کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |25جولائی 2026) —زمین کی نشاندہی کے بعد تصادم، متعدد افراد زخمی،مسلم لیگ ن کے فوکل پرسن راجہ نعمان ظہیر گرفتار،کلر سیداں کے گاؤں پکھڑال میرا میں اراضی کی سرکاری نشاندہی کے بعد دو فریقین آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم نعمان ظہیر کو گرفتار کر لیا۔شمروز خان ولد محمد اکرم، سکنہ پکھڑال میرا، نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنی ملکیتی اراضی کی نشاندہی کے لیے درخواست دے رکھی تھی تحصیلدار کلرسیداں کی موجودگی میں حلقہ گرداور اور حلقہ پٹواری نے موضع پکھڑال کے مختلف خسرہ نمبروں کی نشاندہی مکمل کرتے ہوئے پتھر نصب کیے،سرکاری عملہ واپس جانے کے بعد مخالف فریق سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبینہ طور پر نصب شدہ نشانی پتھر اکھاڑنے کی کوشش کی منع کرنے پر دونوں فریقوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں پرتشدد جھگڑے میں تبدیل ہو گئی،مدعی کے مطابق مخالف فریق نے کلہاڑی، ڈنڈوں اور لوہے کے راڈ سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں شاہزیب، خرم نوید، اکرم نوید اور عباد الحسن سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ متاثرین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں، جبکہ اہلِ علاقہ کی مداخلت پر جھگڑا ختم ہوا۔ بعد ازاں واقعہ کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دی گئی۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا اور مقدمہ میں نامزد ملزم نعمان ظہیر کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 25, 2026): Several people were injured following a violent clash between two groups after an official land demarcation in the village of Pakharal Maira, Kallar Syedan. Police have registered a case and arrested the nominated suspect, Raja Nauman Zaheer, while efforts are underway to apprehend the remaining accused.
According to the First Information Report (FIR), complainant Shimroz Khan, son of Muhammad Akram and a resident of Pakharal Maira, stated that he had applied for the official demarcation of his land. In the presence of the Tehsildar of Kallar Syedan, the local Girdawar and Patwari completed the demarcation of several khasra numbers in Mouza Pakharal and installed official boundary markers.
The complainant alleged that after the government officials had left the site, members of the opposing party attempted to remove the newly installed boundary stones. When they were stopped, a verbal altercation escalated into a violent confrontation.
According to the complaint, the opposing group allegedly attacked with axes, sticks, and iron rods, injuring Shahzaib, Khurram Naveed, Akram Naveed, and Abad-ul-Hasan, among others. The complainant further alleged that the attackers also issued death threats before local residents intervened and brought the clash to an end.
The incident was subsequently reported to the police through the 15 emergency helpline.
Police registered a case based on the complainant’s application and arrested the nominated suspect, Raja Nauman Zaheer, who is reported to be a focal person of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N). Police said that raids are continuing to arrest the remaining nominated suspects, while further investigation into the incident is in progress.
نامعلوم افراد گونگے نوجوان سے موبائل فون چھین کر فرار
Unknown Assailants Snatch Mobile Phone from Deaf and Mute Youth
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |25جولائی 2026) —نامعلوملزماں نے گونگے نوجواں سے موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے شاہد سکنہ چک مرزا نے مقدمہ درج کروایا کہ سائل کا بیٹا نعمان شاہد عمر 26 سال ہے یہ گونگا بہرہ ہے جو موٹر سائیکل مکینک بھی ہے اور اپنے گھر کے پاس ہی سڑک پر دکان کرتا ہے تین نامعلوم ملزمان ہنڈا موٹر سائیکل پر آئے اور میرے بیٹے سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
حکومت عوام دشمن پٹرولیم پالیسی پر عمل پیرا، جاوید کوثر
Government Pursuing Anti-People Fuel Policy, ‘Political Drama’ Continues: Javed Kausar
