01 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Total of 41 Water Filtration Plants to Be Installed: Assistant Commissioner

کلر سیداں میں 41 فلٹریشن پلانٹس نصب ہوں گے: اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |01جولائی 2026) —اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے کہا ھے کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراھمی حکومت کی اولین ترجیح ھے پنجاب حکومت اس کے لیے عملی اقدامات کر رھی ھے جس کے لیے صاف پانی اتھارٹی تحصیل کلرسیداں کی مختلف یوسیزمیں 41 فلٹریشن پلانٹس لگا رھی ھے پنجاب حکومت کی ھدایات پر محکمہ تعلیم پنجاب اس مقصد کے لیے جگہ فراھم کرے گا جس سے طلبا اور شہری دونوں مستفید ھونگے کلرسیداں سپورٹس گراونڈ پر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پنجاب حکومت کا فلاحی منصوبہ ھے جس سے کلرسیداں کے شہریوں کو صاف پانی ملے گا اور جس جگہ اسے نصب کیا جا رھا ھے اس سے کھیلوں کی سرگرمیاں بالکل متاثر نہیں ھونگی، انہوں نے کلرسیداں یوتھ کونسل کے نمائندہ وفد، صاف پانی اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ افسران کے ساتھ اجلاس میں گفتگو کرتے ھوے کیا انہوں نے کہا کہ سکول گراونڈ حکوت پنجاب کی پراپرٹی ھے اور فلٹرہشن پلانٹ بھی پنجاب حکومت کا فلاحی منصوبہ ھے انہو ں نے ان خدشات کو سختی سے مسترد کیا کہ فلٹرہشن پلانٹ سے کوئ سپورٹس کے لیے گراونڈ کم پڑ جاے گا اسسٹنٹ کمشنر نے وا ضح کیا کہ مقامی کھلاڑیوں کو کھلینے کر بھر پور مواقع فراھم کیے جائیں گے ۔اوراس گراونڈ کے علاوہ بھی کلرسیداں میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر پنجاب حکومت کام کر رھی ھے جس سے کھلاڑیوں کو مستقبل میں کھیل کے لیے بہترین سہولیات فراھم ھونگی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے یوتھ کونسل کلرسیداں کے تحفظات کو مسترد کرتے ھوے واضح کیا کہ فلٹریشن پلانٹ بھی اتنا ھی ضروری ھے جتنا کہ کھیل ضروری ہیں حکومت کی ذمہ داری ھے کہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراھم کرے ۔ اس فلاحی منصوبے میں کسی کو بھی بلاجواز رکاوٹ کھڑی کرنے کی اجازت نہیں دی جاے گے ۔اس موقع پر اجلاس میں سی او ایم سی رفعت اقبال پاشا،ہیڈ ماسٹر خالد عباسی، ایف ڈبیلو آو اور صاف پانی اتھارٹی کے نمائیندے یو تھ کونسل کے صدر سہیل بٹ، اجمل منیر،سردار تاج اور سابق ممبر ایم سی عابد زاہدی بھی موجود تھے

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 1, 2026): Assistant Commissioner Kallar Syedan, Dr Syeda Zainab Hussain, has said that providing clean drinking water to citizens is one of the Punjab government’s top priorities, and practical measures are being taken to ensure access to safe water across the tehsil.

Speaking during a meeting with representatives of the Kallar Syedan Youth Council, officials from the Punjab Saaf Pani Authority, and the Frontier Works Organisation (FWO), she announced that the Saaf Pani Authority is installing 41 water filtration plants in various union councils of Kallar Syedan. Under the directives of the Punjab government, the School Education Department will provide land for the installations, allowing both students and local residents to benefit from the project.

Dr. Hussain said the filtration plant being installed at the Kallar Syedan Sports Ground is a public welfare initiative aimed at providing clean drinking water to the community. She firmly rejected concerns that the project would reduce the playing area or disrupt sports activities, assuring that local athletes would continue to have full access to sports facilities.

She further clarified that the school grounds are government property and that the filtration plant is also a government welfare project. She emphasised that there would be no negative impact on sports, adding that the Punjab government is also working on the construction of a Sports Complex in Kallar Syedan, which will provide improved facilities for athletes in the future.

The Assistant Commissioner dismissed objections raised by the Youth Council, stating that access to clean drinking water is just as essential as sports. She said it is the government’s responsibility to ensure safe drinking water for the public and warned that no one would be allowed to create unnecessary obstacles to this public welfare project.

The meeting was attended by Chief Officer Municipal Committee Riffat Iqbal Pasha, Headmaster Khalid Abbasi, representatives of the FWO and Saaf Pani Authority, Youth Council President Sohail Butt, Ajmal Munir, Sardar Taj, and former Municipal Committee member Abid Zahedi.

