26 July 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Police Seize Over Two Kilograms of Hashish, Arrest Two Suspected Drug Dealers

کہوٹہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، دو کلو سے زائد چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جولائی2026)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف دو بڑی کارروائیاں، 2 کلو سے زائد چرس بر آمد، دو ملزمان گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کار روائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو لعنت سے پاک کیا جا سکے: ایس ایچ اوتھانہ کہوٹہ کی میڈیا سے گفتگو،تفصیل کے مطابق سی پی اوراولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او کہوٹہ کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ وتھانہ کہوٹہ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، ں دیں، جنہوں نے الگ الگ کاروائیوں میں مجموعی طور پر دو کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی میں اے ایس آئی وحید کی سربراہی میں ٹیم نے کہوٹہ بائی پاس کے قریب فیضان فارس ولد محمد فارس سکنہ مسلم ٹاون، تحصیل کہوٹہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تقریباً پانچ سو گرام چرس جبکہ دوسری کار روائی میں سب انسپکٹر عبد القیوم کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے سخی سبزواری بادشاہ موڑ کے قریب و قاص الرحمن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تقریباً چودہ سو گرام چرس برآمد کی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua | 26 July 2026): Kahuta Police carried out two successful operations against suspected drug traffickers, recovering more than two kilograms of hashish and arresting two suspects in separate raids.

According to police, the operations were conducted on the special directives of the City Police Officer (CPO) Rawalpindi and under the supervision of the SDPO Kahuta. The Station House Officer (SHO) Kahuta formed dedicated teams to intensify the crackdown on drug dealers.

In the first operation, a police team led by ASI Waheed arrested Faizan Faris, son of Muhammad Faris and a resident of Muslim Town, Kahuta, near the Kahuta Bypass. During the search, officers recovered approximately 500 grams of hashish from his possession.

In a separate operation, a team headed by Sub-Inspector Abdul Qayyum arrested Waqas-ur-Rehman near Sakhi Sabzwari Badshah Mor and recovered approximately 1.4 kilograms of hashish.

Police have registered separate cases against both suspects, and further investigations are underway.

Speaking to the media, the SHO Kahuta said the campaign against drug traffickers would continue without discrimination, adding that the police remain committed to eliminating the menace of narcotics from society.

ساون کی پہلی بارش نے کہوٹہ ماڈل بازار کی ناقص تعمیر کا پول کھول دیا

First Monsoon Rain Exposes Poor Construction at Kahuta Model Bazaar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جولائی2026)
کہوٹہ میں ساون کی پہلی بارش نے ہی کہوٹہ کے ماڈل بازار کا پو ل کھو ل دیا، بارش کے بعد “سستے بیوٹی پارلر”کاسر خی پو ڈر اتر کر نالیوں میں بہہ گیا جبکہ انتظامیہ اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دے کر بری الزمہ، ڈل بازارمیں بنائے گئے فٹ پاتھوں پر گہرے گڑھے پڑھ گئے، جبکہ بارش کا پانی لوگوں کی دوکانوں میں داخل ہو گیا جس سے آس پا س کے دوکانداروں کا بھاری نقصان ہوا ہے، ماڈل بازار کہوٹہ میں غیر معیاری میٹر یل کا استعمال ہونے سے پہلی بارش کے بعد ماڈل بازار کہوٹہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سمیت ضلعی انتظا میہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز نمائندہ نے پرانی تھانہ رو ڈ ماڈل بازار کہوٹہ کا دورہ کیا تو ماڈل بازار کے فٹ پاتھوں میں بارش کے بعد بڑے بڑے گڑھے پڑے تھے جبکہ بارش کا پانی شہریوں کی دوکانوں میں داخل ہوا تھا، جس کو دوکاندار اپنی مدد آپ کے تحت خود باہر نکال رہے تھے جبکہ چند دوکانداروں کا بھاری نقصان بھی ہوا ہے، اس موقع موجود شہریوں نے سخت تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کروڑوں روپوں کی لاگت سے تیار ماڈل بازار پہلی بارش کی ہی نظر ہو گیا ہے ناقص اور غیر معیاری میٹر یل استعمال کرنے سے بارش کے بعد ماڈل بازار کم جبکہ کھنڈرات زیادہ لگ رہا ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

Pakistan Gakhar Federation Holds Oath-Taking Ceremony at Dinner Hosted by Raja Tariq Kiani

راجہ طارق کیانی کے عشائیے میں پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے نئے عہدیداروں کی حلف برداری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جولائی2026)
پاکستان گکھڑ فیڈریشن و گکھڑ قبیلے کی شخصیات کے اعزاز میں سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی کا عشائیہ گکھڑ فیڈریشن کے تین اہم عہدوں پر حلف برداری تفصیل کے مطابق سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ طارق کیانی آف گوجر خان کی طرف سے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے عہدیداروں اور گکھڑ قبیلے کی اہم شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام منی گالف کلب بحریہ ٹاؤن فیز 4 اسلام آباد میں کیا گیا جس میں گکھڑ قبیلے کی اہم شخصیات راجہ مہتاب خان جنرل مسعود الرحمن کیانی راجہ واجدالرحمن کرنل افضل کیانی راجہ مبین اختر ارشد کیانی سیورہ ادریس کیانی ددھوچھہ عرفان کیانی جھٹہ ہتھیال امجد کیانی ایڈوکیٹ کرنل عرفان حمید کیانی عبید کیانی فیض آباد برگیڈہیر منصور حامد ڈاکٹر سلمی کیانی صدف ظفر مسزز سبرینہ جاوید ڈاکٹر عابد کیانی چکوال عمران ظہور کیانی راجہ طارق محبوب کیانی محفوظ کیانی جنرل ظہیر کیانی پرویز کیانی آف بڑل برگیڈہیر اعجاز قمر زاہد رشید کیانی سلطان نعیم کیانی سلطان فیاض کیانی (گوجر خان)راجہ شاھد ظفر کرنل جہانگیر کیانی عمران کیانی صدر جہلم ویلی رضوان شبیر کیانی یامین کیانی راجہ چنگیز سلطان مرزا لیاقت کیانی ظفر اقبال کیانی سفیر کیانی ظاہر کیانی خلیق کیانی شوکت کیانی مسسز ثوبیہ مقدم نے شرکت کی پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی مرکزی قیادت چیئر مین راجہ طارق کمال کیانی چیف آرگنائزر کیپٹن فائز اختر کیانی جنرل سیکرٹری راجہ تسلیم احمد کیانی وائس چیئرمینز راجہ خالد محمود کیانی راجہ تاج کیانی بریگیڈیئر آصف گل کیانی محمد منیر راجہ جاوید حسین سابق جوائنٹ سیکرٹری زبیر کامران کیانی سنٹرل کوآرڈینیٹر عمرافضل کیانی اور سیکرٹری اطلاعات شاھد کیانی نے شرکت کی عشائیے سے قبل نئے آئین کے مطابق تین نئے عہدیداروں سے حلف لیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت وائس چیئرمین راجہ خالد محمود کیانی نے حاصل کی اس کے بعد چیئرمین پاکستان گکھڑ فیڈریشن کرنل طارق محمود کیانی نے نئے عیدیداران وائس چیئرمین کرنل آصف اقبال کیانی ایڈیشنل سیکرٹری میجر ساجد حسین کیانی اور ڈپٹی سیکرٹری زبیر کامران سے حلف لیا حلف برداری کیساتھ ہی تینوں نئے عہدیداران نے مہمانوں کو اپنا تعارف کرایا جس پر تمام معزز ممبران نے نئے عہدیداران کو مبارک باد دی چیف آرگنائزر پاکستان گکھڑ فیڈریشن کیپٹن فائز اختر کیانی نے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی طرف سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی بنیاد اور اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی سیکرٹری جنرل راجہ تسلیم احمد کیانی نے نہ صرف ڈونرز اور مہمانوں کا تعارف کرایا بلکہ ان کی خدمات کا بھی اپنے مختصر بیان میں ذکر کیا صدارتی خطاب چیئرمین پاکستان گکھڑ فیڈریشن کرنل طارق کمال کیانی صاحب جس میں انہوں نے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے اغراض ومقاصد کیساتھ ساتھ قبیلے کی فلاح و بہبود کیلئے تجاویز پیش کی مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا ڈاکٹر سلمی کیانی نے مختصر خطاب میں نئے ممبران کو مبارکباد دی اور پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا یاد رہے ڈاکٹر سلمی کیانی پاکستان گکھڑ فیڈریشن خواتین ونگ کی نہ صرف سرپرست ہیں بلکہ گکھڑ فیڈریشن کے ہر ایونٹ میں بھرپور شرکت کرتی ہے مسز ثوبیہ کیانی(مقدم) MLA گلگت بلتستان نے اپنے خطاب میں گکھڑ قببیلے کے روشن ماضی پر روشنی ڈالی محبت اور اتحاد و اتفاق پر زور دیا اور اپنی خدمات پاکستان گکھڑ فیڈریشن کیلئے پیش کرنے کا اعادہ کیا آخر میں ایونٹ(عشائیے) کے میزبان سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ طارق کیانی نے اپنے خطاب میں بچوں کی تعلیم پر زور دیا اور مہمانوں کی آمد اور پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا آخر میں تمام مہمانوں کی بہترین کھانے سے تواضع کی گئی تمام مہمانوں نے راجہ طارق کیانی اور پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا بھی شکریہ ادا کیا

