24 July 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Kashmiri Ghakkar community announces support for Chaudhry Fakhar-uz-Zaman

مٹور: کشمیری گھکڑ برادری کی چوہدری فخر الزمان کی حمایت کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جولائی2026)
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جموں 6 (LA-39) کے انتخابات کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اس ضمن میں سابق چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد کی کاوشوں سے تھوہا خالصہ کی معروف کشمیری گھکڑ برادری کے معززین فیاض گھکھڑ، پرویز گھکھڑ، کاکا گھکھڑ، منیر گھکھڑ، آصف گھکھڑ، محمود گھکھڑ، مسعود گھکھڑ، شاہد گھکھڑ، راشد گھکھڑو دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری فخر الزمان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس میں کشمیری گھکڑ برادری کے معززین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں چوہدری فخر الزمان کی کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے اور زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین یو سی مٹور راجہ اشتیاق احمد نے کہا کہ چوہدری فخر الزمان ایک باصلاحیت، دیانتدار اور عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت، ترقیاتی کاموں اور مہاجرین جموں و کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ایسے نمائندے کا انتخاب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر چوہدری فخر الزمان نے بذریعہ ٹیلی فون کشمیری گھکڑ برادری اور بالخصوص راجہ اشتیاق احمد کا اعتماد اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا تو وہ حلقے کے تمام طبقات کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری فخر الزمان کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, July 24, 2026)
Political activities have reached their peak in connection with the elections to the Jammu 6 (LA-39) constituency of the Azad Jammu and Kashmir Legislative Assembly. In this regard, with the efforts of former Chairman Union Council Mator Raja Ishtiaq Ahmed, the prominent Kashmiri Ghakar community of Thoha Khalsa, Fayyaz Ghakar, Parvez Ghakar, Kaka Ghakar, Munir Ghakar, Asif Ghakar, Mehmood Ghakar, Masood Ghakar, Shahid Ghakar, Rashid Ghakar and others, have announced their full support for the Pakistan Peoples Party candidate Chaudhry Fakhar-uz-Zaman. In a consultative meeting held on this occasion, the dignitaries of the Kashmiri Ghakar community expressed their determination that they will run a vigorous election campaign for the success of Chaudhry Fakhar-uz-Zaman in the upcoming elections and will use all their energies to get maximum votes. Addressing the meeting, former Chairman UC Matur Raja Ishtiaq Ahmed said that Chaudhry Fakhar-uz-Zaman is a talented, honest and well-informed personality of the people. He said that the selection of such a representative for the service of the people, development works and solving the problems of the refugees of Jammu and Kashmir is the need of the hour. On this occasion, Chaudhry Fakhar-uz-Zaman thanked the Kashmiri Ghakkar community and especially Raja Ishtiaq Ahmed for their trust and support through telephone and said that if the people give him an opportunity to serve, he will try his best to meet the expectations of all sections of the constituency and make the solution of the people’s problems his top priority. At the end of the meeting, the participants reiterated their resolve that they will play a full role for the success of Pakistan People’s Party candidate Chaudhry Fakhar-uz-Zaman during the election campaign.

Jammu Constituency 6: PML-N candidate Raja Muhammad Siddique will win with a landslide majority

حلقہ جموں 6مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق ہمیشہ کی طرع اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جولائی2026)
مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ جموں 6مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق ہمیشہ کی طرع اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کی ہے اور ان کی خدمت کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے گے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ جموں 6 کے لیے سابق وزیر آزاد ریاست جموں کشمیر راجہ محمد صدیق کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے جس مسلم لیگ ن حلقہ جموں چھ کے تمام ورکنان، کارکنان، ووٹر سپورٹر قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ کے دیگر تمام قیادین کا شکریہ ادا کرتے ہیں انشاء اللہ تعالی راجہ محمد صدیق ہمیشہ کی طرع اس بار بھی وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے اور حلقے کے عوام کی خدمت کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے ان پر یہ اعزاز اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے حلقے کے تمام ووٹروں سپورٹروں کے مسائل حل کر نے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے انشاء اللہ حلقہ جموں 6مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق ہمیشہ کی طرع اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گئی۔

محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواریوں کی من مانیاں

Arbitrary actions of the Patwaris of the Revenue Department, Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جولائی2026)
محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواریوں کی من مانیاں، حکومتی احکامات “کھوہ کھاتے”،پٹواریوں نے پرائیویٹ منشی رکھ لیے، عوام مشکلات کا شکارکہوٹہ میں محکمہ مال کے بعض دفاتر کے حوالے سے شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ متعدد پٹواریوں نے حکومتی ہدایات کے برعکس پرائیویٹ منشی رکھے ہوئے ہیں، جبکہ سرکاری نوعیت کے اہم اور قیمتی ریکارڈ تک غیر سرکاری افراد کی رسائی بھی باعثِ تشویش بن رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹواری دفاتر میں اکثر اوقات پراپرٹی ڈیلروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آتا ہے، جس کی وجہ سے عام سائلین کو اپنے معمول کے کاموں کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق فرد، انتقال، رجسٹری اور دیگر امور کے سلسلے میں آنے والے افراد کو بارہا چکر لگانے پڑتے ہیں، جس سے انہیں ذہنی اذیت اور وقت کے ضیاع کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر واقعی سرکاری ریکارڈ غیر مجاز افراد کے زیرِ استعمال یا نگرانی میں ہے تو اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکاری ریکارڈ کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، اس لیے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت ناقابلِ قبول ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور متعلقہ محکمہ مال کے افسران سے اپیل کی ہے کہ محکمہ مال کے دفاتر کا اچانک معائنہ کیا جائے، غیر قانونی طور پر تعینات پرائیویٹ منشیوں کے معاملے کا جائزہ لیا جائے، سرکاری ریکارڈ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بروقت، شفاف اور باعزت طریقے سے خدمات فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

محکمہ صحت کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر میں “دھڑلے “سے کیمیکل ملا دودھ فروخت ہونے لگا

Due to negligence of the Kahuta Health Department, milk mixed with chemicals from “Dharla” has started being sold in Kahuta city.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جولائی2026)
محکمہ صحت کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر میں “دھڑلے “سے کیمیکل ملا دودھ فروخت ہونے لگا، شہریوں کا فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر کیمیکل ملا دودھ فروخت ہونے کی شکایات میں اضافہ ہونے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر ان شکایات میں حقیقت ہے تو یہ معاملہ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ شہریوں کے مطابق دودھ کے معیار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر مختلف دودھ فروشوں سے نمونے حاصل کر کے جدید لیبارٹریوں سے ان کا تجزیہ کروائیں تاکہ دودھ کے معیار کے بارے میں حقائق سامنے آ سکیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ناقص یا مضر صحت دودھ کے استعمال سے معدے، جگر، آنتوں اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں میں باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے، ملاوٹ ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس حوالے سے بعض شہریوں نے فوڈ انسپکٹر اور متعلقہ محکمے کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے مؤثر نگرانی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم، ان الزامات کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی اور نہ ہی متعلقہ حکام کا مؤقف سامنے آیا ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ کہوٹہ میں خصوصی چیکنگ مہم چلائی جائے، دودھ کے نمونوں کی شفاف جانچ کرائی جائے اور نتائج عوام کے سامنے لائے جائیں تاکہ شہریوں کے تحفظات دور ہو سکیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button