13 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Public Outcry Over Increase in Salaries and Privileges of Parliamentarians

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر عوامی حلقوں کی شدید مذمت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13جولائی 2026) —کلرسیداں کے عوامی حلقوں نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے ساتھ ساتھ سابق ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے اور ان کے 28 برس تک کے زیر کفالت بچوں کو بلیو پاسپورٹ کے اجرا کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں کروڑوں بچے مدارس نہیں جاتے کروڑوں لوگوں کو تعلیم صحت اور رھائش کی سہولت میسر نہیں ایسے میں مراعات یافتہ افراد اور اشرافیہ کی عیاشیوں میں بھاری اضافے اس ملک اور عوام کے ساتھ کھلواڑ ہے انہوں نے بل کی منظوری کے فوری خاتمے اور اب تک سابق ارکان کی ناموں تنخواہوں مراعات کو پبلک کیا جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس ملک کو لوٹنے والے اصل لوگ کون ہیں؟کسی کو لاکھوں کی بھاری تنخواہوں کے ساتھ ساتھ پٹرول ڈیزل مفت دیا جاتا ہے کسی کو ہزاروں یونٹ بجلی مفت دی جا رہی ہے یہ وہی لوگ ہیں جن کی بھاری عیاشیوں کے لیے غریب اور متوسط طبقہ گزشتہ اسی برسوں سے قربانی دے رھا ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | July 13, 2026) — Public circles in Kallar Syedan have strongly condemned the approval of increased salaries and privileges for members of parliament, as well as enhanced benefits for former parliamentarians and the issuance of blue passports to their dependent children up to the age of 28.

Citizens expressed serious concern, stating that millions of people in the country are struggling to afford two meals a day, while millions of children remain deprived of education. They said that basic facilities such as healthcare, education, and housing are still unavailable to a large section of the population.

The public described the increase in benefits for privileged individuals and the elite class as an injustice to ordinary citizens and demanded the immediate withdrawal of the decision. They also called for the publication of complete details of the salaries, allowances, and privileges being provided to former parliamentarians so that the public could know who is benefiting from the national treasury.

The citizens questioned why some individuals receive large salaries along with free fuel facilities, while others are provided thousands of free electricity units. They said that the poor and middle classes have been making sacrifices for decades to support such privileges.

The public urged authorities to prioritise the needs of ordinary people and ensure transparency in the use of national resources, especially during the ongoing economic challenges faced by the country.

راجہ طلال خلیل کا جموں چھ میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان

Raja Talal Khalil Announces Support for PML-N in Jammu-6 Constituency

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13جولائی 2026) —مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما راجہ طلال خلیل کے ڈیرے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) جموں چھ کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت راجہ طلال خلیل نے کی۔ اجلاس میں ماموں صادق گروپ،چوہدری افتخار عرف بھٹو گروپ،راجہ احتشام،چوہدری خالد عرف خالدی،راجہ جگنو، راجہ گلفام،محمد خلیل، تجمل حسین، حاجی نصیر،افراق حسین، چوھدری شعیب گجر و دیگر نے شرکت کی اور اتفاق رائے ازادکشمیر اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا جس کا باضابطہ ارکان راجہ طلال خلیل نے کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی امیدوار سے ذاتی یا سیاسی اختلافات کے باوجود پارٹی ڈسپلن اور مرکزی قیادت کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں گے ہمارے نزدیک امیدوار نہیں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ یافتہ ہونا زیادہ اہمیت کا حامل ہے ہماری اولین ترجیح صرف مسلم لیگ ن کا انتخابی نشان شیر ہے،انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے پورے گروپ کے ساتھ جموں چھ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی بھرپور حمایت کریں گے اور حلقے میں پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

Kallar Syedan Youth Maysam Karbalai Meets Punjab Governor, Discusses Local Issues and Arbaeen Arrangements

کلرسیداں کے نوجوان میثم کربلائی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، علاقائی مسائل اور اربعین انتظامات پر گفتگو

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13جولائی 2026) —کلرسیداں کے نوجوان میثم کربلائی کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات،یوسی چوآخالصہ تحصیل کلرسیداں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی گورنر پنجاب نے کہا کہ پسماندہ دیہات کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے تمام لوگ مل کر پنجاب کے مسائل کے جلد حل کے خواہاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت امریکہ ایران جنگ کے مہلک اثرات کا سامنا ہے ہم سب کو سر جوڑ کر مل کر ان حالات سے نمٹنا ہے اس موقع پر کربلا عراق میں اربعین چہلم کے پروگرام کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

