09 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Elderly Man Robbed of Rs100,000 in Daylight Pickpocketing Incident

کلر سیداں میں 75 سالہ شہری سے دن دہاڑے ایک لاکھ روپے جیب تراشی، مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09جولائی 2026) — کلرسیداں میں نامعلوم ملزمان نے 75 سالہ بزرگ شہری کو دن دہاڑے ایک لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ محمد سلیم سکنہ مک نے درخواست میں کہا کہ وہ کلرسیداں کے ایک نجی بینک سے ایک لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر فٹ پاتھ کے ذریعے پیدل جا رہے تھے۔ جب وہ کلرسیداں چوک کے قریب ایک بیکری کے سامنے پہنچے تو تین مشتبہ افراد ان کے آگے پیچھے ہو گئے اسی دوران ایک ملزم نے مہارت سے ان کی جیب سے ایک لاکھ روپے نکال لیے اور ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔مدعی کے مطابق واردات کی فوٹیج قریبی سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہے، جس میں ملزمان کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 09, 2026): Police have launched an investigation after a 75-year-old man was allegedly pickpocketed and deprived of Rs100,000 in broad daylight near Kallar Syedan Chowk.

According to the First Information Report (FIR), the complainant, Muhammad Saleem, a resident of Makh, stated that he had withdrawn Rs100,000 from a private bank in Kallar Syedan and was walking along the footpath when the incident occurred.

He alleged that as he reached a bakery near Kallar Syedan Chowk, three unidentified suspects surrounded him. One of them allegedly stole the cash from his pocket before all three fled the scene.

The complainant told police that the incident was captured by nearby CCTV cameras, which reportedly show the suspects carrying out the theft.

Police have registered a case and initiated an investigation. Authorities are reviewing the CCTV footage to identify and apprehend the suspects.

کم سن لڑکی کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں 18 سالہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

Sahot Badhal: Case registered against 18-year-old youth for alleged sexual assault of minor girl

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09جولائی 2026) —14 سالہ کم سن لڑکی کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں 18 سالہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔چوآ خالصہ کی رہائشی مسماۃ روبینہ کوثر نے مقدمہ درج کروایا کہ کی دختر عمر 13/14 برس گھر میں اکیلی تھی میں بازار آئی ہوئی تھی جب واپس پہنچی تو دیکھا کہ فلک رضا سکنہ نئی آبادی سہوٹ بدہال رہائشی کمرے میں بیڈ پر میری بیٹی کیساتھ حرام کاری کر رہا تھا اور مجھے دیکھ کر وہ دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا جب اپنی بیٹی سے استفسار کیا تواس نے بتایا کہ وہ قبل ازیں بھی اس کیساتھ مختلف اوقات میں زبردستی کر چکا ہے اس نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مارو دونگا۔ ادھر تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر ملک آصف نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے اپنا میڈیکل کروانے سے انکار کر دیا ہے تا ہم ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔سب انسپکٹر مصروف تفتیش ہیں۔

Nisar Tanveer Performs Umrah in Saudi Arabia, Offers Special Prayers for Pakistan’s Peace and Prosperity

نثار تنویر نے سعودی عرب میں عمرہ ادا کیا، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09جولائی 2026) — صدر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی و سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر اپنے شوہر چوھدری تنویراختر شیرازی کے ھمراہ سعودی عرب کے دورہ کے پر ھیں۔انہوں نے پیر مکہ مکرمہ بیت اللہ شریف میں عمرہ کی ادائیگی کی۔اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سالمیت کیلئے خصوصی دعائیں کیں عین اسی روز مسلم لیگ ن کے مرکزی قائد میاں نواز شریف بھی جنیوا کے دورہ کے بعد سعودی عرب پہنچے وہ عمرہ کے ادائیگی کے لیئے سعودی عرب آئے ہیں۔

Three-Year-Old Child Dies After Falling from Roof inDhok Bhathi, Sakot

تین سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق، ڈھوک بھٹھی  سکوٹ میں افسوسناک واقعہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09جولائی 2026) — تین سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں ڈھوک سکوٹ کی ڈھوک بھٹھی میں پیش آیا۔ متوفی بوائز ہائی سکول سکوٹ کے سابق معلم محمد تاج کا پوتا بتایا جاتا ہے جسے بدھ کی شام کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

Young Man from Topa Mankiala Dies After Falling into River in Italy

اٹلی میں دریائے حادثے میں نوجوان جاں بحق، توپ مانکیالہ کے ملک علی احمد رضا کی لاش برآمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09جولائی 2026) —گاؤں توپ مانکیالہ کے ملک شاہد رضا کا نوجوان بیٹا ملک علی احمد رضا اٹلی میں دریا میں گر کر جاں بحق ہو گیا وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ دریا کنارے چل رہا تھا کہ اچانک توازن کھو بیٹھا اور پاؤں پھسلنے سے دریا میں جا گرا،ریسکیو نے نعش ڈھونڈ نکالی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button