موجودہ حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، سردار مظہر اقبال

Current Government Has Failed Miserably in Every Sector, Says Sardar Mazhar Iqbal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08اگست2026)
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار مظہر اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عام انتخابات سے قبل عوام سے کیے گئے بڑے بڑے وعدے اور دعوے آج تک عملی شکل اختیار نہیں کر سکے۔ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، بجلی اور گیس کے بڑھتے ہوئے بلوں سمیت دیگر بنیادی مسائل کا سامنا ہے، جبکہ حکومتی نمائندے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔سردار مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث عام آدمی کی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہو چکی ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ روزگار کے مواقع کم ہونے سے نوجوان طبقہ شدید مایوسی کا شکار ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے جن امیدوں کے ساتھ موجودہ حکومت کو منتخب کیا تھا، وہ تمام امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے صرف دعووں اور اعلانات تک محدود ہے، جبکہ عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آتے۔سردار مظہر اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور وہ عوام کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے، بصورت دیگر عوام آئندہ انتخابات میں اپنی رائے کے ذریعے اس ناکامی کا جواب دیں گے۔


Renowned Scholar Sheikh-ul-Hadith Allama Abu-ul-Khair Pir Syed Hussain-ud-Din Shah Kazmi Sultanpuri Passes Away, Funeral Prayer to Be Held Today

شیخ الحدیث علامہ ابوالخیر پیر سید حسین الدین شاہ کاظمی سلطان پوری انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اگست2026)
انتقال پرمال، ہزاروں علماء مشائخ کے استاد، شیخ طریقت، حضور، قبلہ عالم، شیخ الحدیث علامہ ابوالخیر پیر سید حسین الدین شاہ کاظمی، سلطان پوری نور اللہ مرقدہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ان کا نماز جنازہ آج مورخہ 8 اگست 2026 بروزہفتہ شام 5 بجے سلطان پور شریف تحصیل حسن ابدال ضلع اٹک میں ادا کیا جائے گا، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرماہیں اور ان کی قبر انور پر اپنی رحمتوں کا نزول فرماہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button