02 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Cricketer Haseeb ‘Lefty’ Dies in Traffic Accident on Kallar Syedan-Doberan Road
کلر سیداں: چار بہنوں کا اکلوتا بھائی معروف کرکٹر حسیب ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02اگست 2026)—چار بہنوں کا اکلوتا بھائی 25 سالہ کرکٹر حسیب عرف لیفٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق،کزن بھی زخمی،حادثہ کلرسیداں دوبیرن روڈ پر پیش آیا،عبدالکبیر سکنہ سروہا چوہدریاں نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کا کزن حسیب حسین اپنے کزن زورید کے ہمراہ کرکٹ میچ سے واپس اپنے گھر موٹرساۂیکل پر آ رھا تھا کہ کلرسیداں دوبیرن روڈ پر دھمالی کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار کیری نے انہیں ٹکر دے ماری جس سے کرکٹر حسیب اور اس کا کزن زورید حسین زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا جہاں سے حسیب احمد کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، کیری ڈبے کا ڈرائیور اپنی گاڑی جائے حادثے پر چھوڑ کر فرار ہو گیا،حسیب احمد کا شمار کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں میں ہوتا تھا وہ کرکٹ کے حوالے سے دور دراز تک کھلاڑیوں میں بڑا مقبول تھا نمازجنازہ ڈھوک ساکر سروھا چوھدریاں میں سپرد خاک کردیا گیا جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | August 2, 2026): A 25-year-old cricketer, Haseeb Hussain, popularly known as “Lefty,” lost his life in a tragic road accident on the Kallar Syedan-Doberan Road, while his cousin sustained injuries. The accident occurred near Dhamali, leaving the local cricket community deeply saddened.
According to details, Abdul Kabeer, a resident of Saroha Chaudhrian, lodged a police complaint stating that his cousin Haseeb Hussain was returning home on a motorcycle along with his cousin Zoreed Hussain after participating in a cricket match. When they reached near Dhamali on the Kallar Syedan-Doberan Road, a speeding carry van coming from the opposite direction collided with their motorcycle.
As a result of the collision, both Haseeb and Zoreed suffered serious injuries. Rescue 1122 personnel reached the scene and shifted the injured to Tehsil Headquarters (THQ) Hospital Kallar Syedan for medical treatment. Due to Haseeb’s critical condition, he was later referred to a hospital in Rawalpindi, where he succumbed to his injuries despite medical efforts.
The driver of the carry van reportedly abandoned the vehicle at the accident site and fled. Police have started legal proceedings and further investigation into the incident.
Haseeb Hussain was considered one of the prominent cricket players of the area and enjoyed great popularity among cricket enthusiasts not only locally but also in surrounding regions. Known for his left-arm bowling and cricketing skills, he was admired by fellow players and young sportsmen.
Haseeb was the only brother of four sisters, and his sudden death has caused deep grief among his family, friends, and the local community. His funeral prayers were offered at Dhok Saker, Sarooha Chaudhrian, where he was laid to rest. A large number of young cricketers and community members attended the funeral and paid tribute to the late player.
The tragic death of the young cricketer has left the sports community of Kallar Syedan mourning the loss of a talented and beloved athlete.
جماعت اسلامی کا مہنگائی، پٹرولیم قیمتوں اور معاشی صورتحال کے خلاف 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
Jamaat-e-Islami Announces Nationwide Protest on Inflation, Petrol Prices and Economic CrisisMirwaiz Umar Farooq Calls for Protection of Kashmiri Migrants’ Constitutional Rights
میر واعظ عمر فاروق کا مہاجرینِ کشمیر کے آئینی و جمہوری حقوق کے احترام پر زور
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02اگست 2026)–مقبوضہ کشمیر میں مقیم حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی عوامی تحریک اس وقت تک اخلاقی برتری برقرار نہیں رکھ سکتی جب تک وہ تمام طبقات، بالخصوص مہاجرینِ کشمیر، کے آئینی اور جمہوری حقوق کا احترام نہ کرے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں مقیم لاکھوں مہاجرینِ کشمیر کو حاصل 12 قانون ساز نشستیں ان کا آئینی حق ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ میر واعظ نے مزید کہا کہ تمام فریقین کو مساوات، انصاف اور باہمی احترام کی بنیاد پر ایسا حل تلاش کرنا چاہیے جو سب کے لیے قابلِ قبول ہو۔
