21 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Raja Sameer Hussain Langrial Appointed PPP General Secretary for Kallar Syedan Tehsil
راجہ سمیر حسین لنگڑیال پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری مقرر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |21جولائی 2026) —پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کلرسیداں کے نوجوان قانون دان راجہ سمیر حسین لنگڑیال کو پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کا جنرل سیکرٹری نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ان کا تعلق نواحی قصبہ چوآخالصہ کے گاؤں موہڑہ لنگڑیال سے ہے یہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سابق صدر کلرسیداں بار راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ کے داماد اور راجہ جاوید اختر لنگڑیال کے قریبی عزیز ہیں ان کی نامزدگی پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر چوھدری ظہیر محمود،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سٹی صدر نوید مغل، جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،چوہدری امتیاز حسین،پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنماؤں راجہ قمر مسعود، راجہ شکیل کیانی،فیاض کیانی، عاطف اعجاز بٹ، حاجی شوکت علی،ماسٹر غالب حسین،شیخ محمد حنیف و دیگر نے خیرمقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ راجہ سمیرحسین پیپلز پارٹی کو مزید فعال جماعت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 21, 2026): Former Prime Minister and President of Pakistan Peoples Party (PPP) Central Punjab, Raja Pervaiz Ashraf, has appointed young lawyer Raja Sameer Hussain Langrial as the General Secretary of Pakistan Peoples Party Tehsil Kallar Syedan. A formal notification has been issued in this regard.
Raja Sameer Hussain Langrial belongs to Mohra Langrial, a village near Choa Khalsa. He is the son-in-law of former President of the Kallar Syedan Bar Association, Raja Gulfraz Ahmed Advocate, and a close relative of Raja Javed Akhtar Langrial.
His appointment has been warmly welcomed by several PPP leaders, including former PPP Rawalpindi District President Chaudhry Zaheer Mehmood, PPP Tehsil Kallar Syedan President Muhammad Ejaz Butt, City President Naveed Mughal, General Secretary Naseer Akhtar Bhatti, Chaudhry Imtiaz Hussain, and PPP UK leaders Raja Qamar Masood, Raja Shakeel Kiani, Fayyaz Kiani, Atif Ejaz Butt, Haji Shaukat Ali, Master Ghalib Hussain, Sheikh Muhammad Hanif, and others.
The party leaders expressed confidence that Raja Sameer Hussain Langrial will play an active role in further strengthening and energizing the Pakistan Peoples Party in Tehsil Kallar Syedan.
کلر سیداں: رات گئے مین شاہراہ پر اونچی آواز میں گانے بجانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج
Kallar Syedan Police Book Man for Playing Loud Music on Main Road Late at Night
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |21جولائی 2026) —کلر سیداں پولیس نے رات کے پچھلے پہر کلر سیداں شہر کی مین شاہراہ پر بڑے اسپیکر کیساتھ اونچی آواز میں گانا لگا کر جھومنے اور عوام کے آرام میں خلل ڈالنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ رات 11 بجے کے بعد چوآ روڈ پر ایک بڑے اسپیکر میں گانا لگا کر جھوم رہا تھا جسے پولیس نے قابو کر لیا ملزم کا نام حسیب احمد معلوم ہوا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
Mufti Abdul Rehman Highlights Importance of Quran Preservation at Hifz Competition in Kallar Syedan
کلر سیداں: مفتی عبدالرحمان کا مقابلۂ بین الحفاظ سے خطاب، قرآن کی حفاظت اور تعلیمات پر عمل کی اہمیت پر زور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |21جولائی 2026) —وفاق المدارس العربیہ پاکستان پنجاب کے امیر مفتی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ اللہ نے مختلف اقوام کی ہدایت کے لیئے مختلف اوقات میں آسمانی کتابیں نازل فرمائیں اور ان کی حفاظت کی ذمہ داری بھی انہیں اقوام کے زمہ ڈالی مگر ان اقوام نے ان کتب ہدایت میں تحریف کر کے اللہ کی نافرمانی کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں میں بارہ سال کی عمر کے طلبہ کے مابین مقابلہ بین الحفاظ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کی،مفتی عبدالرحمان نے کہا کہ قرآن مجید کو اللہ نے یہ اعزاز بخشا کہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی خود لے لی،قرآن انسانیت و فلاح کی کامیابی کا ذریعہ ہے جس پر عمل پیرا ہونا دنیا و آخرت میں کامیابیوں کی ضمانت ہے،انہوں نے کہا کہ رزق بندے کو موت کی طرح یاد کرتا ہے قرآن کہتا ہے کہ موت جب آئے گی تو ایک لمحہ کے لیئے اسے ٹالا نہ جا سکے گا موت کی جگہ اور وقت مقرر ہے اللہ انسان کو اس مقام تک لے جاتا ہے جہاں اس کی روح نکالنا مقصود ہوتا ہے، اللہ کو قدرت حاصل ہے وہ چاہے تو ہر انسان کو راہ ہدایت دے مگر اسے انسانوں کو فیصلہ کا اختیار دیا تا کہ وہ جان سکے کہ کون لوگ ہیں جو اللہ کے اطاعت گزار بندے ہیں انہوں نے کہا کہ قرآن راہ ہدایت ہے علما قرآن حفاظ کو یہ سعادت ملی کہ ان کے سینوں میں قرآن کو محفوظ کردیا گیا قرآن سینوں میں محفوظ رکھنے والے ہی قوم کے محسن اور خوش قسمت ہیں قرآن پڑھنا پڑھانا صدقہ جاریہ ہے اور قرآن سے وابستگی کامیابی کی ضمانت یے،اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد کے مدارس کے بیس طلباء نے شرکت کی جن میں پہلی پوزیشن دارالعلوم جامعہ ربانیہ کلرسیداں اور معھدالدراسات الاسلامیہ اسلام آباد کے محمد حسیب، محمد عدنان نے پہلی، دوسری پوزیشن جامعہ عباسیہ حطارہری پور کے محمد حفیظ اور تیسری پوزیشن جامعہ رحمانیہ کے طالب علم محمد طاہر نے حاصل کی ،اس موقع پر اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر عبد الرحمٰن،مولانا اسداللہ عباسی سمیت علماکرام اور عمائدین نے شرکت کی۔
PML-N Will Form Government in AJK, Says MPA Raja Sagheer Ahmed
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا دعویٰ




