09 July 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Alleged rape of 6-year-old child, accused arrested, case registered

کہوٹہ میں 6 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 09 جولائی 2026) — پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نئی آبادی میں قوم لوط کے پیروکار حماد ولد سجاد حسین نے 6 سالہ معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھا نہ کہوٹہ کے علاقہ محلہ نئی آبادی کے رہائشی فرحان کرامت نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سجاد حسین کے بیٹے حماد نے جو کہ پڑوسی ہیں میرے 6 سالہ بچے وہاج علی کو چشمہ سے پانی پینے کے بہانے ساتھ لے جا کر بد فعلی کی۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بچے کا میڈیکل کروانے کے بعد ملزم حماد ولد سجاد حسین پٹھان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔متاثرہ بچے کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ، آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فرام کیا جائے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, July 09, 2026) — In the Nai Abadi area of ​​​​Kahuta Police Station, Hammad son of Sajjad Hussain, raped a 6-year-old innocent child. Farhan Karamat, a resident of Mohalla Nai Abadi area of ​​​​Kahuta, took the position in the application at the Kahuta Police Station that Hammad, son of Sajjad Hussain, who is a neighbour, took my 6-year-old child Wahaj Ali with him on the pretext of drinking water from a spring and misbehaved. The Kahuta Police Station took timely action and arrested the accused. After the child was medically examined, an FIR was registered against the accused Hammad son of Sajjad Hussain Pathan. The parents of the victim child have appealed to the Chief Minister of Punjab, Ms. Maryam Nawaz, IG Punjab and other senior police officials to take strict action against the accused and provide us justice.

کہوٹہ ایم سی کے متعدد علاقوں میں ٹوٹی پھوٹی گلیاں، شہریوں کا فوری مرمت کا مطالبہ

Residents Demand Immediate Repair of Damaged Streets in Several Areas of Kahuta Municipal Committee

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9جولائی2026)
منتخب ممبران اسمبلی کی عدم توجہی کہوٹہ ایم سی کے متعدد علاقوں میں ٹوٹی پھوٹی گلیاں، منتخب نمائندئے غائب، عوام پریشا ن، تفصیل کے مطابق محمد عثمان، صغیر احمد،تنویر احمد،محمد ظہور اور صدام حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے محلے کی بیشتر گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کے دوران گلیوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے، جس سے پیدل چلنا اور گاڑیوں کی آمدورفت بھی دشوار ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار متعلقہ حکام اور منتخب نمائندوں کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کرائی گئی، مگر تاحال کوئی مؤثر عملی اقدام نظر نہیں آیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے، لیکن اس اہم مسئلے پر عدم توجہی افسوسناک ہے۔ اہلِ علاقہ نے حکومتِ پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوٹی پھوٹی گلیوں کی فوری مرمت اور تعمیر نو کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو اور انہیں بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button