23 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan to Launch Free Vegetable Farming, Boost Tourism
کلر سیداں میں مفت سبزیوں کی کاشت، سیاحت، قیمتوں پر کنٹرول اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23جولائی 2026) —اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تحصیل کلرسیداں میں بھی نمبر داروں کے ذریعے سبزیاں کاشت کی جائیں گی جو بعد ازاں شہریوں میں مفت تقسیم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے حکومت نمبر داروں کوبیج کھاد اوردیگر تمام ضروری سہولیات اور معاونت فراہم کرے گی۔انہوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کے پیش نظر کلرسیداں کے ندی نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے انتظامیہ پوری طرح سے چوکس ہے شہری بچوں کو برساتی ندی نالوں سے دور رکھیں لوگوں کی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے بجلی کے آلات کے استعمال میں احتیاط کی جائے انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں ناجائز منافع خوری، گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز روزانہ کی بنیاد کارروائیاں جاری ہیں شہری بھی منافع خوروں کی نشاندہی کریں فوری کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کلرسیداں میں گڈ گورننس کے فروغ کے لیے تمام سرکاری محکموں کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کسی بھی شہری کے جائز کام میں غیر ضروری رکاوٹ یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بروقت اور شفاف سرکاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آزاد کشمیر میں گاڑیوں کے ذریعے خوراک، ادویات، مویشیوں کے چارے اور لائیو اسٹاک کی ترسیل پر عارضی پابندی عائد ہے دریا کنارے موجود دو چیک پوسٹ صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہیں تاہم پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں انہوں نے واضح کیا کہ عوام کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں سوشل میڈیا بھی زیادہ کہ داری کا مظاہرہ کرے۔انہوں نے اکرام الحق قریشی کے سوال کے جواب میں کہا کہ دریائے جہلم کے دلکش کنارے پر واقع دانگلی کو سیاحتی مقام میں بدلنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ سفارشات ارسال کر دی ہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر اراضی کے حصول کی تجویز بھی زیر غور ہے،کلرسیداں کے شہری بھی ہماری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو بھی سرمایہ کاری کے خواہشمند ہوں وہ سامنے آئیں ہم انہیں جگہ مہیا کریں گے تاکہ سیاحت کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع اور سرکاری ریونیو میں نمایاں اضافہ ممکن ہو سکے،انہوں نے کہا کہ دودھ اور دہی فروشوں کو روزانہ کی بنیا د پر 10/20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے شہری بھی مہنگے داموں دودھ اور دہی فروخت کرنے والوں کا بائیکاٹ کریں تو قیمتیں خود بخود نیچے آ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب ایک اچھا منصوبہ ہے تا ہم اس میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ڈبلیو ایم کا کردار اب صرف سپروائزنگ تک محدود ہو گیا ہے صفائی ستھرائی کے معاملات کو چیک کرنے کےلئے بیٹ پلان تیار کیا ہے جسے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جاتا ہے ستھر ا پنجاب کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد کھلی کچہریاں شروع کی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کی دہلیز پر ان کے مسائل حل لیئے جا سکیں،عابد زاھدی نے نشاندہی کی کہ سابق وزیر داخلہ چوھدری نثار علی خاں کے دور میں کلرسیداں شہر کے لئے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے پانچ کروڑ مالیت کا منصوبہ تشکیل دیا گیا تھا اڑھائی کروڑ خرچ ہو چکے برسوں سے اس پر کام بند ہے محکمہ اسے بحال کرے اضافے کنووں کے ساتھ ساتھ مزید ٹینکی تعمیر کے لیے پانی کی کمی دور کیا سکے اے سی ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے کہا کہ کلرسیداں میں تعمیر و ترقی کے کام بہت جلد شروع کیئے جا رہے ہیں ٹینڈرز طلب کیے جا رہے ہیں شہر و دیہات میں راستوں گلیات اور سڑکوں کو بہتر بنائیں گے،میرے دروازے سائلین کے لیئے ہر وقت کھلے ہیں ہم خود دن رات کلرسیداں میں دستیاب ہوں،اب وعدے نہیں صرف عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے لوگوں کو ریلیف دینا ہی ہمارا فرض منصبی ہے اس موقع پر تحصیلدار چوہدری ظفراقبال،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا،آر ڈبلیو ایم سی کے انچارج عمیر عثمان بھی موجود تھے۔




