07 July 2027DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Residents Urge Immediate Repair of Choa Khalsa–Bewal and Kanoha–Lasoora Roads
چوآخالصہ–بیول اور کنوھا–لسوڑا سڑکوں کی فوری بحالی کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07جولائی 2026) ترقیاتی کاموں کے دعووں میں کہاں تک صداقت ہے اس کی ایک جھلک چوآخالصہ سے بیول براستہ ٹکال اور کنوھا سے لسوڑا سڑکوں کی تباہی کی صورت میں نمایاں ہے یہ سڑکیں کئی دھائیوں قبل تعمیر کی گئی تھیں مرمت نہ ہونے کے باعث آج یہ آثار قدیمہ کا نقشہ پیش کر رہی ہیں، چوآخالصہ سے بیول سڑک مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق نے 2009 میں تعمیر و کشادہ کروائی تھی جس کی گزشتہ سترہ برسوں میں معیاری مرمت نہ ہو سکی جس سے پندرہ منٹوں کا سفر ایک گھنٹے پر محیط ہو گیا ہے یہ سڑک دو تحصیلوں کلرسیداں اور گوجرخاں کو ملاتی ہے مگر بدقسمتی سے اس کی تعمیر و مرمت و بحالی کا کام سترہ برس بھی بھی ممکن نہ ہوسکا سڑک پر موجود گڑھے پیدل چلنے والوں کے لیئے بھی حادثات کا موجب بنتے ہیں دوسری جانب سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے تیس برس قبل کنوھا سے لسوڑا سڑک تعمیر کروائی تھی جی کی تین دھائیوں بعد بھی مرمت نہ ہوسکی جس سے یہ سڑک مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے کئی مقامات پر اس کی باقیات اس بات کا احساس دلاتی ہیں کہ یہاں کبھی سڑک موجود رہی ہے آج کے ترقی یافتہ دور میں جہاں مریم نواز پنجاب بھر میں تعمیر وترقی کی دعویدار ہیں مگر اس کے ثمرات ابھی تک کلرسیداں کے پسماندہ دیہات میں نہ پہنچ سکے جس سے ہزاروں افراد سفری صعوبتوں کا شکار ہیں یہاں کے لوگ الیکٹرک بس کا مطالبہ کرتے ہیں نہ ہی کسی کالج یونیورسٹی کا بلکہ وہ صرف چوآخالصہ سے بیول اور کنوھا سے لسوڑا سڑکوں کی بحالی کے خواہاں ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ہمدردانہ غور کا بھی مطالبہ کیا ہے




