11 July 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Raja Sagheer Ahmad Launches Election Campaign for Raja M Siddique

راجہ صغیر احمد نے راجہ محمد صدیق کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جولائی2026)
کشمیر الیکشن 2026 حلقہ LA-39 جموں 6 کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا ن لیگ کے نامزد امیدوار راجہ محمد صدیق کی الیکشن کمپین شروع کر دی،اپنے حلقے میں رہائش پذیر کشمیر ی ووٹروں کے ساتھ میٹنگ شروع، ڈور ٹو ڈور ووٹرز سے رابطہ مہم کا آغاز،انشاء اللہ کشمیر میں بھی ن لیگ کی حکومت ہو گی، ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے دوبیرن کلاں میں محمد شبیر خان کے گھر ووٹروں، سپورٹروں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے گذشتہ روزپاکستان مسلم لیگ ن حلقہ LA-39 جموں 6 کے نامزد امیدوار راجہ محمد صدیق کی الیکشن کمپین کے سلسلے میں راجہ محمد صدیق کے درینہ ساتھی اور سماجی شخصیت محمد شبیر خان کے گھر آمداس موقع پر جموں 6 کے ووٹرز جن میں حاجی محمد صدیق، میاں منیر چشتی، حنظلہ ایوب خان، صوبیدار میجر(ر) عبدالرزاق، خان رفاقت خان، محمد فرید، چودھری جاوید اقبال، حاجی محمد نسیم، حمزہ شبیر خان، چودھری کاشف سعید، قیصر رفیق خان، حافظ فرخ بشیر خان، ظہیر خان، طالب یعقوب خان، حارث خان اور دیگر ووٹرز نے شرکت کی، ملاقات میں حلقہ کی سیاسی صورتحال اور آمد الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اور انتخابی حکمت عملی طے کی گئی انہوں نے کہا انشاء اللہ جموں 6کا کے امیدوار راجہ محمد صدیق بھاری اکثیریت سے کامیاب ہو نگے۔

Mator (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua | July 11, 2026):
Pakistan Muslim League-N (PML-N) MPA Raja Sagheer Ahmad has formally launched the election campaign for the party’s nominated candidate, Raja Muhammad Siddique, in the LA-39 Jammu-6 constituency for the 2026 Kashmir elections.

As part of the campaign, Raja Sagheer Ahmad has started holding meetings with Kashmiri voters residing in his constituency and initiated a door-to-door voter contact drive. Speaking to voters, supporters, and media representatives at the residence of Muhammad Shabbir Khan in Dubairan Kalan, he expressed confidence that PML-N would also form the government in Azad Kashmir.

Raja Sagheer Ahmad visited the home of Muhammad Shabbir Khan, a long-time associate of Raja Muhammad Siddique and a well-known social figure, to discuss the election campaign. The meeting was attended by several Jammu-6 voters, including Haji Muhammad Siddique, Mian Munir Chishti, Hanzala Ayub Khan, Subedar Major (R) Abdul Razzaq, Khan Rafaqat Khan, Muhammad Fareed, Chaudhry Javed Iqbal, Haji Muhammad Naseem, Hamza Shabbir Khan, Chaudhry Kashif Saeed, Qaiser Rafiq Khan, Hafiz Farrukh Bashir Khan, Zaheer Khan, Talib Yaqoob Khan, Haris Khan, and others.

During the meeting, participants discussed the political situation in the constituency, reviewed preparations for the upcoming elections, and finalised the campaign strategy. Raja Sagheer Ahmad expressed optimism that PML-N candidate Raja Muhammad Siddique would secure victory in LA-39 Jammu-6 with a decisive majority.


جامعہ مسجد و مدرسہ سیدنا علی المرتضیٰ کھڈیوٹ کہوٹہ میں قرآن مکمل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد و انعامات

Certificates and Awards Ceremony Held for Quran Graduates at Jamia Masjid Syedna Ali Al-Murtaza, Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جولائی2026)
جامعہ مسجد و مدرسہ سیدنا علی المرتضیٰ ڈھوک سیداں کھڈیوٹ کہوٹہ میں تقریب تقسیم اسناد و انعامات کا انعقادکہوٹہ: جامعہ مسجد و مدرسہ سیدنا علی المرتضیٰ ڈھوک سیداں کھڈیوٹ کہوٹہ میں قرآن کریم ناظرہ مع تجوید مکمل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کامیاب طلبہ میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر نعمان وحید ستی اور معروف عالم دین علامہ حامد نواز ستی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان کے لئے عظیم سعادت ہے۔ بچوں کی دینی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ یہی نسل مستقبل میں معاشرے کی اصلاح اور اسلامی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔تقریب میں اساتذہ، علماء کرام، والدین اور علاقہ بھر سے معزز شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے قرآن کریم کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ کی مزید کامیابی اور امتِ مسلمہ کی سلامتی و استحکام کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔جبکہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

Kahuta Press Club President Raja Imran Zamir Highlights the Role of Journalism as the Voice of the People

صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کا صحافت کو عوام کی آواز اور ریاست کا چوتھا ستون قرار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جولائی2026)
صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون اور عوام کی آواز ہے پریس کلب کہوٹہ نے ہمیشہ اپنے قلم کے ذریعے عوام اور علاقے کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی ترقی، شفافیت اور احتساب میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ صحافی عوام کے مسائل، مشکلات اور امیدوں کو ذمہ داری، دیانت اور غیر جانبداری کے ساتھ حکام تک پہنچاتے ہیں، جس سے معاشرے میں اصلاح اور مثبت تبدیلی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دار صحافت سچائی، تحقیق اور عوامی مفاد پر قائم ہوتی ہے۔ صحافیوں کی خدمات قابلِ قدر ہیں، کیونکہ وہ ہر مشکل حالات میں بھی حقائق عوام تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک مضبوط، آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری اقدار کو فروغ دیتی ہے اور قانون کی بالادستی کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری کو چاہیے کہ وہ پیشہ ورانہ اخلاقیات، دیانت داری اور غیر جانبداری کو ہمیشہ مقدم رکھے، جبکہ متعلقہ ادارے صحافیوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام صحافیوں کو حق اور سچ کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔

PML-N Leader Sajjad Satti Praises Party’s Performance and Commitment to Public Service and Development

چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی کا مسلم لیگ ن کی شاندار کارکردگی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جولائی2026)
مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ.مسلم لیگ ن کی شاندار کارکردگی قابلِ تحسین ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور ملکی استحکام کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ موجودہ دور میں بھی پارٹی کی قیادت نے معاشی بہتری، مہنگائی میں کمی، روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، جو قابلِ ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومتوں نے ماضی میں سڑکوں، پلوں، توانائی کے منصوبوں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جو خدمات سرانجام دیں، وہ عوام آج بھی یاد رکھتے ہیں۔ پارٹی نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کو ترجیح دی اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر پالیسیاں اپنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے مشکل حالات میں بھی حوصلے، تدبر اور عوامی خدمت کا دامن نہیں چھوڑا۔ عوام کو امید ہے کہ پارٹی آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت جاری رکھے گی اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسلم لیگ ن کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کی منزلوں سے ہمکنار کرے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button