کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 17 جولائی 2026) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہوٹہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیر تعمیر ماڈل بازار، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے منصوبوں کی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ کا دورہ کرتے ہوئے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے بھی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال سومرو نے ہسپتال کی کارکردگی، دستیاب وسائل اور طبی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کیا۔
بعد ازاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کے دفتر کا دورہ کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہوٹہ میں جاری بیوٹیفیکیشن منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام عوامی فلاحی منصوبے مقررہ معیار اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی سہولت سے متعلق منصوبوں میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – July 17, 2026): Deputy Commissioner Rawalpindi Captain (R) Nadeem Nasir paid a surprise visit to Kahuta to inspect ongoing development projects, including the newly constructed Model Bazaar and the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital. During the visit, he reviewed the progress, construction quality, and implementation of the projects while receiving detailed briefings from the concerned officials.
The Deputy Commissioner also visited THQ Hospital, Kahuta and the Assistant Commissioner’s Office. At the hospital, he met patients, inquired about the medical facilities being provided, and reviewed the availability of medicines and healthcare services. Medical Superintendent Dr Javed Iqbal Somro briefed him on the hospital’s performance, available resources, and patient care, upon which the Deputy Commissioner expressed satisfaction.
Later, Captain (R) Nadeem Nasir visited the Assistant Commissioner’s Office and appreciated the performance of Assistant Commissioner Shireen Gul. He also inspected the ongoing beautification project in Kahuta and directed the concerned departments to complete all public welfare projects within the stipulated timeframe while maintaining the highest construction standards. He emphasised that negligence or delays in projects related to public convenience would not be tolerated.
Rawalpindi Deputy Commissioner Praises Kahuta Administration and THQ Hospital Performance
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہوٹہ انتظامیہ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی کارکردگی کو خراجِ تحسین

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 17 جولائی 2026)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہوٹہ کا دورہ کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ اور بیوٹیفکیشن منصوبہ بازار کا معائنہ کیا۔ دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر جاوید اقبال سومرو کی کارکردگی کو سراہا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال سومرو اپنے فرائض انتہائی احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن ریسورس اور انتظامی مسائل ہر جگہ موجود رہتے ہیں، تاہم دستیاب وسائل میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا کہنا تھا کہ انہوں نے مختلف علاقوں اور بڑے ہسپتالوں کا بھی دورہ کیا ہے، لیکن ان کے مقابلے میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو مسائل موجود ہیں انہیں بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ عوام کو مزید بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل، تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور احمد، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ سلمیٰ تحریم، فوڈ انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ، ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر جاوید سومرو اور دیگر افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔
سیاسی و انتظامی عدم توجہی سے کہوٹہ مسائل کا گڑھ بن گیا، عوام مہنگائی اور ناانصافیوں سے پریشان
Kahuta Turns into a Crisis Zone as Public Complains of Administrative Negligence and Rising Injustices
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جولائی2026)
