کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16جولائی 2026) — ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے تھانہ کلر سیداں کے مشہور قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان ندا شوکت اور زاہد خالد کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 18 دسمبر 2023ء کو بشدوٹ کے قبرستان میں نذر حسین کے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ملزمان کی جانب سے مقدمے کی پیروی معروف قانون دان چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ حیدر علی ایڈووکیٹ اور مریم سجاد گجر ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکلائے صفائی نے مؤثر قانونی و حقائق پر مبنی دلائل پیش کیے، جن سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزام شک سے بالاتر ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ چنانچہ عدالت نے دونوں ملزمان ندا شوکت اور زاہد خالد کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram Ul Haq Qureshi | July 16, 2026): Additional District and Sessions Judge Jahangir Ali Gondal has acquitted two accused, Nida Shaukat and Zahid Khalid, in a high-profile murder case registered at Kallar Syedan Police Station.
According to the prosecution, the accused were charged with fatally shooting the son of Nazar Hussain at the Bashdoot graveyard on December 18, 2023.
The defence was led by senior lawyer Chaudhry Ejaz Hussain Gujjar Advocate, assisted by Haider Ali Advocate and Maryam Sajjad Gujjar Advocate. During the trial, the defence presented detailed legal and factual arguments challenging the prosecution’s case.
After reviewing the evidence, the court ruled that the prosecution had failed to prove the charges against the accused beyond a reasonable doubt. Consequently, the court ordered the honourable acquittal of both Nida Shaukat and Zahid Khalid.
جموں 6 کے امیدوار راجہ محمد صدیق کو چنام میں مہاجرین کی غیر مشروط حمایت، مسلم لیگ ن کی کامیابی کا عزم
Jammu-6 Candidate Raja Muhammad Siddiq Receives Unconditional Support from Refugees in Channam, PML-N Vows Election Victory
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16جولائی 2026) —آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کے امیدوار راجہ محمد صدیق کا مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کے ہمراہ دورہ چنام،مہاجرین کی کثیر تعداد نے غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا،امیدوار جموں 6 راجہ محمد صدیق نے کہا کہ حالیہ ایکشن اس اعتبار سے ماضی کے انتخابات سے مختلف ہے کہ اس میں کامیابی ہی اصل مہاجرین کی بقا ہے جو لوگ بے گھر ہو کر جموں و کشمیر سے یہاں پہنچے اور پاکستان نے انہیں پناہ دی ان کے خلاف آج وہ مٹھی بھر لوگ سازشیں کر رہے ہیں جن کی کشمیر کے لیئے کوئی قربانی ہی نہیں،مہاجرین جموں و کشمیر ہی مسئلہ کشمیر کے حقیقی فریق ہیں ہمارا واحد ایجنڈہ کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہے ہم اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کرکے بھارتی مقاصد کی ترجمانی کرنے والے مٹھی بھر انتشار پسند لوگ کشمیریوں کے نمائندہ ہر گز نہیں پاکستان بھر میں مقیم مہاجرین کشمیر ریاستی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر انتشار پسند ٹولے کے مذموم عزائم ناکام بنا دیں گے۔راجہ محمد لطیف نے کہا کہ ازادکشمیر میں آباد لوگوں کی کشمیر کے لیئے تو کبھی نکسیر بھی نہیں پھوٹی ہم تن پر موجود کپڑوں کے ساتھ لٹے پھٹے پاکستان پہنچے پاکستان نے ہمیں پناہ دی ہمیں رہنے کو چھت اور کاروبار کے مواقع دیئے ہم آج جو کچھ بھی ہیں پاکستان کی وجہ سے ہیں ازادکشمیر میں مقیم لوگ کشمیری نہیں بلکہ یہ تو پہاڑی ہیں جن کی کشمیر کے لیئے ہوئی قربانی ہی نہیں،پی ٹی آئی کے افتخار ملنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جماعت میں رہتے ہوئے بھی ریاستی انتخابات میں راجہ محمد صدیق کی بھرپور حمایت کریں گے اس موقع پر شاہد محمود،مشتاق حسین نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں ریٹائرڈ ایس پی راجہ طاہر بشیر،راجہ اسامہ سرور کے فوکل پرسن شیخ سلیمان شمسی،راجہ نعمان ظہیر،چوہدری نعیم بنارس و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر مختلف دیہات کے مہاجرین نے راجہ محمد صدیق کی حمایت کا اعلان کیا۔
Kallar Syedan Police Seize 1.7kg Hashish, Register Case Against Suspected Drug Dealer
کلر سیداں میں کارروائی، مبینہ منشیات فروش سے 1700 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16جولائی 2026) —کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد عمران سکنہ محلہ نئی آباد چوکپنڈوری کے قبضے سے 1700 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
Burglars Break into Private School in Kallar Syedan, Steal Electronics, Fans and Other Equipment
کلر سیداں میں نجی تعلیمی ادارے میں چوری، ایل ای ڈیز، پنکھے اور دیگر سامان لے اڑے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16جولائی 2026) —فہیم شہزاد سکنہ شاہ باغ نے مقدمہ درج کروایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے مقفل نجی تعلیمی ادارے کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اورتین عدد پنکھے،دو عدد ایل ای ڈی، پلاسٹک کی 24 کرسیاں بچوں کے کھلونے اور واش روم کی ٹوٹیاں چوری کر کے فرار ہو گئے۔
Kallar Syedan Police Arrest Two Proclaimed Offenders Wanted in Yasir Kiyani Murder Case
یاسر کیانی قتل کیس کے دو اشتہاری ملزمان کلر سیداں پولیس کے ہاتھوں گرفتار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16جولائی 2026) —کلرسیداں پولیس کے سب انسپکٹر قدیر نے کاروائی کرکے یاسر کیانی قتل کیس کے دو اشتہاریوں آصف اور قیصر کو گرفتار کر لیا یہ 2023 کو یاسر کیانی قتل کیس میں پولیس کو مطلوب تھے۔
Case Registered Against ASI Shahid Mahmood Over Alleged Illegal Arrest and Detention on Court Orders
اے ایس آئی شاہد محمود کے خلاف غیر قانونی گرفتاری اور حبسِ بے جا کا مقدمہ درج، عدالت کے حکم پر کارروائی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16جولائی 2026) —ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل کے حکم پر کلرسیداں پولیس نے اے ایس آئی شاہد محمود کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ایک شہری کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا، اسے اغواء کرکے غیر قانونی حراست میں رکھا۔ متاثرہ فریق کی جانب سے مقدمہ کی مؤثر پیروی چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے کی،جن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے معزز عدالت نے ملزم شاھد محمود کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا جس پر کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کلر سیداں چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری شخص کی جانب سے کسی شہری کے خلاف غیر قانونی اقدام، اختیارات کے ناجائز استعمال یا غیر قانونی حراست کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں بار قانون کی بالادستی، شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر قانونی فورم پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور ہر غیر قانونی عمل کے خلاف قانونی چارہ جوئی جاری رکھی گی۔