12 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Cash-in-Transit Staff Booked After Alleged Rs100 Million Goes Missing En Route to UBL Saintha Branch

یو بی ایل سینتھہ برانچ کے لیے ایک کروڑ روپے مبینہ طور پر غائب، نجی کیش کمپنی کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12جولائی 2026) —کلرسیداں کے بنکوں میں بحفاظت کیش سپلائی کرنے والی نجی کمپنی کے اہلکاروں نے یو بی ایل سینتھہ برانچ کے مبینہ طور پر ایک کروڑ غائب کر دیئے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،
نجی کمپنی کے سینئر منیجر لیفٹیننٹ کرنل(ر) محمد اکبر خان سکنہ عیسی خیل میانوالی نے مقدمہ درج کروایا کہ نجی کمپنی کی زیر نگرانی کلر سیداں میں بھی کیش ان ٹرانزٹ کی بنکوں کو سروس مہیا کرنے کےلئے سی آئی ٹی بیس بمعہ سی آئی ٹی سٹاف/کریو آرمرڈ گاڑیوں کے مامور ہے،گزشتہ شام یوبی ایل کی مین پرانچ کلر سیداں کی جانب سے اس کے کیش سیل سٹاف نے فونیکس آرمر کے بیس انچارج کلر سیداں ساجد محمود سکنہ اراضی اعوان تحصیل گوجرخاں کو پا نچ عدد کیش شپمنٹس کی مختلف سب برانچز میں محفوظ ترسیل کا کام سونپا جو پانچ کیش بیگ تھے چار سیل شدد بیگز ایک ایک کروڑ روپیہ موجود تھا جبکہ پانچویں بیگ میں مبلغ 75 لاکھ روپے کی رقم تھی۔ یو بی ایل بنک کی سی پی سی سے مذکورہ کیش بیگز بیس انچارج ساجد محمود نے وصول کی اور گارڈ خالد کی مدد سے سی آئی ٹی کیش وین میں منتقل کی جہاں پر کمپنی کے دیگر تین ملازمین ڈرائیور محمد وحید، گارڈ اسحاق اور ڈرائیور سپارس پہلے سے موجود تھے جن کی ذمہ داری تھی کہ ان کیش بیگز کو محفوظ طریقے سے کیش وین کے ذریعے مقررہ بنکوں تک پہنچائیں جبکہ بیس انچارج ساجد محمود اور ڈرائیور سپارس نے کمپنی کی دی گئی ایس او پیز کی صریحا خلاف ورزی کرتے ہوئے کیش کی ترسیل کےلئے مجاز بکتر بند گاڑی کی بجائے جان بوجھ کر موٹر سائیکل استعمال کی، بیس انچارج ساجد محمود نے گارڈ خالد کی مدد سے چار کیش بیگز کو کپڑے کے تھیلے میں ڈالا جبکہ ایک کیش بیگ ڈرائیور سپارس کے حوالے کیا اور بیس انچارج ساجد محمود نے کیش وین کے کریو (گارڈ) خالد،گارڈ محمد اسحاق اور ڈرائیور محمد وحید) کو این بی پی ایکسچینج کی کیش شپمنٹس کیساتھ اسلام آباد روانہ کردیا اور خود بمعہ ڈرائیور سپارس کے موٹر سائیکل پر مذکورہ بالا پانچ کیش شپمنٹس لے کر تقریبا سات بجکر بیس منٹ پر یو بی ایل کی برانچز ( بیول،سنبل، سرصوبہ شاہ،دوبیرن کلاں اور سینتھہ) روانہ ہوا اور اس دوران راستے میں دونوں ملزمان (ساجد محمود اور ڈرائیور سپارس) کی غفلت یا ملی بھگت سے ایک عدد کیش بیگ جو کہ یوبی ایل سینتھہ برانچ کا تھا اور جس میں ایک کروڑ روپے کی کیش تھی ان دونوں کے باعث مفقود پایا گیا۔دونوں ملزمان کمپنی کی دی گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے اور دی گئی امانت کی محفوظ ترسیل کی ذمہ داری کو پورا کرنے میں غفلت اور غیر ذمہ داری کے مرتکب پائے گئے اور کمپنی کو ایک کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا جو ان ملزمان کی کمپنی کیساتھ بددیانتی اور غداری جو ظاہر کرتی ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 12, 2026): Police in Kallar Syedan have registered a case and launched an investigation after Rs100 million (one crore rupees) allegedly went missing during the transportation of cash destined for the United Bank Limited (UBL) Saintha Branch.

