15 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Four Departments Deployed at Dhuangali Bridge to Ensure Transparent Monitoring

دھانگلی پل پر شفاف نگرانی کے لیے چار محکموں کے اہلکار تعینات

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15جولائی 2026) —دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر تعنیات پیرافورس کے بارے میں مختلف شکایات کے بعد نظام کو شفاف بنانے کے لیئے ایک کی بجائے چار اداروں کے اہلکار تعنیات کر دیئے گئے اس سے قبل وہاں پیرافورس کے اہلکار تعینات تھے جس سے متعدد شکایات کھل کر سامنے آئیں جس پر وہاں سیف سٹی کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے بھی کیمرے نصب کروا دیئے اور پیرافورس کی مناپلی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیئے وہاں پیرافورس کے ساتھ ساتھ کلرسیداں پولیس،پٹواری اور محکمہ فوڈ کے اہلکار بھی تعنیات کردئیے گئے شہریوں سے کہا گیا ہے وہ کسی اہلکار کی جانب سے رشوت طلب کرنے پر بلاتاخیر کلرسیداں انتظامیہ کو آگاہ کریں انتہائی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Kalaar Syedan (Pothwar.com – Ikram Ul Haq Qureshi | July 15, 2026): Following numerous public complaints regarding the operations of the Para Force personnel stationed at Dhuangali Bridge over the Jhelum River, the local administration has introduced a new multi-department monitoring system to improve transparency and accountability.

Previously, only Para Force personnel were deployed at the bridge, a situation that led to several complaints from citizens. In response, the administration has replaced the single-agency arrangement with a joint deployment involving four departments.

In addition to the Para Force, personnel from Kallar Syedan Police, the Revenue Department (Patwari), and the Food Department have now been assigned to the bridge. Furthermore, Safe City surveillance has been strengthened, while the Assistant Commissioner of Kallar Syedan has also installed additional CCTV cameras to ensure effective monitoring.

The administration has urged citizens to immediately report any incidents of bribery or misconduct by officials to the Kallar Syedan administration, assuring the public that strict legal action will be taken against anyone found involved in corrupt practices.

کلر سیداں بلدیاتی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت مکمل، فیصلہ آئندہ ماہ متوقع

Hearing on Kallar Syedan Local Government Delimitation Objections Concludes, Verdict Expected Next Month

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15جولائی 2026) —الیکشن کمیشن ضلع راولپنڈی نے تحصیل کلرسیداں کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے بارے میں دائر اعتراضات پر سماعت مکمل کر لی فیصلہ آئندہ ماہ سنایا جائے گا،چوہدری جمیل اختر نے شکایت کی کہ ایوبی دور حکومت میں نلہ مسلماناں یوسی قائم کی گئی جسے اس بار الیکشن کمیشن نے ختم کرکے ہمیں اپنی شناخت سے محروم کردیا نلہ یوسی کو یوسی دوبیرن کلاں اور ممیال میں تقسیم کردیا گیا اس کی اپنی حیثیت کو بحال رکھا جائے،سابق ناظم الحاج غلام ظہیر نے کہا کہ گاؤں سدہ کمال کو کنوھا سے الگ کرکے بھلاکھر سے منسلک کر کے زیادتی کی گئی ہمیں واپس کنوھا میں شامل کیا جائے یا پھر دوبیرن سی منسلک کردیا جائے،چوآخالصہ کے محمد ظریف راجا نے کہا کہ ایوبی دور سے مواضعات پہرحالی اور میرگالہ خالصہ قریبی ابادی یوسی چوآخالصہ سے منسلک تھے انہیں حالیہ حلقہ بندی میں الیکشن کمیشن نے دور دراز یوسی سموٹ میں شامل کرکے زیادتی کی ہے ہمیں واپس یوسی چوآخالصہ سے منسلک کیا جائے،چوھدری محمد حالت نے اعتراض کیا کہ یوسی سموٹ کے متعدد مواضعات کو دو مختلف یوسیز منیاندہ اور بناہل میں شامل کرکے زیادتی کی گئی ازالہ کیا جائے سابق نائب ناظم چوہدری بابر ضمیر نے کہا کہ ایک جگہ موجود مواضعات کو سموٹ سے الگ کرکے منیاندہ اور بناہل میں شامل کرکے زیادتی کی گئی فیصلہ واپس لیا جائے،صوبیدار مہربان حسین نے کہا کہ موضع سہوٹ بگیال ستر برس تک چوآخالصہ کا حصہ رھا پھر اسے کنوھا سے منسلک کردیا گیا اس بار اسے بغیر نقشہ ملاحظہ کیئے سولہ کلومیٹر یوسی سموٹ میں شامل کردیا گیا انہوں نے چیلنج کیا کہ الیکشن کمیشن سموٹ سے ہمارا جغرافیائی بارڈر ملا کر دکھائے انہوں نے سہوٹ بگیال کو چوآخالصہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا کلرسیداں شہر سے عاطف اعجاز بٹ نے شہری یوسی نمبر ون کی حلقہ بندی پر اعتراض جمع کروایا اور کہا کہ اندرون شہر ملحقہ بستیوں محلہ بلال مسجد، نور مسجد،جناح کالونی کو شہر سے کاٹ کر دور دراز یوسی کا حصہ بنانے پر لوگ سراپا احتجاج ہیں اس پر نظر ثانی کی جائے