کلر سیداں میں شدید گرمی اور رات بھر کی لوڈشیڈنگ سے نظامِ زندگی مفلوج، شہری شدید مشکلات کا شکار

Scorching Heat and Night-Time Power Outages Disrupt Life in Kallar Syedan as Residents Struggle with Rising Temperatures

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |01جولائی 2026) —آگ برساتے سورج نے کئی ایام سے نظام زندگی بری طرح سے متاثر کر رکھا ہے جھلسا دینے والی دھوپ کے باعث گرمی اور حبس میں تیزی سے اضافہ ہوا جس سے پانی کے حصول میں بھی شہریوں کو مشکلات لاحق ہیں دوسری جانب شدید گرمی شروع ہوتے ہی رات کو راؤنڈ دی کلاک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی کو تلپٹ کردیا ہے لوگ سارا دن سورج کے برستے شعلوں کی زد میں رہتے ہیں تو رات کو بھی انہیں سکھ کی نیند دستیاب نہیں مسلسل لوڈ شیڈنگ کے باعث وہ راتیں بھی جاگنے پر مجبور ہیں جس سے معمر افراد مریضوں اور بچوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوا ہے ائیسکو حکام کے مطابق لوگ دن کے اوقات میں سولر استعمال کرتے ہیں جس سے بجلی کی ترسیل بکاتعطل جاری رہتی ہے مگر رات کو صارفین کی بڑی تعداد بجلی پر منتقل ہو جاتی ہے جس سے سسٹم پر اضافی بوجھ کے باعث فورس لوڈ شیڈنگ کرنا پڑتی ہے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |01جولائی 2026) —کلرسیداں کے گاؤں بھکڑال سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی انجنیئر قمرالاسلام راجہ کو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کا چیئرمین مقرر ہونے پر کلرسیداں و گردونواح میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں محمد زبیر کیانی،چوہدری صداقت حسین،چوھدری شاہد گجر،ظفرعباس مغل،افتخار بھولا ،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوھدری زین العابدین عباس،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض، سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود،ظفر عباس مغل، راجہ عاصم صدیق،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،مسعود احمد بھٹی، شیخ سلیمان شمسی،شیخ شعور قدوس،چوہدری یاسر ولایت،چوہدری افتخار بھولا،راجہ افتخار بکھڑال،راجہ شاہد پکھڑال،چوھدری طارق تاج و دیگر نے انجینئر قمراسلام راجہ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ اپنی صلاحیتوں کی بنا پر اس زمہ داری میں بھی سرخرو ہوں گے۔

Accused Acquitted in Kallar Syedan Drug Case Due to Lack of Evidence, Court Orders Honourable Acquittal

کلر سیداں منشیات کیس میں ناکافی شواہد پر ملزم شہزیب عرف بیبو باعزت بری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی 01جولائی 2026) — ایڈیشنل سیشن جج کلرسیداں جہانگیر علی گوندل کی عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم شہزیب عرف بیبو کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 836/25 کے تحت ملزم شہزیب عرف بیبو کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کی دفعہ 9(c) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کا مؤقف تھا کہ ملزم کے قبضہ سے 1700 گرام چرس برآمد ہوئی۔مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزم کی پیروی معروف قانون دان چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے کی۔ انہوں نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو مقدمہ میں بے بنیاد طور پر ملوث کیا گیا ہے اور استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد الزامات ثابت کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔وکیل صفائی کے مؤثر دلائل کے بعد فاضل عدالت نے مقدمہ کا جائزہ لیتے ہوئے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا، جس پر عدالت نے شہزیب عرف بیبو کو مقدمہ سے باعزت بری کرنے کا حکم سنا دیا۔

Driver Arrested for Reckless Driving of Unregistered Qingqi Rickshaw in Kallar Syedan, Case Registered

کلر سیداں میں بغیر نمبر پلیٹ چنگچی رکشہ انتہائی غفلت سے چلانے پر ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |01جولائی 2026) —ملتان کا نوجوان کلرسیداں میں بغیر نمبر پلیٹ کے انتہائی غفلت و لاپرواہی سے چنگچی رکشہ چلاتے ہوئے گرفتار،مقدمہ درج کر لیا گیا کلرسیداں ٹریفک پولیس نے محمد امین نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ معمول کی ڈیوٹی پر مرید چوک موجود تھا کہ شہر کی جانب سے ایک چنگچی رکشہ آیا جس کی نمبر پلیٹ نہ تھی اور ڈرائیور اسے انتہائی غفلت و لاپرواہی سے چلا رھا تھا جس پر ڈرائیور حسیب احمد ولد مشتاق احمد سکنہ جلالپور پیر والا ضلع ملتان کو قابو کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button