19 July 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: DC’s Visit Kept Secret? Traders and Citizens Raise Questions Over Kahuta Administration
ڈپٹی کمشنر کا دورہ خفیہ رکھنے کا الزام، کہوٹہ انتظامیہ پر تاجروں اور شہریوں کے سنگین سوالات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،19جولائی2026)کہوٹہ کی مقامی انتظامیہ کو ڈپٹی کمشنر کے حالیہ دورے کو مبینہ طور پر میڈیا، شہریوں اور تاجر تنظیموں سے خفیہ رکھنے کے الزامات پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ شہریوں اور تاجر برادری کا کہنا ہے کہ دورے کو جان بوجھ کر محدود رکھا گیا تاکہ صحافی، عوام اور متاثرہ تاجر انتظامی خامیوں، شہری مسائل اور عوامی شکایات کو ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش نہ کر سکیں۔
مقامی تاجروں کے مطابق انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کے دورے کے حوالے سے نہ تو تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لیا اور نہ ہی شہر کی دیگر نمایاں سماجی و عوامی شخصیات کو اطلاع دی۔ ان کا الزام ہے کہ اس اقدام کا مقصد سینئر ضلعی افسر کو عوامی مسائل سے آگاہ ہونے سے روکنا اور انتظامیہ کی کارکردگی پر اٹھنے والے سوالات کو دبانا تھا۔
یہ تنازع حال ہی میں شروع کیے گئے کہوٹہ ماڈل بازار منصوبے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے بارے میں تاجروں کا کہنا ہے کہ ناقص منصوبہ بندی اور غیر مؤثر انتظامی اقدامات کے باعث انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ تاجر برادری کے مطابق دو روز قبل ہونے والی بارش نے منصوبے میں موجود خامیوں کو بے نقاب کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد دکانوں میں پانی داخل ہوگیا اور لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان خراب ہوگیا۔
شہریوں نے ماڈل بازار کے اطراف سڑکوں کی ابتر صورتحال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق تعمیراتی ملبہ، ریت، بجری اور دیگر سامان اب بھی مختلف سڑکوں اور دکانوں کے سامنے پڑا ہوا ہے، جس کے باعث نہ صرف پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ تجارتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ گاہکوں کو مشکلات کا سامنا ہونے کے باعث کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل بازار منصوبے میں موجود انتظامی و تعمیراتی خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے، سڑکوں اور بازاروں سے تعمیراتی ملبہ ہٹایا جائے اور جن دکانداروں کو مالی نقصان پہنچا ہے، ان کے نقصانات کے ازالے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔
ان الزامات کے بعد شہریوں اور تاجروں نے سرکاری دوروں میں شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سرکاری افسران کو صرف انتظامی بریفنگز تک محدود رکھنے کے بجائے عوام سے براہِ راست ملاقات کا موقع دیا جانا چاہیے تاکہ وہ شہریوں کے حقیقی مسائل اور شکایات سے آگاہ ہو سکیں۔
خبر کی اشاعت تک کہوٹہ انتظامیہ کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ انتظامیہ کا موقف موصول ہونے پر اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – July 19, 2026): The local administration in Kahuta is facing criticism after allegedly keeping the recent visit of the Deputy Commissioner confidential from the media, local residents, and trader organizations. Citizens and members of the business community have claimed that the visit was deliberately kept low-profile to prevent journalists and the public from highlighting civic issues and administrative shortcomings.
According to local traders, the administration did not inform representatives of the business community or other prominent local stakeholders about the Deputy Commissioner’s visit. They alleged that the lack of prior notification was intended to avoid public interaction with the senior official and to prevent complaints regarding ongoing civic and commercial issues from being raised.
The controversy comes in the wake of the recently launched Kahuta Model Bazaar Project, which traders say has caused significant financial losses due to poor planning and inadequate administrative arrangements. According to members of the local business community, heavy rainfall two days earlier exposed flaws in the project’s execution, resulting in water entering several shops and damaging valuable merchandise. They estimated that the losses amounted to hundreds of thousands of rupees.
Residents have also expressed concern over the condition of roads surrounding the project. They said that construction debris, including sand, gravel, and other building materials, remains scattered along several streets and in front of shops, creating difficulties for pedestrians and motorists alike. Traders argue that the obstruction has adversely affected business activity by discouraging customers and disrupting normal commercial operations.
Members of the trader community have urged the district administration to address the shortcomings of the Model Bazaar project, clear construction material from public roads without further delay, and ensure that affected shopkeepers are compensated for their losses where applicable.
The allegations have sparked calls for greater transparency in official visits and public administration. Citizens maintain that senior government officials should be given an opportunity to hear public grievances directly rather than relying solely on administrative briefings.
At the time of filing this report, no official response had been issued by the Kahuta administration regarding the allegations. The administration’s version will be included once it becomes available.
راجہ عزیر رزاق جنجوعہ نے بزنس مینجمنٹ (فنانس) میں بیچلر (آنرز) کی ڈگری حاصل کر لی، سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارکباد
Raja Uzair Razaq Janjua Earns Bachelor’s (Hons) Degree in Business Management (Finance), Receives Widespread Congratulations

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،19جولائی2026)
معروف سیاسی،سماجی و سوشل شخصیت راجہ مدثر رزاق جنجوعہ کے صاحبزادے راجہ عزیر رزاق جنجوعہ نے ‘بزنس مینجمنٹ(فنانس کے شعبے میں بیچلر (آنرز) کی ڈگری حاصل کر لی، سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد، راجہ عزیر رزاق جنجوعہ کو مزید کامیابی کے لیے دعا کی ہے،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ گوہڑہ راجگان کی رہائشی اور انگلینڈ کے معروف بزنس مین معروف سیاسی،سماجی و سوشل شخصیت راجہ مدثر رزاق کے صاحبزادے،راجہ عبدالرزاق جنجوعہ کے پوتے،راجہ آصف رزاق کے بھتیجے،گوہڑہ راجگان’ کے نمبردارراجہ علی،کروٹ’ نمبردار راجہ کرمان مسعود اور نمبردار راجہ عامر مسعود کے قریبی رشتہ دار،بگلہ راجگان کے راجہ گلستان کے پوتے، راجہ عرفان خان اور راجہ ایشان خان اور راجہ عزیر رزاق کے بھتیجے راجہ عزیر رزاق جنجوعہ نے ‘بزنس مینجمنٹ’ (فنانس کے شعبے میں بیچلر (آنرز) کی ڈگری حاصل کی ہے راجہ مدثر رزاق جنجوعہ کے صاحبزادے راجہ عزیر رزاق جنجوعہ کو بزنس مینجمنٹ(فنانس کے شعبے میں بیچلر (آنرز) کی ڈگری حاصل کر نے پر ان کے قریبی دوستوں راجہ طاہر اقبال ٹپیالی، راجہ رفاقت جنجوعہ کہوٹہ، سرفراز قریشی کہوٹہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے اوران مزید کامیابی کے لیے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
Raja Asjad Ali Returns Home After Performing Umrah, Receives Warm Welcome from Community Leaders
راجہ اسجد علی عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، معززینِ علاقہ کا شاندار استقبال اور مبارکباد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،19جولائی2026)
حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سپین بار سلونا کے ممتاز بزنس مین راجہ علی اصغر کے صاحبزادے راجہ اسجدعلی نے عمرئے کی ادائیگی کر کے وطن پہنچ آئے،اہر پورٹ پر پر تباک استقبال، بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے راجہ اسجدعلی کا پر تباک استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور مالاہیں ڈال کر ایک بڑئے جلوس کی شکل میں ان کو ان کی رہائش گاہ سکوٹ پٹھی لایا گیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سپین بار سلونا کے ممتاز بزنس مین راجہ علی اصغر کا بیٹا راجہ اسجدعلی عمرئے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ آیا،اہر پورٹ پر علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات حاجی عبد القدوس، حاجی یخی خان،راجہ ذوالفقار حسین،راجہ محمد عمران،راجہ محمد شعبان،راجہ شایان سعید، راجہ عزیز آف سکوٹ بھڑالہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے راجہ اسجد علی کو عمرئے کی سعادت پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کو خوبصورت مالاہیں ڈالیں اور ان کو گلدستے بھی پیش کیے اور ان کے لیے آئندہ زندگی میں کامیابی، صحت اور مزید نیک سعادتوں کی دعا کی ملاقات سے باہمی محبت و احترام کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پرراجہ اسجدعلی نے تمام معززین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمرئے کی سعادت ایک بے مثال روحانی تجربہ ہے، اور ” جاتے ہیں وہی جنہیں سرکار بلاتے ہیں۔” انہوں نے تمام احباب کی محبت کو بے حد سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیااوراپنی رہائش پر پہنچ کر تمام مہمانوں کو آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کیں۔
Engineer Raja Bilal Bangial Returns Home After Performing Umrah, Accorded Grand Reception by Friends and Well-Wishers
انجینئر راجہ بلال بنگیال عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، دوستوں، عزیز و اقارب اور معززینِ علاقہ کا شاندار استقبال