Father of PHED SDO Chaudhry Zaeem Ali and Brother of Chaudhry Zaffar, Chaudhry Liaquat Ali Passes Away

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایس ڈی او چوہدری ضعیم علی کے والد اور چوہدری ظفر کے بھائی چوہدری لیاقت علی انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13جولائی 2026) —پنجاب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایس ڈی او چوہدری ضعیم علی کے والد محترم اور چوہدری ظفر کے بھائی چوھدری لیاقت علی انتقال کر گئے نمازجنازہ اتوار دن دس بجے موہڑہ ہیراں نزد چوآخالصہ میں ادا کی جائے گئی۔

Sheikh Usman Latif Earns Degree in Fazil Tib-o-Jarahat and Unani Medicine

شیخ عثمان لطیف نے فاضل طب و الجراحت کی ڈگری حاصل کر لی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13جولائی 2026) —کلرسیداں کے نوجوان شیخ عثمان لطیف نے راولپنڈی طیبہ کالج سے 4 سالہ ڈپلومہ کورس مکمل کر کے فاضل طب و الجرات طب یونانی و حکمت کی ڈگری حاصل کر لی۔شیخ عثمان لطیف نے کشمیر سے ہومیوپیتھک کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد فاضل طب والجراحت کی ڈگری کامیابی سے حاصل کت چکے ہیں سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،امن کمیٹی کے رکن مسعود احمد بھٹی،فیاض کیانی،عاطف اعجاز بٹ،شیخ ندیم احمد،حافظ محمد احسان نے انہیں اس کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔

Sahibzada Hafiz Inayatullah Chakiyalvi Departs for Umrah Pilgrimage to Haramain Sharifain

صاحبزادہ حافظ عنایت اللہ چکیالوی عمرہ کی سعادت کے لیے حرمین شریفین روانہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13جولائی 2026) —صاحبزادہ حافظ عنایت اللہ چکیالوی عمرے کی ادائیگی کے لیے حرمین شریفین روانہ ہوگئے وہ اپنے استاد ممتاز عالم دین مولانا نور محمد کے ھمراہ سفر اور مناسکگ عمرہ ادا کریں گیانہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر فیملی ممبرزاور اساتذہ وطلبہ نے رخصت کیا۔

Chaudhry Iftikhar Ali, Son of Veteran Political Leader Chaudhry Taj Ali, Passes Away in UK

معروف سیاسی رہنما چوہدری تاج علی مرحوم کے صاحبزادے چوہدری افتخار علی برطانیہ میں انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13جولائی 2026) —معروف سیاسی رہنماچوہدری تاج علی مرحوم کے فرزند چوہدری افتخار علی برطانیہ میں انتقال کر گئے مرحوم کا شمار سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا نمازجنازہ گاؤں چنگا میرا میں ادا کی گئی جس میں ارکان پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی، چوہدری جاوید کوثر،سابق ارکان اسمبلی چوھدری محمد ریاض،راجہ جاوید اخلاص،چوہدری محمد عظیم سمیت راجہ خرم پرویز،زمرد خان،ماسٹر محمد اعظم،امیر فضل قریشی،راجہ جمشید، چوھدری توقیر اسلم، قاضی عبد المجید، ظفر چشتی،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،طیب بشیر قریشی، چوھدری خالد محمود، ربنواز قریشی، راجہ عبد الجبار بھٹی، جلیل کیانی، ملک فیاض سندھو،ماسٹر محمد فیاض،احمد نواز کھوکھر و دیگر نے شرکت کی۔

19-Year-Old Muhammad Daniyal Minhas Dies in Dhangali Road Traffic Accident, Cousin Escapes Unhurt

دھانگلی روڈ ٹریفک حادثے میں 19 سالہ محمد دانیال منہاس جاں بحق، کزن معجزانہ طور پر محفوظ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13جولائی 2026) —دھانگلی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 19 سالہ نوجواں محمد دانیال منہاس جاں بحق،ساتھی محجزانہ طور پر محفوظ رھا،ڈھوک بابا روشن موضع منیاندہ کا انیس سالہ دانیال منہاس اپنے کزن کے ہمراہ موٹرساۂیکل پر اپنی پھوپھی کو ملنے گاؤں ماہلی گیا واپسی پر دھانگلی روڈ پر جب وہ دربار مائی سلمی پہنچا تھا مخالف سمت سے ازادکشمیر سے آنے والے کار کی ٹکر سے زخمی ہو گیا کار میں سوار افراد نے اسے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اس کے ساتھ موٹرساۂیکل پر سوار کزن معجزانہ طور پر محفوظ رھا،

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button