Court Rules in Favour of Shakeel ur Rehman in Eviction Case

عدالت نے بے دخلی کا دعویٰ شکیل الرحمٰن کے حق میں منظور کر لیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15جولائی 2026) —ایڈیشنل سیشن جج ماجد حسین گادی نے مقدمہ عنوان شکیل الرحمٰن بنام یاسر محمود وغیرہ میں دائر دعویٰ بے دخلی کا فیصلہ مدعی کے حق میں سناتے ہوئے درخواست منظور کر لی۔عدالت نے مدعی کی جانب سے شاہد محمود سنگرال ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست منظور کر لی۔

Four Suspects Arrested, Liquor Recovered During Chauk Pindori Checkpoint Operation

چوکپنڈوری ناکہ بندی کے دوران چار ملزمان گرفتار، شراب برآمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15جولائی 2026) —انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر عتیق الرحمن کیانی نے ناکہ بندی کے دوران چار ملزمان شفقت، اعجاز، یاسر،عظیم سے چار بوتل شراب برآمد کر لی۔

Former Kallar Syedan Assistant Commissioner Ali Akbar Bhinder Transferred as Additional Secretary Irrigation Department

سابق اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں علی اکبر بھنڈر کا محکمہ آبپاشی میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری تبادلہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15جولائی 2026) —ماضی میں بطور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں فرائض سر انجام دینے والے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کا تبادلہ بطور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی کردیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ,تسلیم اختر کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ تعینات کردیا گیا۔

Choa Khalsa Resident Inam-ul-Haq Qureshi Departs for Saudi Arabia to Perform Umrah

چوآخالصہ کے رہائشی انعام الحق قریشی عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب روانہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15جولائی 2026) —چوآخالصہ/کراچی کے رھائشی انعام الحق قریشی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیئے کراچی سے جدہ سعودی عرب روانہ ہو گئے

Mother-in-Law of Local Businessman Raja Muhammad Ejaz Laid to Rest, Large Gathering Attends Funeral Prayers

مقامی کاروباری راجہ محمد اعجاز کی خوشدامن سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15جولائی 2026) —مقامی کاروباری راجہ محمد اعجاز کی خوشدامن انتقال کر گئیں نمازجنازہ کلرسیداں گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں حافظ سہیل اشرف ملک،الحاج غلام ظہیر،شیخ حسن ریاض، ملک جمیل عادل،حاجی اخلاق حسین،چوھدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود، عابد زاھدی، عاطف اعجاز بٹ،شاہد گجر،مسعود احمد بھٹی، شیخ سلیمان شمسی،راجہ مجید احمد،چوہدری توقیر اسلم،خان شبیر خان،بابو محمد عجائب ایڈووکیٹ، قمر ایاز،احسان الحق قریشی،سیٹھ عبدالروف بٹ,راحت محمود کیانی، شیخ توقیر احمد، اجمل منیر،ڈاکٹر عدیل احمد، اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button