کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03جولائی 2026) —گورنمنٹ پرائمری سکول ممیال کے مدرس محمد عابد چالیس سالہ سروس مکمل کرکے ریٹائرڈ ہو گئے رئیس مدرسہ محمد عقیل نے ان کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیمی خدمات نئے آنے والے اساتذہ کے لیئے رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہیں محمد عابد نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ درس و تدریس کو اپنی زمہ داریاں سمجھ کر ادا کیا ہے پوری کوشش کی ہے ان زمہ داریوں کی ادائیگی میں کوئی غفلت اور لاپرواہی نہ ہو، طلبہ کو نصابی کتب کے ساتھ انہیں نظریہ اسلام و پاکستان سے روشناس کرانے کو ہمیشہ اولیت دی میرا ایمان ہے کہ اگر ہمارے طلبہ اسلام اور قیام پاکستان کے مقاصد سے مکمل آگاہی حاصل کرلیں تو یہ مستقل میں بہتر ہمارے حکمران ثابت ہو سکتے ہیں انہوں نے ساتھی اساتذہ کے تعاون پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 3, 2026): Muhammad Abid, a teacher at Government Primary School Mamial, has retired after completing 40 years of dedicated service in the education sector.
Speaking on the occasion, Head Teacher Muhammad Aqeel paid tribute to Muhammad Abid’s outstanding contribution to education, saying that his commitment and professional excellence would continue to serve as an inspiration and guiding example for newly appointed teachers.
In his farewell remarks, Muhammad Abid said that throughout his career, he had always considered teaching a sacred responsibility and made every effort to perform his duties with sincerity, diligence, and without negligence. He added that, alongside the prescribed curriculum, he consistently prioritised educating students about the ideology of Islam and the objectives behind the creation of Pakistan.
Expressing his belief in the importance of ideological education, he said that if students gain a thorough understanding of Islam and the founding principles of Pakistan, they can grow into better leaders and rulers in the future.
Muhammad Abid also thanked his fellow teachers for their support and cooperation throughout his four decades of service.
مبلغ 82 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک ڈس آنر، کلر سیداں میں مقدمہ درج
Case Registered in Kallar Syedan After Rs8.25 Million Cheque Bounces
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03جولائی 2026) —انعام علی ملک سکنہ چک مرزا دھمالی نے مقدمہ درج کروایا کہ شیخ محمد نوید سکنہ محلہ شیخاں کلر سیداں نے میری رقم مبلغ 82 لاکھ 50 ہزار روپے دینی تھی جس کی بابت ملزم نے سائل کو عدالت کے روبرو ایک چیک میرے حوالے کیا جسے جمع کروانے بنک گیا تو رقم موجود نہ ہونے پر ڈس آنر ہو گیا،ملزم نے جعلی چیک دے کر میرے ساتھ زیادتی کی ہے، کلرسیداں پولیس نے ملزم شیخ محمد نوید کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،
Eight Months On, Approved NADRA Counters in Bashandot, Doberan Kallan and Smot Yet to Become Operational
آٹھ ماہ گزر گئے، بشندوٹ، دوبیرن کلاں اور سموٹ میں منظور شدہ نادرا کاؤنٹرز تاحال فعال نہ ہو سکے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03جولائی 2026) —نادرا کلرسیداں کی تین یوسیز میں منظوری کے بعد نادرا کاونٹرز کھولنا بھول گیا تقریبا 8 ماہ قبل نادرا نے کلرسیداں کی تین دور دراز یوسیز بشندوٹ، دوبیرن کلاں اور سموٹ میں نادار کاؤنٹر قائم کرنے کی منظوری دی تھی جس پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا ان یوسیز کے لوگ آج بھی طویل فاصلے کے سبب روات اور حبیب چوک گوجرخاں کے نادرا دفاتر میں دھکے کھاتے ہیں تینوں یوسیز کے لوگوں نے چیئرمین نادرا سے بشندوٹ،دوبیرن کلاں اور سموٹ میں منظور شدہ نادرا کاؤنٹر کو بلاتاخیر فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Former UC Bishandot Chairman Muhammad Zubair Kayani Departs for One-Month Visit to the United States
سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی ایک ماہ کے دورۂ امریکہ پر روانہ
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03جولائی 2026) —مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی ایک ماہ کے غیر ملکی دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے۔