26 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Renowned Poet and Radio Pakistan Broadcaster Muhammad Azmat Mughal Passes Away

نامور شاعر، ادیب اور ریڈیو پاکستان کے کمپیئر محمد عظمت مغل انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |26جولائی 2026) —خطہ پوٹھوہار کے نامور شاعر، ادیب اور ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے مقبول جمہورنی واز کے کمپیئر محمد عظمت مغل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم معرکہ حق نغمے (پاک وطن اے پاکستان) کے شاعر بھی تھے۔ وہ طویل عرصے سے ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے وابستہ تھے پوٹھوہاری زبان کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔ پوٹھوہاری ادبی حلقوں میں بہت مقبول تھے۔ انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مرحوم کی نمازجنازہ آج بروز اتوار دن ایک بجے کلرسیداں کے گاؤں جوچھہ ممدوٹ میں ادا کی جائے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | 26 July 2026): Renowned poet, writer, and popular Radio Pakistan Rawalpindi broadcaster Muhammad Azmat Mughal has passed away after a prolonged illness.

The late Muhammad Azmat Mughal was the poet behind the patriotic anthem “Pak Watan Ae Pakistan”, a well-known national song. He remained associated with Radio Pakistan Rawalpindi for many years and earned widespread recognition for his engaging presentation style and valuable contributions to broadcasting.

He also played a significant role in the promotion and preservation of the Pothwari language and literature, actively participating in literary activities and supporting the region’s cultural heritage. He was highly respected and admired within Pothwari literary circles, and his contributions will be remembered for years to come.

His funeral prayers will be offered today (Sunday) at 1:00 pm in his native village, Jocha Mamdot, Kallar Syedan.

مون سون کی موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، انتظامیہ نے پانی کی نکاسی یقینی بنا دی

Heavy Monsoon Rain Brings Relief as Kallar Syedan Administration Responds to Flooding

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |26جولائی 2026) —کلرسیداں و گردونواح میں مون سون کی موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا لوگوں نے سکھ کا سانس لیا،کلرسیداں شہر میں واقع محلہ عیدگاہ میں بارش کا پانی کھڑا ہو گیا جس سے لوگ گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے جس کے فوری بعد اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے اپنی نگرانی میں ستھرا پنجاب کی مدد سے پانی کی نکاسی کو ممکن بنا کر نہ صرف صورتحال بہت بہتر کرڈالی بلکہ لوگوں سے دعائیں بھی سمیٹیں اس کے علاؤہ تمام علاقوں میں صورتحال معمول کے مطابق رہی۔

راجہ جبران صفدر کیانی نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا

PML-N Leader Raja Jibran Safdar Kiani Quits Party and Announces Retirement from Politics

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |26جولائی 2026) —مسلم لیگ ن کے یوسی بھلاکھر سے سرگرم رہنما راجہ جبران صفدر کیانی نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے سیاست ہی چھوڑنے کا اعلان کردیا انہوں نے بتایا کہ موجودہ حالات میں جب کارکن کی کوئی شنوائی نہ ہو کوئی ترقیاتی کام بھی نہ ہوں تو اس بوجھ کو سر سے اتار پھینکنا چاہیے انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن سے الگ ہوتے ہوئے سیاست سے بھی توبہ کر رہے ہیں مجبور بیکس لوگوں کی خدمت کے لیئے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت ضروری نہیں وہ یہ کام خود بھی کرتے رہیں گے اپنی مدد آپ کے تحت برساتی نالے پر پل تعمیر کیا گلیات کی تعمیر کی تعمیر و ترقی کے کام اپنی بساط کے مطابق اپنی مدد آپ کے تحت جاری رکھیں گے راجہ جبران صفدر کیانی ہمیشہ مسلم لیگ ن پر جان وارتے رہے مگر انہیں نظر انداز کرنے اور ترقی منصوبوں سے مسلسل محروم رکھنے اور ارکان اسمبلی کی جانب سے کئے گئے کسی ایک بھی وعدے کی تعمیل نہ ہونے پر یہ دل برداشتہ ہو کر سیاست ہی ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ان کی مسلم لیگ ن سے علیحدگی مسلم لیگ ن کی دیوار میں پہلا شگاف قرار دی جا رہی ہے۔

Kallar Syedan Police Register Cases Against Illegal Gas Cylinder Filling and Petrol Sales

غیر قانونی گیس سلنڈر بھرنے اور پٹرول فروخت پر پولیس کی کارروائی، مقدمات درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |26جولائی 2026) — کلرسیداں پولیس نے غیر قانونی طریقے سے گیس سیلنڈر بھرنے پر اسجد محمود سکنہ محلہ عید گاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دریں اثناء گشت و پڑتال کے دوران اطلاع ملی کہ بنک چوک کنوہا میں محمد وسیم سکنہ مانسہرہ نے غیر قانونی پٹرول ایجنسی کھول رکھی ہے جس پر موقع پر پہنچ کر مذکورہ سے پٹرول فروختگی طلب کیا گیا جو موقع پر پیش نہ کر سکا جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

PPP Leaders Welcome Sameer Hassan as General Secretary of PPP Kallar Syedan Tehsil

پیپلز پارٹی رہنماؤں کا سمیر حسن کی جنرل سیکرٹری نامزدگی کا خیرمقدم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |26جولائی 2026) —پیپلز پارٹی چوآخالصہ کے رہنماؤں بابو نور الٰہی نوری،سابق کونسلر شوکت علی،ٹکال سے مسعود مندری اور چوہدری امجد رزاق نے نوجوان قانون دان سمیر حسن کو پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کا جنرل سیکرٹری نامزد ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سمیر حسن اپنی صلاحیتوں کی بدولت پیپلز پارٹی کے عوامی مقبولیت کی بحالی کو یقینی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button