16 July 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawalpindi: CPO Rawalpindi Visits CCD Regional Office

سی پی او راولپنڈی کا ریجنل آفس سی سی ڈی کا دورہ

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16جولائی 2026) —سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا ریجنل آفس سی سی ڈی راولپنڈی کا دورہ کیا،آر او سی سی ڈی حسن جہانگیر وٹو نے سی سی ڈی کی ورکنگ اور کارکردگی پر بریفنگ دی،سی پی او نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران کو سرٹیفیکیٹ دئیے اور کارکردگی کو سراہا،سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور راولپنڈی پولیس کی بہترین کوآرڈینیشن سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی، راولپنڈی پولیس اور سی سی ڈی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مل کر کام کریں گے،سی سی ڈی کی کارکردگی سے پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے،ہم نے مل کر جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کو یقینی بنانا ہے،سی سی ڈی کی جانب سے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

Rawalpindi (Pothwar.com – Ikram Ul Haq Qureshi | July 16, 2026): City Police Officer (CPO) Rawalpindi Hassan Mushtaq Sukhera visited the Regional Office of the Crime Control Department (CCD) Rawalpindi.

Regional Officer CCD Hassan Jahangir Wattoo briefed the CPO about the working procedures and performance of the department. During the visit, CPO Hassan Mushtaq Sukhera appreciated the outstanding performance of officers and awarded certificates of recognition to the best-performing officials.

Speaking on the occasion, the CPO said that strong coordination between the Crime Control Department and Rawalpindi Police would help in preventing crimes effectively. He stated that Rawalpindi Police and CCD would work together against criminal elements to ensure law and order.

He further said that the performance of CCD has contributed to a reduction in crime rates across Punjab, adding that joint efforts would continue to prevent crimes and eliminate criminal networks.

At the conclusion of the visit, the Crime Control Department presented an honorary shield to CPO Rawalpindi Hassan Mushtaq Sukhera in recognition of his efforts.

آئی جی پنجاب کی جانب سے مرحوم کانسٹیبل فخر حیات کے اہلِ خانہ کے لیے ویلفیئر چیک جاری

IG Punjab Issues Welfare Cheque for Family of Deceased Constable Fakhar Hayat

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16جولائی 2026) —آئی جی پنجاب کی جانب سے دورانِ سروس وفات پانے والے کانسٹیبل فخر حیات کے اہلِ خانہ کے لیے ویلفیئر چیک*تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی جانب سے دورانِ سروس وفات پانے والے اٹک پولیس کے کانسٹیبل فخر حیات کے اہلِ خانہ کے لیے ویلفیئر چیک منظور کیا گیا، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ویلفیئر چیک ان کے حوالے کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے افسران و جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ اولین ترجیح دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر ویلفیئر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مشکل حالات میں انہیں ہر ممکن سہارا اور معاونت فراہم کی جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ اٹک پولیس ایک خاندان کی مانند ہے، جو اپنے افسران، جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے۔
ترجمان اٹک پولیس

Free Urgent Blue and Red Passport Facility for Top Officials While Citizens Face Fees and Long Waits

عام شہریوں کے لیے فیس اور انتظار، اعلیٰ عہدیداروں کو مفت ارجنٹ بلیو و ریڈ پاسپورٹ کی سہولت

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16جولائی 2026) —ملک میں عام شہریوں کو پاسپورٹ بنوانے کے لیے مقررہ فیس، طویل قطاروں اور انتظار کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، جبکہ بعض اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز شخصیات کو بلیو اور ریڈ پاسپورٹ مفت اور ترجیحی (ارجنٹ) بنیادوں پر جاری کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سہولت سے صدرِ مملکت، وزیراعظم، سینیٹرز، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز، ارکانِ اسمبلی، اعلیٰ عدلیہ کے ججز، گریڈ 22 کے افسران اور ان کے اہلِ خانہ مستفید ہو رہے ہیں۔
قومی اسمبلی کے 432 ارکان، پنجاب اسمبلی کے 350 سے زائد، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 100 سے زائد، سندھ اسمبلی کے 150 سے زائد اور بلوچستان اسمبلی کے 50 سے زائد ارکان بلیو پاسپورٹ حاصل کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ 100 سے زائد سینیٹرز، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گریڈ 22 کے 100 سے زائد افسران کو بھی رواں سال بلیو پاسپورٹ جاری کیے گئے ہیں۔
یہ پاسپورٹ ارجنٹ کیٹیگری میں بغیر کسی فیس کے جاری کیے جا رہے ہیں،حکومت مستقبل میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے بڑے کاروباری افراد کو بھی مفت بلیو پاسپورٹ کی سہولت دینے کی تجویز پر غور کر رہی ہے، تاکہ مقررہ معیار پر پورا اترنے والے ٹیکس دہندگان بھی اس رعایت سے مستفید ہو سکیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button