Hafiz Naeem Urges Dialogue for Resolution of Azad Kashmir Issues, Criticises Government
حافظ نعیم الرحمٰن کا آزاد کشمیر مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر زور، حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02اگست 2026)–امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، مہنگائی، بجلی، معیشت اور سیاسی صورتحال پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 7 اگست کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے مہنگا پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ایکس ریفائنری قیمت کے لحاظ سے بھی پیٹرول مہنگا ہے، قیمتیں بڑھانے کا سلسلہ روزانہ جاری ہے لیکن کمی کی جاتی ہے تو صرف چند پیسے کم کیے جاتے ہیں۔انہوں نے پیٹرولیم لیوی کو ’ظلم‘ اور ’جَگا ٹیکس‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی مہنگی ہو جاتی ہیں اور حکومت تمام بوجھ عام آدمی پر ڈال رہی ہے، دنیا بھر میں ایسے حالات میں معاشی ایمرجنسی نافذ کی جاتی ہے جبکہ یہاں حکمراں ہر معاملے پر آئی ایم ایف پروگرام کا جواز پیش کرتے ہیں اور قوم کو مشکلات میں دھکیل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے سے زیادہ بجلی نہ بنانے پر اخراجات کیے گئے جس کے منفی اثرات عوام پر پڑ رہے ہیں، عوام کو متحد ہو کر فیصلہ کرنا ہو گا، اسی لیے 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے اگرچہ فوری حل نظر نہیں آرہا، کشمیر کے لوگ ہمارے اپنے ہیں، ثالثی کی بات کرنا غلط نہیں تاہم افسوس ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت اور وفاقی حکومت نے مؤثر کردار ادا نہیں کیا۔
انہوں نے بلوچستان میں کوئلے کی کان کے حادثے میں مزدوروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مزدوروں کے لیے حفاظتی اقدامات کا فقدان ہے، جبکہ خیبر پختون خوا کی صورتِ حال بھی تشویش ناک ہے۔سیاسی معاملات پر انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے جا رہے جبکہ سندھ میں بھی بلدیاتی انتخابات 4 مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اور غیر ضروری معاملات زیرِ بحث لائے جا رہے ہیں۔
PTI MPA Chaudhry Javed Kausar and Lawyers Visit Nisar Tanveer, Congratulate Her on Umrah Pilgrimage
پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر اور وکلا کی نثار تنویر سے ملاقات، عمرہ ادائیگی پر مبارکباد
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02اگست 2026)—گوجرخاں سے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوھدری جاوید کوثر،صدر بار ایسوسی ایشن کلر سیداں محترمہ رفانہ ملک ایڈوکیٹ، معروف قانون دان ساجد ملک ایڈوکیٹ اور نعمان ظفر بھٹی ایڈوکیٹ نے گاؤں جسوالہ جا کر سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر صاحبہ، ان کے شوہر چوھدری تنویر اختر شیرازی اور انیلہ شاھین ایڈوکیٹ ہائیکورٹ سے ملاقات کی انھیں زیارات حرمین شریفین اور عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد دی۔
Former Parliamentarians Attend Funeral of Chaudhry Atiq-ur-Rehman in Gujar Khan
گوجرخاں: سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض اور خورشید زمان کے بھانجے چوہدری عتیق الرحمان سپرد خاک
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02اگست 2026)—گوجرخاں سے سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض، چوہدری خورشید زمان کے بھانجے اور چوہدری عبد الرزاق مرحوم کے فرزند چوھدری عتیق الرحمان انتقال کر گئے نمازجنازہ گوجرخاں میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان پارلیمنٹ چوہدری تنویر خان، چوہدری محمد ریاض، راجہ جاوید اخلاص، محمود شوکت بھٹی، نیشنل ہائی وے و موٹرویز پولیس کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،محمد افضل کھوکھر،راجہ سجاد سرور،یحیی فیض ایڈووکیٹ،چوہدری محمد رمضان،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،مرزا ارشد، محمد فیصل،ڈاکٹر عبدالرشید،سید ندیم عباس شاہ بخاری، چوہدری محمد ارشاد،چوہدری محمد فیاض، بریگیڈیئر نعیم اکبر،کرنل انیس اکبر، چوھدری عبدالرحمان، چوہدری فیصل الرحمان،چوہدری ضیاالرحمان،راجہ محمد جواد،چوھدری ضیافت گجر،ہارون کمال ہاشمی، چوہدری توقیر اسلم، ماسٹر طارق منہاس، چوہدری ابرار حسین، شیخ حسن سرائیکی، نصیر اختر بھٹی،چوہدری تنویر اختر شیرازی، عبدالغفور کیانی،مولانا رمضان چشتی،چوہدری نوید آمین،کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ،جمیل وارثی، عامر وزیر ملک، احمد نواز کھوکھر، چوہدری اخلاق حسین،اکرام الحق قریشی،مرزا عمران سرور و دیگر نے شرکت کی۔
Political and Social Figures Attend Funeral of Chaudhry Atiq-ur-Rehman in Large Numbers
چوہدری عتیق الرحمان کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت




