06 August 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Inauguration of Minhaj-ul-Quran Islamic Centre
منہاج القرآن اسلامک سنٹر گوجرخان کا افتتاح

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام | 06 اگست 2026)–گوجرخان: چوہان روڈ پر قائم منہاج القرآن اسلامک سنٹر گوجرخان کا باقاعدہ افتتاح ایک پروقار تقریب میں کیا گیا، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور منہاج القرآن فرانس کے صدر راجہ بابر حسین نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر مرکز کا افتتاح کیا۔
تقریب میں ایم پی اے پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر، امیر افضل قریشی، راجہ زاہد محمود قادری، رفعت محمود زیدی صدر پوٹھوہار پریس کلب، شہزاد ارباب اعجاز، جنرل سیکریٹری راجہ اقبال، نائب صدر مرزا ندیم، سینئر صحافی شفقت علی کیانی، عبدالستار نیازی سمیت دیگر معزز مہمانان گرامی نے شرکت کی۔
تقریب کے آغاز پر جواد حب حیدر اور مذمل شاہ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کی مالائیں پہنائیں۔
خرم نواز گنڈاپور، راجہ بابر حسین، شکیل احمد طاہر، ڈاکٹر محمد رفیق انجم، راجہ زاہد محمود قادری اور الحاج شہباز قمر فریدی نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر اسلامک سنٹر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر دینی تعلیم کے فروغ، فکری رہنمائی، نوجوانوں کی تربیت اور معاشرتی اصلاح کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مرکز علاقے میں دعوتِ دین اور عوامی خدمت کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
افتتاحی تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں کے اعزاز میں اجواء ریسٹورنٹ میں شاندار عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔



