09 July 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Wars Are Won Through Faith, Unity and Discipline, Not Media Rhetoric: Field Marshal Asim Munir

جنگیں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے جیتی جاتی ہیں، میڈیا کی بیان بازی سے نہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09جولائی 2026) — فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ جنگیں میڈیا کی بیان بازی نہیں بلکہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے جیتی جاتی ہیں۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج بدلتی ہوئی جنگی نوعیت اور جدید تقاضوں کے مطابق اپنی حکمتِ عملی، صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تیاری کو مسلسل جدید بنا رہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی مستقبل کی عسکری اور سول قیادت کی اعلیٰ معیار کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جو قومی سلامتی اور ریاستی اداروں کی مضبوطی کے لیے نہایت اہم ہے،انہوں نے جنگ کے بدلتے ہوئے انداز میں اسٹریٹجک وضاحت، مؤثر منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ مارشل کا کہنا کہ پاکستان دشمن خفیہ ایجنسیوں کی ملک کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور دشمن کے پراکسی نیٹ ورکس کو ملک کے امن، استحکام اور معاشی ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست کی پوری طاقت سے کچل دیا جائے گا، جبکہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ “جنگیں میڈیا کی بیان بازی یا سیاسی نعروں سے نہیں بلکہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے جیتی جاتی ہیں۔” انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بلند حوصلے اور مکمل آپریشنل تیاری پر انہیں مکمل اعتماد ہے اور افواج ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

Rawat (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 06, 2026): Field Marshal Syed Asim Munir has said that wars are not won through media narratives or political slogans, but through faith, unity, and discipline.

Addressing officers graduating from the National Security and War Course during his visit to the National Defence University (NDU), Field Marshal Asim Munir said that Pakistan’s armed forces are continuously modernising their strategies, capabilities, and professional preparedness in line with the evolving nature of warfare and contemporary security requirements.

He stated that the National Defence University plays a vital role in providing high-quality training to future military and civilian leadership, which is essential for strengthening national security and state institutions.

The Field Marshal emphasised the importance of strategic clarity, effective planning, and professional readiness in dealing with the changing dynamics of warfare.

He said Pakistan is fully aware of efforts by hostile intelligence networks to destabilise the country and will not allow proxy networks to harm national peace, stability, and economic development.

Field Marshal Asim Munir further stated that cross-border terrorism would be dealt with through the full strength of the state, while the elimination of terrorist safe havens and their facilitators would be ensured.

Reaffirming his confidence in the professional capabilities, high morale, and operational readiness of Pakistan’s armed forces, he said that the military is fully prepared to meet all challenges.

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا تھانہ ویسٹریج کا دورہ، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

CPO Hassan Mushtaq Sukhera Visits Westridge Police Station, Directs Prompt Resolution of Citizens’ Issues

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09جولائی 2026) —سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا تھانہ ویسٹریج کا دورہ ،محرر آفس، حوالات، ریکارڈ سمیت دیگر امور اور تھانے کی بلڈنگ کا جائزہ لیا، سی پی او نے ایس ایچ او اور تھانے میں موجود سٹاف سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ہدایات دیں، سی پی او نے تھانے میں موجود شہریوں سے بھی ملاقات کی اور سٹاف کو انکے مسائل کے فوری حل کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانے میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل کا فوری حل یقینی بنائیں،سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انصاف اور بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی برداشت نہیں۔

Open Court Held at Chontra Police Station, SSP Operations Malik Tariq Mehboob Addresses Citizens’ Complaints

تھانہ چونترہ میں کھلی کچہری، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے شہریوں کے مسائل سنے

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09جولائی 2026) — سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی تھانہ چونترہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،اے ایس پی صدر، ایس ایچ او چونترہ سمیت تفتیشی افسران بھی موجود تھے،کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے،ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Rawalpindi Police Crack Down on Criminals, Arrest Motorcycle Theft Gang and Suspect in Harassment Case

راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، نازیبا حرکات کے الزام میں ملزم بھی گرفتار

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09جولائی 2026) — نیوٹاؤن پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 5 مسروقہ موٹر سائیکل،نقدی 19 ہزار 200 روپے اور اسلحہ برآمد کیا،زیر حراست گینگ قبل ازیں ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب تھا، ویسٹریج پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم 21 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد کر لیا، ریس کورس پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتارکر لیا،مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے میرے بیٹے سے نازیبا حرکات کیں، ریس کورس پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا،

Sadiqabad Police Arrest Seven Suspects for Gambling, Recover Staked Money and Mobile Phones

صادق آباد پولیس کی کارروائی، جواء کھیلنے والے 7 افراد گرفتار، داؤ پر لگی رقم اور موبائل فون برآمد

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09جولائی 2026) —ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین ،بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 7 افراد کو گرفتار کر لیا،زیر حراست افراد سے داؤ پر لگی رقم 35 ہزار روپے، 6 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے،صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا،اس پی راول سعد ارشد کیا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے۔

Rawalpindi Police Arrest Six Suspects, Recover Drugs, Liquor and Illegal Weapons

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، منشیات اور اسلحہ برآمد، 6 ملزمان گرفتار

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09جولائی 2026) —راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 افراد کو حراست میں لے کر 1 کلو 340 گرام چرس ،8 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ بنی، ایئرپورٹ، چکلالہ اور چونترہ کے علاقوں میں کی گئی ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

CPO Hassan Mushtaq Sukhera Takes Action on Corruption Complaint, Three Dhamial Police Officials Arrested, SHO Suspended

بدعنوانی کی شکایت پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا ایکشن، تھانہ دھمیال کے 3 اہلکار گرفتار، ایس ایچ او معطل

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09جولائی 2026) — شہری کی جانب سے بدعنوانی کی شکایت پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا نوٹس، تھانہ دھمیال کے تین اہلکاروں پر مقدمہ درج فوری گرفتار، فرائض سے غفلت پر ایس ایچ او دھمیال معطل، چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم، سی پی او کے احکامات پر فوری انکوائری عمل میں لائی گئی، انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر سی پی او نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے بدعنوانی کی شکایت پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے نوٹس لے لیا، تھانہ دھمیال کے تین اہلکاروں پر مقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کر لیا گیا، سی پی او نے فرائض سے غفلت پر ایس ایچ او دھمیال کو معطل اور چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا، شہری نے تھانہ دھمیال کے اہلکاروں کی بدعنوانی کی شکایت کی تھی، سی پی او کے احکامات پر فوری انکوائری عمل میں لائی گئی، انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر سی پی او نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، اہلکاروں میں حمزہ، صیاب اور نسیم شامل ہیں، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز یا فرائض سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button