لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام – محمد نصیر راجہ، 12 جولائی 2026) برطانیہ کے شہر برمنگھم کے علاقے ایلم راک میں مبینہ کار جیکنگ کی کوشش کے دوران مقامی مسجد کے چیئرمین 60 سالہ عبدالغفور پر چار نقاب پوش افراد نے چاقو سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شب تقریباً 11:55 بجے سینٹ سیویئرز روڈ پر پیش آیا۔ زخمی عبدالغفور کے بھتیجے اور برمنگھم سٹی کونسل کے رکن، مجید محمود، نے بتایا کہ ان کے چچا نے چار نقاب پوش افراد کا بہادری سے مقابلہ کیا، تاہم حملہ آوروں نے انہیں دو مرتبہ چاقو مار کر زخمی کر دیا۔
عبدالغفور، جو ہارٹوپ روڈ پر واقع مسجد محمدی کے چیئرمین ہیں، اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے اور ان کی جان کو لاحق خطرہ نہیں۔
مجید محمود نے اس حملے کو “انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت تشدد” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے مقامی کمیونٹی کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
یہ واقعہ اسی علاقے میں چند روز قبل پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں 16 سالہ ایک نوجوان، جو مجید محمود کا قریبی عزیز بھی ہے، شدید زخمی ہوا تھا اور تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے بتایا ہے کہ حملے میں ملوث چاروں افراد نقاب پوش تھے اور ابتدائی معلومات کے مطابق ان کا تعلق ایشیائی نسل سے تھا۔ پولیس نے عوام سے واقعے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ایک الگ تھلگ واقعہ معلوم ہوتا ہے اور اس کا علاقے میں حالیہ دیگر پرتشدد واقعات سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔
London (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja, July 12, 2026) –Abdul Ghafoor, 60, “bravely confronted four masked men” before being stabbed twice in a suspected carjacking, according to his nephew.
The man was attacked on St Saviours Road in Alum Rock, Birmingham, at about 23:55 BST on Tuesday.
Majid Mahmood, a member of Birmingham City Council, said his uncle Abdul Ghafoor was the victim of the “appalling act of violence”, and that the attack had left his “family and the wider community deeply distressed”.
It happened days after a shooting in a nearby street which left a 16-year-old boy – also a relative of Mahmood – in a critical condition.
Ghafoor, chairman of the nearby Masjid Muhammadi mosque on Hartopp Road, remains in a stable condition in hospital, and his injuries are not believed to be life threatening.
West Midlands Police, which is investigating both incidents, confirmed the account of a group wearing masks with regard to St Saviours Road, and, appealing for information, described the attackers as Asian.
Police said they believed the stabbing to be an isolated attack and not linked to any other recent violent crime in the area.