28 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Deputy Commissioner Rawalpindi Visit, Agrees to Develop Dhangali as Tourist Hub
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا پہلا دورہ کلر سیداں،دھانگلی کو سیاحتی مرکز بنانے پر اتفاق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |28جولائی 2026) — ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا پہلا دورہ کلرسیداں،کلرسیداں سے روات سڑک کو خوبصورت بنانے کے لیئے شجر کاری کرنے ،دریائے جہلم کے کنارے دھانگلی کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے پر رضامندی،ٹی ایچ کیو ٹی ایچ کیو ہسپتال، ستھرا پنجاب، بلدیہ کلرسیداں، اراضی ریکارڈ مرکز کی کارکردگی کو مثالی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اپنے پہلے دورے پر کلرسیداں پہنچے تو اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا نے انہیں خوش آمدید کہا اور پھول پیش کیئے وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں گئے جہاں انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر عابدہ حسین کے ہمراہ کے ہسپتال کے تمام شعبوں کا دورہ کیا وہ مریضوں کے پاس بھی گئے اور ان سے بات چیت کی ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا ادویات کا اسٹاک چیک کیا،ہسپتال کے عملے سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلر سیداں محدود وسائل کے باوجود اپنی بہترین طبی خدمات کی بدولت ضلع راولپنڈی کے نمایاں سرکاری ہسپتالوں میں شمار ہوتا ہے اگرچہ راولپنڈی کے بڑے ہسپتالوں میں افرادی قوت، جدید طبی آلات اور دیگر وسائل نسبتاً زیادہ ہیں، تاہم ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی کارکردگی کئی حوالوں سے ان اداروں سے بھی بہتر دکھائی دیتی ہے، جہاں مریضوں کی بروقت تشخیص، علاج اور دیکھ بھال کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔انہوں نے ہسپتال میں پودہ بھی لگایا انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبر روم اور دیگر شعبوں کے معائنے کے دوران مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا انتظامی کمزوری دکھائی نہیں دی، بلکہ عملہ انتہائی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی موجودہ کامیابی اور بہتر انتظامی نظام کا بڑا کریڈٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عابدہ پروین کو جاتا ہے، جنہوں نے محدود وسائل، طبی عملے کی کمی اور دیگر انتظامی چیلنجز کے باوجود ہسپتال میں نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور مریض دوست ماحول کو برقرار رکھا ہے،انہوں نے ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں، میڈیکل افسران اور دیگر طبی عملے کی کمی کو جلد از جلد پورا کرنے کی یقین دھانی کروائی۔ بعد ازاں وہ ایم سی اور لینڈ ریکارڈ سنٹر بھی گئے اور وہاں موجود افراد کے مسائل کو سنا انہوں نے ستھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے عمیر عثمان کی بریفننگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاباش دی، بلدیہ کلرسیداں کی جانب سے اے سی کلرسیداں نے انہیں شیلڈ پیش کی ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر بلدیہ کو ہدایت کی وہ کلرسیداں پنڈی روڈ کو خوبصورت بنانے کے لیئے اس پر شجر کاری کریں سڑک کنارے روشنیوں کی تنصیب کے لیے منصوبہ بندی کریں،بعد ازاں وہ ضلع راولپنڈی اور میرپور کے سنگھم پر دریائے جہلم کے دانگلی پل پر بھی گئے اور وہاں حکومت پنجاب کی ہدایت پر قائم کی گئی چیک پوسٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سرکاری احکامات پر مؤثر انداز میں عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے چیک پوسٹ پر تعینات انتظامی افسران اور سیکیورٹی اہلکاروں سے بریفنگ لی۔ انہیں بتایا گیا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقوں میں خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور چیک پوسٹ پر آنے جانے والی گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ جاری ہدایات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے دانگلی کے قدرتی حسن سے مالا مال پہاڑی مقام کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مجوزہ پکنک پوائنٹ کے لیے مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین اور چیف افیسر رفعت عباس پاشا نے انہیں دھانگلی میں سیاحتی امکانات، دستیاب بنیادی سہولیات اور مستقبل میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دھانگلی میں پارک بنا کر یہاں کی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دانگلی اپنی دلکش وادیوں، سرسبز پہاڑی سلسلوں اور خوشگوار موسم کی وجہ سے سیاحت کے فروغ کے لیے نہایت موزوں مقام ہے۔ اگر یہاں بنیادی سہولیات، سڑکوں، پارکنگ، بیٹھنے کی جگہوں، بچوں کے لیے تفریحی سہولیات اور دیگر ضروری انتظامات فراہم کیے جائیں تو یہ علاقہ نہ صرف راولپنڈی اور اسلام آباد بلکہ آزاد کشمیر آنے والے سیاحوں کے لیے بھی ایک اہم تفریحی مرکز بن سکتا ہے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مجوزہ پکنک پوائنٹ کے قیام کے لیے جامع فزیبلٹی رپورٹ اور ترقیاتی منصوبہ جلد از جلد تیار کیا جائے تاکہ اس منصوبے پر عملی پیش رفت کا آغاز کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور علاقے کی معاشی ترقی کو بھی نئی جہت ملے گی۔دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نہ صرف حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی بلکہ ایسے منصوبوں کی بھی حوصلہ افزائی کرے گی جو عوامی فلاح، سیاحت کے فروغ اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریں۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین، چیف آفیسر رفعت عباس پاشا اور تحصیلدار چوہدری ظفر اقبال،گرداور حاجی عنصر محمود بھی ہمراہ تھے۔

چھنی کے والی بال کھلاڑیوں نے راجپوت والی بال کلب قائم کر لیا، سفیر فوجی کوچ اور راجہ اسامہ علی کپتان مقرر
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |28جولائی 2026) —کلرسیداں کے گاؤں چھنی کے والی بال کھلاڑیوں نے راجپوت والی بال کلب کے نام سے ٹیم تشکیل دے دی سفیر فوجی کوچ اور راجہ اسامہ علی ٹیم کپتان ہوں گے راجہ احسن،راجہ ارسلان،راجہ سیماب محسن،راجہ فرحت اور راجہ تبسم ٹیم کے سرپرست اعلی ہوں گے کھلاڑیوں میں راجہ علی،راجہ عاقب،راجہ زین،راجہ عثمان،راجہ سبحان،راجہ سعد،راجہ فیضان،راجہ محسن،راجہ عظمت،وقار علی،راجہ عدیل،نعمان رؤف،راجہ فہد،ارسلان بالی،طاہر، راجہ عمار،راجہ احسان، راجہ دانیال،عمیر رضا، راجہ ولید،سیماب حیدر شامل ہیں۔
PML-N Leader Muhammad Zubair Kiyani Returns Home After US Business Visit, Receives Congratulations
مسلم لیگ ن رہنما محمد زبیر کیانی امریکہ کے کاروباری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |28جولائی 2026) —مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی امریکہ کے کاروباری دورے کے بعد وطن لوٹ آئے سابق رکن بلدیہ عابد زاھدی، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں کے صدر شیخ حسن سرائیکی و دیگر نے ان سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔
Four Armed Men Rob Citizen of Rs. 60,000 and Mobile Phone in Kallar Syedan, Police Launch Investigation
کلر سیداں میں ڈکیتی کی واردات، چار مسلح افراد اویس صفدر سے ساٹھ ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |28جولائی 2026) — تھانہ کلرسیداں کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں چار مسلح افراد جو کہ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اویس صفدر نامی شخص سے اسلحہ کی نوک پر ساٹھ ہزار روپے کی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ 15 کی اطلاع پر پولیس کی موبائل گاڑی موقع پر پہنچ گئی تا ہم اس وقت تک ملزمان فرار ہو جانے میں کامیاب ہو چکے تھے۔ اے ایس آئی زکاء مصروف تفتیش ہیں۔
Large Gathering Attends Funeral of Mother of PML-N Leaders Haji Muhammad Tayyab Bashir Qureshi and Farooq Qureshi
مسلم لیگ ن رہنماؤں حاجی محمد طیب بشیر قریشی اور فاروق قریشی کی والدہ کی نماز جنازہ نوردولال میں ادا





