24 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Assistant Commissioner Chairs Meeting with Lambardars, Reviews Public Issues

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کی زیر صدارت لمبرداران کا اجلاس، عوامی مسائل اور "سانجھی سبزی" اسکیم پر غور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24جولائی 2026) —اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کی زیر صدارت لمبرداران کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں لمبرداران سے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور عوامی شکایات سے آگاہی حاصل کی گئی۔
شرکاء کو حکومتِ پنجاب کی “سانجھی سبزی” اسکیم اور اس کے مؤثر نفاذ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔لمبرداران سے درخواست کی گئی کہ وہ اسکیم کی کامیاب عملداری کے لیے موزوں کاشتکاروں اور مناسب مقامات کی نشاندہی کریں۔
لمبرداران نے صفائی کی ناقص صورتحال کی نشاندہی کی اور بتایا کہ ان علاقوں میں صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہیں ہیں۔اے سی نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی کہ مذکورہ علاقوں میں صفائی کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور مؤثر و تسلی بخش صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram Ul Haq Qureshi | July 24, 2026): Assistant Commissioner Kallar Syedan chaired a meeting of local Lambardars to discuss public issues and review the implementation of the Punjab Government’s “Saanjhi Sabzi” initiative.

During the meeting, Lambardars briefed the Assistant Commissioner on problems and public complaints from their respective areas. Participants were also given a detailed briefing on the objectives of the Saanjhi Sabzi scheme and its effective implementation.

The Assistant Commissioner urged the Lambardars to identify suitable farmers and appropriate locations to ensure the successful execution of the programme.

The Lambardars highlighted poor sanitation conditions in several areas, stating that cleanliness arrangements were unsatisfactory. Taking notice of the complaints, the Assistant Commissioner directed the concerned department to address the sanitation issues on a priority basis and ensure effective and satisfactory cleanliness measures in the affected localities.

150 Students Participate in Karate Belt Tests Held in Kallar Syedan

کلر سیداں میں کراٹے بیلٹ ٹیسٹ، 150 طلبہ کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24جولائی 2026) —پرویز شوتو کان کراٹے کلب کلر سیداں کے زیر اہتمام بیلٹ ٹیسٹ منعقد ہوئے جس میں 150 طلبہ نے حصہ لیا تقریب تقسیم انعامات میں اسسٹنٹ کمشنرسیدہ زینب حسین،سی ای او کلرسیداں رفعت پاشا،ڈاکٹر نیلم علی راجہ اور چوہدری نعیم بنارس مہمانان خصوصی تھے۔اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے کھیلوں کی فروغ کے لیے احسن اقدام کیے ہیں، اسوقع پر ڈاکٹرنیلم علی راجہ،رفعت عباس پاشا اور پرویز اقبال وکی نے بھی خطاب کیا۔

Soaring Fuel Prices Trigger Sharp Rise in Cost of Living

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بے قابو

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24جولائی 2026) —پٹرولیم مصنوعات میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کے نام پر جاری بھاری اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی نرخوں میں عدم استحکام کی وجہ سے ہر شے کر نرخوں میں ہر روز مسلسل اضافہ ہو رھا ہے آپ جب بھی بازار جائیں تو نئے نرخ ان کا استقبال کرتے ہیں جس سے کئی غریب لوگ اشیائے روزمرہ کے صرف نرخ پوچھ کرہی گھروں کو لوٹ جاتے ہیں آٹے کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور ٹماٹروں کے نرخوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رھا ہے جو ٹماٹر اڑھائی سو روپے میں پانچ کلو دستیاب تھے وہ اب چار سو روپے کلو فروخت ہوتے ہیں کرایوں میں ریلیف کا حکومتی دعوی بھی ہوا میں بکھر گیا مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں مسلسل روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رھا ہے جب ڈیزل پٹرول کے نرخ روز بڑھیں گے تو کرایہ نامہ ترتیب دینا بھی ممکن نہیں ہے منڈیوں میں تمام اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رھا ہے جسے روکنا کسی کے بس میں نہیں۔ اج کل بہت سارے لوگ دو کلو تک آٹا خریدنے کے لیئے بھی ہاتھ پاؤں مارتے ہیں جس سے غریبوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رھا ہے اور صورتحال مسلسل قابو سے باہر ہوتی چلی جا رہی ہے۔

Qazi Qurban Hussain of Village Piem Passes Away

گاؤں پیم کے قاضی قربان حسین انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24جولائی 2026) —گاؤں پیم کے قاضی محمد آصف قاضی محمد فیصل کے والد محترم قاضی قربان حسین انتقال کر گئے نمازجنازہ میں قاضی زاھد نعیم،شیخ ظفر جاوید،قاضی رضوان، قاضی شیراز،دلپزیر احمد،محمد مسکین،شیخ منیر حسین،احسان الحق قریشی،قاضی ارشد، سفیر بھٹی، عدنان حسین،محمد شعیب،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

Demand Raised for Establishment of NADRA Office in Choa Khalsa

چوآ خالصہ میں نادرا دفتر کے قیام کا مطالبہ

File photo of Ch Waqas Ahmed Gujjar

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24جولائی 2026) —مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر نمبردار چوھدری وقاص گجر نے چوآخالصہ میں نادرا دفتر کے قیام کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نادرا نے ملک بھر کے قانون گو مراکز میں نادرا دفاتر قائم کیے ہیں مگر چوآخالصہ قانون گوئی اس سہولت سے تاحال محروم ہے دریائے جہلم تک کے لوگوں کو کلرسیداں جا کر سہولت سے فائدہ اٹھانا پڑتا ہے لہذہ چوآخالصہ کو بھی نادرا دفتر کی سہولت فراہم کی جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button