17 July 2026DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Pakistan Clarifies NICOP Entry Rules for Overseas Pakistanis

بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے نائیکوپ سے پاکستان آمد کے قواعد واضح

لندن ( پوٹھوار ڈاٹ کام – محمد نصیر راجہ، 17 جولائی 2026) – حکومتِ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی جو غیر ملکی پاسپورٹ پر سفر کرتے ہیں، وہ درست اور مؤثر نیشنل آئیڈنٹیٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانیز (NICOP) کی بنیاد پر بدستور پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔ تاہم جن مسافروں کا نائیکوپ معیاد ختم ہونے، منسوخ ہونے یا غیر مؤثر ہونے کی وجہ سے قابلِ استعمال نہیں، انہیں پاکستان روانگی سے قبل لازمی طور پر پاکستانی ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ یہ خبریں درست نہیں کہ برطانوی پاسپورٹ رکھنے والے تمام پاکستانیوں کو صرف نائیکوپ کی بنیاد پر پاکستان میں داخلے سے روک دیا جائے گا۔ انہوں نے ایسی خبروں کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیا۔

ترجمان کے مطابق یہ ہدایات صرف برطانیہ ہی نہیں بلکہ امریکہ، یورپی ممالک اور دیگر تمام ممالک سے سفر کرنے والے ان افراد پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوں گی جو غیر ملکی پاسپورٹ پر سفر کرتے ہیں لیکن ان کے پاس مؤثر نائیکوپ موجود نہیں۔

نئی ہدایات کے تحت اگر کسی مسافر کا نائیکوپ ختم شدہ، غیر مؤثر یا منسوخ ہو چکا ہے تو اسے پرواز میں سوار ہونے سے پہلے پاکستانی ویزا حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

ایئر لائنز کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ ایسے مسافروں کو، جن کے پاس نہ مؤثر پاکستانی ویزا ہو اور نہ پاکستانی پاسپورٹ، پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہ دیں۔ داخلے کی مقررہ شرائط پوری نہ کرنے والے کسی بھی مسافر کے لیے کوئی استثنا نہیں ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے جعلی خبروں اور غلط فہمیوں نے جنم لیا، تاہم یہ پابندی ان افراد پر لاگو نہیں ہوتی جن کے پاس درست اور مؤثر نائیکوپ موجود ہے۔ ایسے مسافر پہلے کی طرح اپنے غیر ملکی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔

مزید برآں، ایئر لائن اسٹیشن مینیجرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متعلقہ عملے کو نئی ہدایات سے مکمل طور پر آگاہ کریں اور مسافروں کو سفر سے قبل داخلے کی شرائط کے بارے میں درست رہنمائی فراہم کریں۔

London (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja, July 17, 2026) –Pakistan has clarified that overseas Pakistanis travelling on foreign passports will continue to be allowed entry on a valid National Identity Card for Overseas Pakistanis (Nicop), but passengers whose Nicop has expired or is invalid must obtain a Pakistani visa before travelling.

A government spokesperson said that reports suggesting all British passport holders would be barred from entering Pakistan on the basis of Nicop were incorrect and misleading.

The spokesperson said the instructions apply to passengers travelling from all countries, including Britain, the United States, European countries and elsewhere, who do not possess a valid Nicop.

Under the revised instructions, any passenger travelling on a foreign passport with an expired, invalid or cancelled Nicop must obtain a valid Pakistani visa before boarding a flight to Pakistan.

Airlines have been directed not to allow such passengers to board without a valid Pakistani visa or Pakistani passport. No exception will be made for passengers who fail to meet the required entry conditions.

The spokesperson said there had been considerable fake news and confusion regarding the directive. The restriction does not apply to passengers holding a valid Nicop, who may continue to travel to Pakistan on their foreign passports in accordance with existing rules.

Airline station managers have been instructed to brief all relevant staff and ensure that passengers are properly advised before boarding.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button