26 July 2026DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Sajid Younis of Choa Khalsa Elected Councillor in Wellington Town Council

چوآ خالصہ کے ساجد یونس برطانیہ کے ویلنگٹن ٹاؤن کونسل کے کونسلر منتخب

لندن، 26 جولائی 2026 (پوٹھوار ڈاٹ کام – محمد نصیر راجہ): تحصیل کلر سیداں کے تاریخی علاقے چوآ خالصہ کے گاؤں کھنادہ سے تعلق رکھنے والے ساجد یونس نے برطانیہ کی مقامی سیاست میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویلنگٹن ٹاؤن کونسل کے کالج وارڈ سے کونسلر کا ضمنی انتخاب شاندار اکثریت سے جیت لیا ہے۔

پیشہ کے اعتبار سے سیکنڈری اسکول کے استاد ساجد یونس نے جمعرات کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر ڈالے گئے 759 ووٹوں میں سے 498 ووٹ حاصل کیے، جو کل ووٹوں کا 65.6 فیصد بنتے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی اتنی واضح تھی کہ مخالف امیدوار ان کے قریب بھی نہ پہنچ سکے۔

اپنی تاریخی کامیابی کے بعد نومنتخب کونسلر ساجد یونس نے اس فتح کو اپنی والدہ مرحومہ مسز ایس بیگم کے نام معنون کیا، جن کا حال ہی میں کینسر کے باعث انتقال ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کینسر کے مریضوں کی فلاح اور متعلقہ خیراتی اداروں کی معاونت کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ اپنی والدہ کی یاد کو ایک مثبت سماجی خدمت کے ذریعے زندہ رکھا جا سکے۔

تین بچوں کے والد اور شادی شدہ ساجد یونس نے انتخابی نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شاندار عوامی اعتماد پر “انتہائی خوش اور شکر گزار” ہیں۔ انہوں نے کالج وارڈ کے ووٹروں، اپنے رضاکاروں، انتخابی مہم میں حصہ لینے والے ساتھیوں، اپنے قریبی دوستوں اور مقامی کونسل کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران مسلسل محنت اور بھرپور تعاون کیا۔

ساجد یونس کی کامیابی صرف ویلنگٹن تک محدود نہیں رہی بلکہ برطانیہ بھر میں مقیم پاکستانی اور بالخصوص پوٹھوار ، چوآ خالصہ اور کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی اس کامیابی کو خوشی اور فخر کے ساتھ منایا۔ مختلف سماجی، سیاسی اور کمیونٹی رہنماؤں نے اسے بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ساجد یونس کی کامیابی ان کی برسوں پر محیط سماجی خدمات، عوامی رابطوں اور مقامی ترقی کے لیے مسلسل جدوجہد کا اعتراف ہے۔

اپنی انتخابی مہم کے دوران ساجد یونس نے مقامی آبادی کو درپیش اہم مسائل کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا۔ انہوں نے عوامی سہولیات میں بہتری، خاندانوں اور نوجوانوں کی معاونت، کمیونٹی مراکز کی ترقی، محلوں میں امن و امان کے فروغ اور ویلنگٹن ٹاؤن کونسل میں شہریوں کی مؤثر نمائندگی کو اپنے منشور کا بنیادی حصہ بنایا۔ ان کا پیغام شمولیتی قیادت، عوامی خدمت اور کمیونٹی کی مشترکہ ترقی پر مبنی تھا، جسے کالج وارڈ کے ووٹروں نے بھرپور پذیرائی دی۔

انتخابی کامیابی کے بعد ساجد یونس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کالج وارڈ کے ہر شہری کی نمائندگی کریں گے اور دیانت داری، شفافیت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی دراصل پوری کمیونٹی کی کامیابی ہے اور وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مقامی حلقوں کے مطابق ساجد یونس کی یہ کامیابی نہ صرف ویلنگٹن ٹاؤن کونسل میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کو مزید مضبوط کرے گی بلکہ بیرون ملک مقیم نوجوان پاکستانیوں کو بھی جمہوری عمل میں حصہ لینے اور عوامی خدمت کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔

London, July 26, 2026 (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja): Sajid Younis, originally from Village Khandah, Choa Khalsa, Tehsil Kallar Syedan, has achieved a significant political milestone by being elected as a Councillor for the College Ward of Wellington Town Council, United Kingdom. Secondary school teacher Sajid Younis secured 498 votes out of 759 – an unassailable 65.6 per cent of the poll – in Thursday’s by-election.

He dedicated his clear victory to the memory of his mother, Mrs S Begum, who recently died of cancer. He vowed to support cancer charities in his new role representing the College ward on Wellington Town Council.

Married father of three Councillor Younis said he was “absolutely pleased” with the result and thanked voters and his “good friend”, borough council leaders, for their ‘relentless campaigning”.

The victory is being celebrated not only in Wellington but also by members of the Pakistani diaspora. Residents and community leaders described the result as a source of pride, highlighting Sajid Younis’s long-standing commitment to community service, public engagement, and local development.

Throughout his election campaign, Sajid Younis focused on key issues affecting local residents, including improving public services, supporting families and young people, enhancing community facilities, promoting neighbourhood safety, and ensuring that residents’ concerns are effectively represented within the town council. His message of inclusive leadership and community participation resonated strongly with voters across the College Ward.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button