04 August 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Rs1 Billion Released for Kahuta Bypass Affectees

کہوٹہ: بائی پاس متاثرین کے لیے ایک ارب روپے جاری

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 4 اگست 2026): دفاعی پارلیمانی سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت نے کہوٹہ راولپنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس سے متاثرہ افراد کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں، جبکہ بائی پاس متاثرین کو ادائیگیاں بھی جلد شروع کر دی جائیں گی۔

کہوٹہ شہر میں پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہوٹہ موٹروے منصوبہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا وعدہ ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کہوٹہ میں معیاری یونیورسٹی، سپورٹس اسٹیڈیم اور گرین بس سروس بھی جلد شروع کی جائے گی، جبکہ گرین بس سروس کو کلر سیداں تک توسیع دینے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب اور سینئر وزیر سے بھی بات چیت ہو چکی ہے۔

راجہ اسامہ اشفاق سرور نے کہا کہ کہوٹہ بائی پاس منصوبے کے لیے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں اور مزید فنڈز جاری کرکے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کہوٹہ میں ایکسرے مشین اور عملے کی کمی جیسے مسائل کو بھی کشمیر انتخابات کے بعد ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں شکست کے بعد دھاندلی کا شور نہیں مچایا گیا تھا، اس لیے جیت اور ہار کو خوش دلی سے قبول کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ملک ترقی اور معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیداران، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Kahuta, August 4, 2026 (Pothwar.com – Imran Zamir): Parliamentary Secretary for Defence and Member of the National Assembly Raja Usama Ashfaq Sarwar announced that the government has released Rs1 billion for people affected by the Kahuta–Rawalpindi Road and Kahuta Bypass projects. He said compensation payments to Kahuta Bypass affectees would also begin soon.

Speaking to the media during a visit to polling stations in Kahuta, he said the Kahuta Motorway project, promised by former Prime Minister Nawaz Sharif, would be completed. He also announced that a modern university, sports stadium, and Green Bus service would soon be launched in Kahuta, adding that discussions with the Punjab Chief Minister and the Senior Minister regarding the Green Bus service for Kahuta and Kallar Syedan had already taken place.

Sarwar said funds for the Kahuta Bypass project had been released and additional funding would be provided to ensure its early completion, fulfilling a long-standing public demand.

He further stated that issues such as the shortage of an X-ray machine and staff at Tehsil Headquarters Hospital Kahuta would be addressed after the Kashmir elections.

Commenting on national politics, he responded to Bilawal Bhutto’s remarks by saying that election victories and defeats should be accepted gracefully, noting that similar allegations were not raised after the Gilgit-Baltistan elections. He added that the current government was working for public welfare and maintained that Pakistan had made significant progress under Pakistan Muslim League (N) governments, expressing confidence that the country’s economic conditions would continue to improve under Nawaz Sharif’s leadership.

A large number of local PML-N office-bearers, party workers, and residents were present during the visit.

کہوٹہ: بیوٹیفیکیشن منصوبے میں سست روی اور ناقص کام، تاجروں کا احتجاج، بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہونے لگا

Kahuta Traders Protest Slow, Poor-Quality Beautification Project; Businesses Suffer as Drainage Problems Worsen

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 4 اگست 2026): کہوٹہ شہر میں جاری بیوٹیفیکیشن منصوبے پر سست روی اور مبینہ ناقص تعمیراتی کام کے خلاف تاجروں، شہریوں اور رہائشیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔ متاثرین کے مطابق گزشتہ سات ماہ سے جاری تعمیراتی کام کے باعث شہر کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد دکاندار مالی مشکلات کا شکار ہیں اور کئی خاندان معاشی پریشانیوں سے دوچار ہو چکے ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ منصوبے پر کام نہایت سست رفتاری سے جاری ہے، جبکہ متعلقہ انتظامیہ عملی اقدامات کے بجائے صرف فوٹو سیشن تک محدود دکھائی دیتی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ متعلقہ ادارے “سب اچھا ہے” کی رپورٹس دے کر اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ ہو رہے ہیں، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

