11 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Man Injured in Firing Incident Over Previous Dispute, Police Register Case

کلر سیداں میں سابقہ رنجش پر فائرنگ، ایک شخص زخمی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |11جولائی 2026) — سابقہ رنجش پر فرائرنگ کر کے ایک شخص کوزخمی کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مضروب کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔نزاکت حسین سکنہ مہیرہ سنگال نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ پولیس کو بیان کہ میں کلر سیداں بازار ٹرنک کا کاروبار کرتا ہوں۔ وقوعہ کے روز دوست محمد اسلام کے گھر روٹیاں دینے مؤٹر سائیکل پر گیا تو منان ولد لیاقت جو اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا نے موٹر سائیکل روک لیا اور کہا کہ تم بدمعاش لوگوں کی صلح کراتے ہو پھر اس کے ساتھ ہی اپنی ڈب سے پسٹل نکال کر ہوائی فائرنگ کی جس پر میں موٹر سائیکل بھگا کر محمد اسلام کے گھر کی طرف چلا گیا، منان بھی اپنے موٹر سائیکل پر پیچھے آگیا اور گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ بھاگ جاؤ ورنہ فائر مار دوں گا، جسے میں نے کہا جرات ہے تو فائر ماروتو اس نے پسٹل نکال کر میرے ماتھے پر بٹ مارا،میں بھاگ کر محمد اسلام کے گھر میں داخل ہوا تو منان لیاقت بھی اسلام کے گھرآ گیا اور مجھ پر تین فائر کیے جو مجھے جسم کے مختلف حصوں پر لگے۔وجہ عناد یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل منان لیاقت نے میرے کزن پر فائرنگ کی تھی اور میں نے انکی صلح کروائی تھی۔اسی رنجش پر اس نے ملزم نے فائرنگ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔کلرسیداں پولیس نے مضروب نزاکت حسین کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 11, 2026):
A man was injured in a firing incident allegedly stemming from a previous dispute in Kallar Syedan. Police reached the scene immediately after receiving information about the incident and shifted the injured person to a Rawalpindi hospital after providing initial medical assistance. His condition was reported to be critical.

The injured man, identified as Nazakat Hussain, a resident of Mahira Singal, stated in his police statement that he runs a trunk business in Kallar Syedan Bazaar. He said that on the day of the incident, he went on a motorcycle to deliver bread to his friend Muhammad Islam’s house.

According to his statement, Manan, son of Liaquat, who was standing outside his house, stopped him and accused him of arranging reconciliations between people he considered criminals. He allegedly took out a pistol from his waist and fired shots into the air.

Nazakat said he rode away towards Muhammad Islam’s house, but Manan followed him on his motorcycle, allegedly threatening him and using abusive language. He further alleged that Manan struck him on the forehead with the pistol butt and later entered Muhammad Islam’s house and fired three shots at him, injuring him on different parts of his body.

The injured person stated that the motive behind the attack was an old dispute, claiming that some time ago Manan Liaquat had allegedly fired at his cousin and he had played a role in arranging reconciliation between them. He alleged that due to this previous resentment, the suspect attempted to kill him.

Kallar Syedan Police registered a case on the basis of Nazakat Hussain’s statement and collected initial evidence from the scene.

کلر سیداں میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی اہلکار سے مبینہ بدتمیزی، کارِ سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج

Transport Authority Official Allegedly Harassed During Inspection in Kallar Syedan, Case Registered

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |11جولائی 2026) —سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے سب انسپکٹر عثمان احمد نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا کہ وہ گزشتہ روز کلر سیداں بازار میں بسلسلہ روٹ پرمٹ، فٹنس ،کرایہ نامہ چیکنگ کشمیر روڈ اڈہ راجپوتاں میں موجود تھا کہ دوران چیکنگ کرایہ بابت دریافت کیا اس دوران اڈہ منیجر راجہ لال خان اور شاہنواز ہمراہ چار نامعلوم افراد غصے میں آگ بگولہ ہو گئے اور گالم گلوچ شروع کر تے ہوئے دست وگریبان ہونے کی کوشش کی جن کو پکڑنے کی کوشش کی جو کہ ہمراہ نامعلوم افراد دھکے دے کر فرار ہو گئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔ راجہ لال و شاہ نواز اور ان کے ساتھیوں کا یہ عمل کارسرکار میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر زیر دفعہ 506/186 ت پ کے مرتکب ہوئے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

Dr Neelam Ali Raja Visits Parvez Shotokan Karate Sports Academy, Highlights the Importance of Sports Activities

ڈاکٹر نیلم علی راجہ کا پرویز شوتوکان کراٹے سپورٹس اکیڈمی کا دورہ، کھیلوں کی اہمیت پر زور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |11جولائی 2026) —محترمہ ڈاکٹر نیلم علی راجہ فیملی کا پرویز شوتوکان کراٹے سپورٹس اکیڈمی کا دورہ،کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کہ معاشرہ میں غیر نصابی سر گرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی نشو نما بھی اشد ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ کراٹے کھیل کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں خود اعتمادی بھی پید اکرتی ہے انہوں نے لیڈیز جم کا افتتاح بھی کیا،انہوں نے کراٹے چیف کوچ، صدر راولپنڈی ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن پرویز اقبال وکی کو سپورٹس اکیڈمی بنانے پر مبارکباد دی۔

Hassnain Bhatti Completes Four-Year BS Degree from COMSATS University

چوکپنڈوری کے حسنین بھٹی نے کامسیٹس یونیورسٹی سے بی ایس کی چار سالہ ڈگری مکمل کر لی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |11جولائی 2026) —چوکپنڈوری کے تاجر اسحاق بھٹی کے فرزند حسنین بھٹی نے کامسیٹس یونیورسٹی سے بی ایس کی چار سالہ ڈگری مکمل کر لی،حسنین بھٹی نے اس کامیابی کو والدین اور اساتذہ کی محنتوں کا ثمر قرار دیا ہے،

Annual Urs Conference of Hazrat Pir Syed Mehr Ali Shah Jilani to Be Held in Kallar Syedan

آستانہ عالیہ بانبریاں والی سرکار کے سالانہ عرس کے موقع پر دین است حسین کانفرنس آج منعقد ہو گی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |11جولائی 2026) —آستانہ عالیہ حضرت پیر سید مہر علی شاہ جیلانی الحسنی والحسینی رحمتہ اللہ علیہ المعروف بانبریاں والی سرکار کے سالانہ عرس کے موقع پر آج بروز ہفتہ دین است حسین کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت پیر سید عابد حسین شاہ گیلانی کریں گے۔

Judicial Magistrate Grants Post-Arrest Bail to Parvez in Alleged Cheque Theft Case

54 لاکھ روپے مالیت کے چیک چوری کیس میں ملزم پرویز کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |11جولائی 2026) —بعد از گرفتاری ضمانت جوڈیشنل مجسٹریٹ مسز سدرہ النسا نے منظور کر لی،استغاثہ کے مطابق ملزم پرویز پر الزام تھا کہ اس نے تھانہ سے 54 لاکھ روپے مالیت کا چیک چوری کیا ہے،ملزم کے وکیل چوہدری اعجاز حسین گوجر ایڈووکیٹ کے مؤثر دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے معزز عدالت نے ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی اور اڈیالہ جیل سے فوری رہائی کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button