01 July 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: 14 Undertrial Prisoners Escape from Police Van Near Kahuta
کہوٹہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران 14 حوالاتی فرار، 4 دوبارہ گرفتار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،یکم جولائی,2026) کبیر احمد جنجوعہ) | یکم جولائی 2026کہوٹہ تحصیل کچہری میں مختلف مقدمات کی سماعت کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کیے جانے والے 36 حوالاتیوں میں سے 14 ملزمان منگل کے روز پولیس کی قیدی وین سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار فرار ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر لیا، جبکہ باقی 10 حوالاتیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کی حدود میں واقع چیکیاں اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔ تمام حوالاتیوں کو تحصیل کچہری کہوٹہ میں مختلف مقدمات کی پیشی کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی واپس منتقل کیا جا رہا تھا۔ اس مقصد کے لیے اڈیالہ جیل کے گارڈز اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی ٹیم 36 حوالاتیوں کو قیدی وین میں لے جا رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق جب قیدی وین چیکیاں اسٹاپ کے قریب پہنچی تو پولیس اہلکاروں نے وین کے اندر سے شور شرابے اور جھگڑے کی آوازیں سنیں۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قافلے کے انچارج سب انسپکٹر امتیاز نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ قیدیوں کے حصے کا دروازہ کھولا۔
پولیس کے مطابق دروازہ کھلتے ہی نامعلوم افراد یا قیدیوں کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مبینہ طور پر سرخ مرچ کا پاؤڈر پھینک دیا، جس کے باعث اہلکار چند لمحوں کے لیے بدحواس اور غیر مؤثر ہوگئے۔ اسی دوران 14 حوالاتی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف سمتوں میں فرار ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ناکہ بندی کر دی اور قریبی تھانوں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دے دی۔ فوری تعاقب کے نتیجے میں چار فرار حوالاتیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، تاہم دس ملزمان تاحال مفرور ہیں اور ان کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ اور کومبنگ آپریشن جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی گئیں۔ مختلف اضلاع اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی ہے تاکہ مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔
سینئر پولیس افسران نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تحقیقات میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا قیدیوں کو بیرونی مدد حاصل تھی یا نہیں، جبکہ قیدیوں کی منتقلی کے دوران اختیار کیے گئے حفاظتی اقدامات اور ممکنہ غفلت یا سیکیورٹی خامیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یہ واقعہ عدالتوں سے جیلوں تک حوالاتیوں کی منتقلی کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور مزید پیش رفت سے عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
Mator ( Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua) | July 01, 2026. A total of 14 undertrial prisoners escaped from a police prison van on Tuesday while being transported from Kahuta to Central Jail Adiala in Rawalpindi after appearing before a court in Kahuta. Police officials confirmed that four of the escapees were later recaptured, while a search operation is underway to arrest the remaining ten fugitives.
According to police authorities, the incident occurred near Cheekian Stop in the jurisdiction of Sihala Police Station, Islamabad. The undertrial prisoners had been produced before the Tehsil Court in Kahuta for hearings in various criminal cases. Following the court proceedings, the Adiala Jail security staff was transporting 36 undertrial prisoners back to Central Jail Adiala in Rawalpindi.
Police officials stated that as the prison van approached Cheekian Stop, the escort personnel heard loud shouting and signs of a disturbance coming from inside the vehicle. Responding immediately, the officer in charge of the escort, Sub-Inspector Imtiaz, stopped the van and, accompanied by other police personnel, opened the prisoners’ compartment to investigate the commotion.
As soon as the compartment door was opened, unidentified individuals allegedly threw chili powder into the eyes of the police personnel, temporarily blinding and disorienting them. Taking advantage of the confusion, 14 undertrial prisoners managed to flee from the prison van in different directions.
The police escort quickly alerted nearby law enforcement units, prompting an immediate search and pursuit operation. Within a short period, police succeeded in recapturing four of the escaped prisoners. However, ten undertrial prisoners remain at large, and intensive search operations are continuing in the surrounding areas.
Police have established checkpoints, launched combing operations, and alerted law enforcement agencies across the region to assist in locating the fugitives. Authorities have not yet disclosed the identities of the escaped prisoners or the nature of the criminal cases in which they were involved.
Senior police officials have initiated an investigation into the circumstances surrounding the escape, including the alleged use of chili powder and the possible involvement of external accomplices. Security arrangements for prisoner transportation are also being reviewed to determine whether any negligence or procedural lapses contributed to the incident.
The escape has raised serious concerns over the security measures adopted during the transportation of undertrial prisoners, particularly on routes between courts and correctional facilities. Further updates are expected as the investigation progresses and search operations continue.
پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی نے سرکاری اسکولوں اور تعلیم کے فروغ میں خدمات پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو اعزازی شیلڈ پیش کر دی
Punjab Teachers Union Rawalpindi Honors Dr. Muhammad Arif Qureshi for His Contributions to Government Schools and Education

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 1جولائی2026)
چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی راجہ تیمور اخترکی قیادت میں وفد کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی سے ملاقات، سرکاری اسکولوں کی بہتری اور تعلیمی ترقی کے لیے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی خدمات کو سراہا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پنجاب ٹیچرز یونین، تحصیل کہوٹہ، ضلع راولپنڈی کے وفد، جس کی قیادت چیئرمین، پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی،راجہ تیمور اختر، سینئر نائب صدر، پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی، طارق محمود ستی،صدر حلقہ جنوبی جناب ضیاء عباسی، صدر حلقہ شمالی، محمد ریاض عباسی، راجہ طارق محمود، سابق صدر حلقہ جنوبی تحصیل کہوٹہ، محترم اشتیاق احمد اور راجہ محمد شکیل کر رہے تھے، انہوں نے کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عارف قریشی سے ایک انتہائی اہم ملاقات کی ڈاکٹر محمد عارف قریشی صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں، خاص طور پر کہوٹہ کے سرکاری اسکولوں کی بہتری اور تعلیمی ترقی کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں وہ ہمیشہ پنجاب ٹیچرز یونین اور اساتذہ کرام کے مسائل کے حل کے لیے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور تعلیم کے فروغ میں ان کا کردار ایک مشعلِ راہ ہے۔ ملاقات کے دوران سرکاری سکولوں اور اساتذہ کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ اساتذہ اور علماء ہمیشہ سے میرے دل کے قریب رہے ہیں میں دل کی گہرائیوں سے اساتذہ کا احترام کرتا ہوں اساتذہ کسی بھی قوم کا انمول سرمایہ ہوا کرتے ہیں قوم کی عزت اساتذہ کی عزت و تکریم سے جڑی ہے آپ کی لازوال سماجی خدمات اور اساتذہ برادری کے ساتھ والہانہ محبت کے اعتراف میں، آج پنجاب ٹیچرز یونین، تحصیل کہوٹہ،ضلع راولپنڈی کی جانب سے انہیں ایک “اعزازی شیلڈ” پیش کی گئی۔ہم ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور ان کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ اسی طرح قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Former Councillors Raja Abbas Pappu and Raja Kabir Praise CM Maryam Nawaz’s Development Initiatives
سابق کونسلرز راجہ عباس پپو اور راجہ کابر کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا اظہار