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |25جولائی 2026) —گوجرخاں سے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی ازادکشمیر میں نورا کشتی کے ذریعے ایک دوسرے کے کپڑے اتارنے میں مصروف ہیں پی ٹی آئی نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ ووٹ پول کرنے پولنگ اسٹیشنوں پر نہ جائیں،روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات میں بھاری اضافہ کھلی عوام دشمنی ہے دنیا کے کسی بھی ملک میں اس طرز کے عوام دشمن فارمولے نافذ نہیں کیئے جاتے مگر یہ اعزاز میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو حاصل ہے کہ دونوں اپنی عیاشیاں کم نہیں کرتیں سارا بوجھ عوام پر ڈالتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں امن کمیٹی کے رکن مسعود احمد بھٹی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک محمد فیاض سندھو و دیگر بھی موجود تھے،چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ جس طرح پاکستان، گلگلت بلتستان میں الیکشن کروائے اسی انداز میں ازادکشمیر میں کروائے جا رہے ہیں میاں نواز شریف نے ازادکشمیر کی وزارت عظمی کے لیئے خود کو پیش کرکے مضحکہ خیز بات کی ہے یہ دو بار وزیراعلی تین بار وزیراعظم رہے ان کا بھائی پانچ برس سے وزیراعظم اور بیٹی پنجاب کی وزیراعلی ہے مگر اس کے باوجود یہ اقتدار کی ہوس میں اس قدر مبتلا ہے کہ سننے والا بھی شرما جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں وہی اس ملک کے مسائل کے زمہ دار ہیں ملک کے اندر حالات ہر شہری کے لیئے پریشاں کن ہیں ازادکشمیر میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر بیٹھے ہیں کے پی کے کے متعدد اضلاع میں حالات قابو سے باہر ہیں بلوچستان کے انتہائی پریشان کن حالات ہیں مگر حکمرانوں کو لوٹ مار سے فرصت ہی نہیں ملک کے اندرونی حالات بہتر ہوں گے تو ملک ترقی کر سکے بدامنی کے ماحول میں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا حکمراں ایران امریکہ کے درمیاں جنگ بندی میں ناکام ہو چکے ہیں حکمران دنیا کی ٹھیکیداری ترک کرکے ملک کے اندرونی حالات کو بہتر بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں کسی کی کامیابی ناکامی کا اختیار صرف عوام کو ہی حاصل ہے جب تک شفاف منصفانہ انتخابات نہیں ہوں گے اندرونی سطع پر استحکام ممکن ہی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ماضی کے واقعات سے سبق سیکھا جائے اور ساری توجہ اندرونی حالات کو بہتر بنانے پر مرکوز رکھی جائے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کا روزانہ کی بنیاد پر جو فارمولہ متعارف کیا ہے ایسا دنیا بھر میں نہیں ہوتا عوام خودکشیاں کر رہے ہیں حکمران چین کی نیند سوتے ہیں کیونکہ یہ خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتے ہی نہیں انہوں نے کہا کہ خدا کے ہاں دیر ہو سکتی ہے اندھیر کا کوئی تصور نہیں جبر سے سویرا کو طلوع ہونے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
Haji Ramzan Butt Laid to Rest in Sahot Hayal, Political and Community Figures Attend Funeral
سہوٹ حیال کے حاجی رمضان بٹ سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |25جولائی 2026) —سہوٹ حیال کے حاجی رمضان بٹ انتقال کر گئے نمازجنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما جاوید بٹ، پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا،ریٹائرڈ ایس پی اشفاق مغل، الحاج غلام ظہیر،مفتی زاھد یوسف،چوھدری شاھد گجر،ملک فیاض سندھو،مسعود احمد بھٹی،کامران کیانی،قمر الزمان،سید صابر شاہ ترمزی،مولوی محمد اکرم،گلفراز بٹ،اخلاق مغل، راجہ رشید وینس،سیٹھ عبدالروف بٹ،چوھدری لیاقت،چوھدری الفت حسین،طاہر مغل،
قاضی مظہر الحق، عبدالغفور،شہزاد مغل و دیگر نے شرکت کی۔
Sister of Local Shopkeeper Idrees Butt Passes Away, Funeral Offered in Kallar Syedan
ادریس بٹ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں، کلر سیداں میں نمازِ جنازہ ادا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |25جولائی 2026) —مقامی دوکاندار ادریس بٹ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نمازہ جنازہ کلرسیداں گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،چوہدری اخلاق حسین،راجہ شاہد محمود،عاطف اعجاز بٹ،عابد زاھدی،ٹھیکدار لطیف بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،شیخ ذوالفقار احمد،شیخ توقیر احمد،نصیر اختر بھٹی،حاجی ریاست حسین،طالب حسین گڈو،احسان الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