شہریوں کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد نکاسی آب کا مؤثر انتظام نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی دکانوں کے اندر داخل ہونے لگا ہے، جس سے تاجروں کو مزید مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ جامع مسجد بلال محلہ کے نالوں کا پانی بھی بند ہونے سے علاقے میں پانی جمع ہونے کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔

احتجاج کرنے والے تاجروں اور رہائشیوں نے کہا کہ منصوبے کے لیے نکاسی آب کا کوئی جامع منصوبہ ترتیب نہیں دیا گیا، جبکہ ٹھیکیدار بھی موقع پر موجود نہیں، جس سے تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بیوٹیفیکیشن منصوبے کے معیار اور رفتار کا فوری جائزہ لیا جائے، نکاسی آب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرکے تاجروں اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جائے۔

Raja Irfan Sarwar Hails PML-N’s PP-7 Victory, Credits Raja Saghir Ahmed’s Leadership and Team Effort

راجہ عرفان سرور کا پی پی 7 میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر راجہ صغیر احمد اور ٹیم کو خراجِ تحسین

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اگست2026)
پاکستان مسلم لیگ ن کی نوجوان قیادت اور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور، راجہ عرفان سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں حلقہ پی پی 7 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی مقامی قیادت بالخصوص ایم پی اے راجہ صغیر احمداور ان پوری ٹیم کی انتھک محنت، عوامی رابطوں اور مؤثر انتخابی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام نے ترقی، خدمت اور مثبت سیاست پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ راجہ عرفان سرور نے کہا کہ وہ تھوہا خالصہ کی کشمیری گھکھڑ برادری ازرم گھکھڑ، ذوالفقار گھکھڑ، اورنگزیب گھکھڑ، یاسین گھکھڑ، طارق گھکھڑ، صدیق گھکھڑ، رفیق گھکھڑکا تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ہمیشہ کی طرح مسلم لیگ ن کی قیادت بلخصوص ایم پی اے راجہ صغیر احمد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ صدیق احمد کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام کارکنان، سپورٹرز اور ووٹرز کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کرکے پارٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور خدمت کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ عوام کی توقعات پر پورا اترا جا سکے۔

Prolonged Power Outages in Dera Mushtaq Shah City Leave Residents Struggling Amid Intense Heat

ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شدید گرمی میں شہری پریشان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اگست2026)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، شدید گرمی سے بچے اور بزرگ بلبلا اٹھے تفصیل کے مطابق ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی شدید گرمی کے دوران ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے کے باعث گھروں میں خواتین، بچے، بزرگ اور بیمار افراد شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں بجلی کی بار بار بندش ناقابل برداشت ہو چکی ہے، جس سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ بجلی کی بندش کے باعث پینے کے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ پنکھے، کولر اور دیگر برقی آلات بند ہونے سے گھروں میں شدید حبس پیدا ہو جاتا ہے۔ طلبہ بھی اپنی پڑھائی جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ بجلی تقسیم کار ادارے اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو شدید گرمی کے موسم میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ گرمی کے دوران بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث لوڈ مینجمنٹ اور غیر اعلانیہ بندشوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Political and Social Figures Offer Condolences to Aftab Satti on the Demise of His Uncle Zulfiqar Satti

آفتاب ستی کے چچا ذوالفقار ستی کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہارِ تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اگست2026)
معروف سماجی شخصیت آفتاب ستی سے ان کے چچا ذوالفقار ستی کی وفات پر سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار تعزیت، مرحوم کے ایصال ثوب کے لیے فاتحہ خوانی، کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات معرو ف شعر خواں حاجی غلام رسول عباسی، صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی،سابق کونسلر شوکت ستی سون، سابق کونسلر ثاقب ستی راولپنڈی، منصور ستی ڈھوک چوہدریاں،حاجی مبشر ستی،سابق کونسلر منیر ستی،نمبردار ندیم عباسی کیرل یوسی پنجاڑ،نی،مجیب اللہ ستی ڈاکٹر مناء،غلام یذدانی عباسی، حافظ زبیر عباسی،نوید اکرم ستی، ندیم اکرم ستی،کامران عباسی محلہ آڑہ کہوٹہ،زبیر عباسی کیرل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹر ی پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے گہرئے غم ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعاکی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button