According to the First Information Report (FIR), filed by retired Lieutenant Colonel Muhammad Akbar Khan, Senior Manager of the private cash-in-transit company responsible for secure cash deliveries to banks in Kallar Syedan, UBL’s main branch assigned the company to transport five cash consignments to various sub-branches.

The consignments comprised five sealed cash bags—four containing Rs100 million each and a fifth containing Rs75 million. The cash bags were collected from UBL’s Cash Processing Centre (CPC) by the company’s base in-charge, Sajid Mahmood, with the assistance of security guard Khalid, and were initially loaded into the company’s armoured cash van.

However, the FIR alleges that Sajid Mahmood and driver Sapparas violated the company’s Standard Operating Procedures (SOPs) by transporting the cash on a motorcycle instead of the authorised armoured vehicle. Four cash bags were placed in a cloth sack, while the fifth bag was handed to the driver.

The remaining cash van crew, including guards Khalid and Muhammad Ishaq and driver Muhammad Waheed, were dispatched separately to Islamabad with another cash consignment. Meanwhile, Sajid Mahmood and the driver left for UBL branches in Bewal, Sambal, Sir Sooba Shah, Doberan Kallan, and Saintha at around 7:20 pm carrying the five cash bags.

During the journey, one cash bag intended for the UBL Saintha Branch, containing Rs100 million, was allegedly lost due to the negligence or possible collusion of the two employees, according to the complaint.

The company has accused the suspects of gross negligence, breach of trust, and violating company SOPs, resulting in a financial loss of Rs100 million.

Kallar Syedan Police have registered a case against the suspects and initiated an investigation into the incident. The allegations are currently under investigation, and no court has determined criminal liability.

سیل شدہ راجپوت ویگن بس اسٹینڈ دوبارہ کھولنے پر دو مقدمات درج

Two Cases Registered After Sealed Rajput Wagon Bus Stand Reopened in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12جولائی 2026) —چواروڈ پر واقع راجپوت ویگن بس اسٹینڈ کو سیل کرنے کا شاخسانہ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے سب انسپکٹر عثمان احمد نے اڈہ منیجر لال خان اور شاہنواز کے خلاف مقدمہ درج کروایا کہ انہوں نے کار سرکار میں مداخلت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس کے اگلے ہی روز بلدیہ اہلکاروں عبدالرحمان واصف اور محمد فیضاب نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز اسٹینڈ کو سیل کیا گیا تھا جبکہ آج لال خان نے سیل توڑ کر گاڑیاں اسٹینڈ کے اندر کھڑی کر رکھی تھیں جس پر کلرسیداں پولیس نے ان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کروا دیا ادہر شہریوں نے تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تحصیل اسپورٹس کمپلیکس کی ملحقہ اراضی پر بس ٹرمینل قائم کرکے کلرسیداں کو آئے روز کے ان جھگڑوں سے نجات دلائی جائے۔

Kallar Syedan Residents Reject Fuel Price Hike, Call It an Anti-Public Decision

کلرسیداں کے شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دے دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12جولائی 2026) —‏کلرسیداں کے شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات میں بھاری اضافے کو مسترد کرتے ہوئے عوام دشمنی پر مبنی فیصلہ قرار دیا ہے شہریوں نے کہا کہ جب سے غیر منتخب افراد کو گھروں سے اٹھا کر مسند اقتدار پر بٹھایا گیا ہے اسی روز سے ہر روز یہ محض ڈرامہ بازیوں میں مصروف ہیں جھوٹ پر مبنی گفتگو کرکے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں بجلی پٹرول اور گیس کو اس نے اپنی آمدن کا بڑا ذریعہ بنا رکھا ہے شہباز شریف پانچ برس سے اقتدار میں ہی۔ مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں پیپلز پارٹی بھی ان کے جرائم میں سب سے بڑی سہولت کار ہے ان کا ہر فیصلہ عوام دشمنی پر مبنی ہوتا ہے ملک میں بجلی پانی گیس کا بدترین بحران ہے بجلی پٹرول کے نرخوں میں بھاری اضافے کے ذریعے حکومت خود مہنگاہی کا بم شہریوں پر گراتی ہے بلوچستان میں دھشت گردوں پورے عروج پر ہے کے پی کے کے کئی اضلاع میں بے چینی موجود ہے ازادکشمیر میں یہ سب تک حالات کو بہتر بنانے میں مسلسل ناکام ہے حکمران مسائل کو حل کرنے کی بجائے ان پر مٹی ڈالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں یہ سب وہ لوگ ہیں جو کسی بھی حادثہ میں بیرونی ممالک اپنے محلات میں منتقل ہو جائیں گے اور پوری قوم کو انجانے بھیڑیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 79 ڈالرز فی بیرل تھی تو پیٹرول کی قیمت 299 روپے فی لیٹر کی گئی آج عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 75 ڈالرز فی بیرل ہے تو قیمت میں 14 روپے کا اضافہ کردیا گیا مگر جب قیمت 72 ڈالرز فی بیرل تھی تو قیمت کم نہیں کی گئی کیونکہ حکمران نہ عوام کے منتخب کردہ ہیں نہ ہی یہ عوام کو جوابدہ ہیں مگر خدا کے ہاں ظلم کا نظام زیادہ عرصہ چل نہیں سکتا وہ وقت دور نہیں جب یہ پھر کمر درد کے باعث جیلوں کے ہسپتالوں میں پڑے ہوں گے اور کوئی ان کے لیئے کلمہ خیر بلند نہیں کرے گا۔

Woman and Three Children Reported Missing in Kallar Syedan as Police Probe Conflicting Claims

کلرسیداں میں خاتون تین بچوں سمیت لاپتہ، ویڈیو بیان میں شوہر اور سسر پر سنگین الزامات، پولیس تحقیقات میں مصروف

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12جولائی 2026) —سودا سلف خریدینے کےلئے بازار جانے والی خاتون اپنے بچوں سمیت پر اسرار طور پر اغواء ہو گئی،شوہر کی درخواست پر کلرسیداں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، صداقت سکنہ گف نے مقدمہ درج کروایا کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں ۔گزشتہ روز میں نے اپنی اہلیہ(ث)دختران(ز) اور (م) اور بیٹے حسن صداقت کو سودا سلف کی خریداری کے لیئے چوکپنڈوری بازار چھوڑ کر خود کام پر چکا گیا مگر شام تک میری بیوی اور بچے گھر واپس نہ آئے
میری ساس کے موبائل فون پر میری بیوی کے زیر استعمال فون سے کال وصول ہوئی جس میں نامعلوم عورت نے ثوبیہ سے بات کروائی ثوبیہ نے بتایا کہ میں محفوظ ہوں اور اس کے بعد نمبر بند کر دیا۔دوسری جانب ثویبہ پروین نے ویڈیو بیان میں اپنے شوہر صداقت اور سسر پر اپنی 11 سالہ بیٹی سمیت سنگین جنسی زیادتی کا الزامات عائد کئے ہیں اور یہ ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے،خاتون کے مطابق اس کا شوہر اسے غیر اخلاقی کاموں پر مجبور کرتا رہا وہ کسی کیساتھ نہیں بھاگی اور پولیس کے تحفظ میں ہیں جبکہ اس کے خاوند نے بیوی کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔پولیس مصروف تفتیش ہے

Religious Scholar Allama Muhammad Iqbal Qureshi Arrives in UK for Month-Long Preaching Tour

علامہ محمد اقبال قریشی ایک ماہ کے تبلیغی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12جولائی 2026) —معروف عالم دین اور دربارعالیہ مجددیہ بگھار شریف کے خلیفہ علامہ محمد اقبال قریشی ایک ماہ کے تبلیغی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے مانچسٹر ائیر پورٹ پر مسعود قریشی،تنویر قریشی و دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button