PML-N Veteran Praises AC Kahuta for Swift Action After Landslide and Rain Emergency

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بروقت کارروائی پر اے سی کہوٹہ شیرین گل کو خراجِ تحسین

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جولائی2026)
مسلم لیگ ن کے بزرگ کارکن ماسٹر خوشی محمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اے سی کہوٹہ شیر یں گل نے گذشتہ شدید طوفانی بارش میں موضع نور آباد میں ہیوی پتھر کو ہٹوا کر عوامی مسلہ حل کیا،لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے روڈ ٹرانسپورٹ کی گرز گاہ کے لیے بند ہو گی تھی جس کو اے سی کہوٹہ نے فوری طور پر کھلوا کر عوام علاقہ مسلہ حل کیا ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اے سی کہوٹہ محنتی اور اخلاقی اور فرض آفیسر ہیں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں عوام سے ملاقاتیں کرتیں ہیں اور ان کے تمام مسائل حل کرتی ہیں عوام علاقہ ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اے سی کہوٹہ میڈم شیرین گل کی واپسی کے بعد اہلیان نور آباد کا ایک بڑا اجتماع ہو ا جس میں کرارداد بطور تجویز پیش کی گی شارق خالد یامین،ماسٹر خوشی محمد متعلقہ نڑھ اوڑیک منصوبہ متبادل سڑک ڈیڈھ کلو میٹر جس کی چوڑائی20فٹ موضع نور آباد سے سروے ٹور ازم ہائی وئے،پروجیکٹ قبرستان ایک سے دوسرے قبرستان موضع سوڑ تک مکمل پایہ تکمیل برادری کے لیے اشد ضروری ہے اس سے قبل ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے نور آباد کا خصوصی وفد ماسٹر خوشی محمد کی قیادت میں ملا تھا اور راجہ صغیر احمد نے منظوری دی تھی لیکن ایمرجنسی سڑک بلاک ہونے پر اے سی کہوٹہ شیریں گل نے منصوبہ مکمل کر نے پر تحریری طور پر در خواست چند اشخاص نے پیش کی جس پر اے سی کہوٹہ محکمہ ہائی وئے دیگر ہائی آفیسر سے مشورہ کر کے عملی طور پر کام کروانے کا وعدہ کر دیاماسٹر خوشی محمد ستی، شاکر ستی، اسحاق ستی اور حاجی اورنگزیب نے متعلقہ آبادی کی طرف سے تاحیات تعاون اور مشکور رہیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button