سیاسی نمائندوں اورکہوٹہ انتظامیہ کی عدل دلچسپی کہوٹہ شہر مسلسلتان بن گیا،سیاسی نمائندوں اورکہوٹہ انتظامیہ کی کاکر دگی ToK TiK تک محدود،پٹواریوں کی ناانصافیاں، ٹھیکیداروں کی کرپشن،تجاوزات، قبضہ مافیا کی وجہ سے عوام کی زندگی عذاب بن گی،غریب عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں عوام مہنگائی اور ظلم کی چکی میں پسی جا ری ہے، سیاسی نمائندے اور ان کے کار خاص صرف (ٹک ٹاک) بنا کر ان کے (ویوز اور کمنٹ) دیکھتے رہتے ہیں جبکہ کہوٹہ انتظامیہ ضلعی انتظامیہ کو سب اچھا کی روپوٹ دیے کر بری الزمہ،جبکہ محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواریوں نے تحصیل آفس میں بیٹھنے کے بجائے کہوٹہ شہر کے مختلف گلی کوچوں میں دفاتر کھول رکھے ہیں جہاں تمام سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ منشی پیسے لے کر پراپرٹی ڈیلروں کو دیتے ہیں پٹواریوں کی جانب سے عام شہریوں کے ساتھ ناانصافیاں روز کا معمول بنتی جا رہی ہیں، جبکہ غریب عوام انصاف کے سر کاری دفاتر وں کے چکر کا ٹ رہے ہیں کہوٹہ شہر میں مہنگائی کا یہ عالم ہے انتظامیہ کی طرف سے 11بجے ایک ریٹ لسٹ دی جاتی ہے جو صرف (دیہاڑ) لگانے کے دی ہے کیونکہ ایک فوٹو کاپی 20روپے کی دی جاتی ہزاروں روپے اس لسٹ کی مد میں اگھٹے کیے جاتے ہیں اور اس لسٹ کو دوکاندار ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں شہری ٹیکس دینے کے باجودبھی سہولیات سے محروم ہیں عوام علاقہ نے صوبائی حکومت سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Political and Social Figures Attend Funeral of Muhammad Rizwan Abbasi in Kahuta
معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد رضوان عباسی کی نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں افراد کی شرکت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،17جولائی2026)
معروف سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار قمر عباسی اور ضلعی سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی کے ماموں زاد بھائی محمد رضوان عباسی وفات پا گے مرحوم کا نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں کھتیل ہون میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی،مولانا ڈاکٹر آصف القادری،خضر ستی سی ڈی اے،سابق نائب ناظم راجہ سجا د حیدر، راجہ تبسم جنجوعہ بگلہ راجگان، ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ، ٹھیکیدار حاجی راجہ ریاض جنجوعہ،پٹواری راجہ محمد فیصل،راجہ ضیااللہ مٹور،راجہ عمران اللہ مٹور،راجہ بلال آف مٹور،راجہ اکرام جنجوعہ مٹور،ٹھیکیدار حاجی توصیف خالد ستی،قاری عبد الرحیم بھگون،راجہ شاہد اجمل، راجہ رومان سعید،ٹھیکیدار راجہ جلیل لونہ،ملک ہارون بنارس،سعید قریشی،ملک زبیر چھنی، نمبردار ندیم عباسی،طاہر اسعاعیل عباسی ایڈووکیٹ،عابد اقبال عباسی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
Kahuta Administration Faces Criticism Over Open Sale of Cigarettes and Naswar in Streets, Raising Concerns for Youth
کہوٹہ میں گلی محلوں کی دکانوں پر سگریٹ اور نسوار کی کھلے عام فروخت، کم عمر بچوں کا مستقبل خطرے میں
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،17جولائی2026)
کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت، گلی محلوں کی دکانوں پر سگریٹ اور نسوار کی کھلے عام فروخت، کم عمر بچے بھی نشے کی لت میں مبتلا ہونے لگے۔کہوٹہ شہر اور گردونواح کے گلی محلوں میں قائم متعدد دکانوں پر مبینہ طور پر سگریٹ اور نسوار کی کھلے عام فروخت جاری ہے، جس کے باعث کم عمر اور معصوم بچوں کی ان اشیاء تک آسان رسائی ایک تشویشناک صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض دکاندار عمر کی تصدیق کیے بغیر ہی یہ مصنوعات فروخت کر دیتے ہیں، جس سے نوجوان نسل کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ، محکمہ صحت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو تمباکو مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کریں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر بروقت مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو نوجوان نسل مختلف نشہ آور عادات کی طرف مائل ہو سکتی ہے، جس کے سنگین سماجی اور صحت سے متعلق نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔اہلِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بازاروں اور محلوں میں باقاعدہ انسپکشن کا نظام قائم کیا جائے، قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور عوام میں تمباکو نوشی اور نشہ آور اشیاء کے نقصانات سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی جائے تاکہ بچوں اور نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جولائی2026)
صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا راجہ نذیر ایڈووکیٹ سے ان کی والدراجہ سردارخان کی وفات پر اظہار تعزیت،تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ نذیر ایڈووکیٹ کے والد محترم راجہ سردارخان گذشتہ دنوں وفات پا گے تھے گذشتہ روز ایک تعزیتی پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور جنرل سیکرٹری سید نیر حسین بخاری نے راجہ نذیر ایڈووکیٹ سے ان کی والدراجہ سردارخان کی وفات پر اظہار تعزیت کی اللّٰہ پاک محروم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے –