30 June 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kallar Syedan: Engineer Qamar-ul-Islam Raja Appointed Chairman of NAVTTC to Lead Pakistan’s Technical Skills
انجینئر قمرالاسلام راجہ نیوٹیک کے چیئرمین مقرر، نوجوانوں کی فنی تربیت کے فروغ کی ذمہ داری سونپ دی گئی

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم – اکرام الحق قریشی | 30 جون 2026):قومی اسمبلی کے رکن انجنیئر قمرالاسلام راجہ کو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، نوجوانوں کو جدید فنی تربیت سے آراستہ کر کے ان کے لئے بیرون ملک اور اندرون ملک بہترین روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر رواں بجٹ میں نیوٹیک NAVTTC کے لئے ریکارڈ فنڈز مختص کیے گئے ہیں تا کہ جدید دنیا میں تیزی سے بدلتے تقاضوں کے پیش نظر نوجوانوں کے لئے آئی ٹی سمیت اعلی ترین روایتی اور غیر روایتی تربیت کو فروغ دے کر ان کے لئے بہترین مستقبل کا اہتمام کیا جا سکے اس انتہائی اہم ذمہ داری کے لئے انجینیئر قمرالاسلام کا انتخاب ان کے وسیع تر تجربے اور ماضی کی اعلی کارکردگی کی بنا پر کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ انجینیئر قمرالاسلام مختلف ادوار میں پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت نصف درجن سے زائد تعلیمی ، تکنیکی اور انجینیئرنگ اداروں کی سربراہی کے دوران اعلی ترین کارکردگی دکھا چکے ہیں اور اسی بنا پر بیوروکریسی اور ڈویلپمنٹ سیکٹر میں ان کا نام عزت و احترام سے لیا جاتا ہے ۔ دنیا بھر میں ٹیکنیکل افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر انکا انتخاب پاکستان کے مسقبل کے معاشی نقشے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کی افرادی قوت کو دنیا کی ضروریات کے پیش نظر تیار کر کے بے روزگاری میں کمی لانے اور زرمبادلہ میں اضافہ کرنے کے لئے نیووٹیک کا کردار چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ باخبر ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے دئے گئے مشکل اور اعلی اہداف کے پیش نظر اگلے چند ماہ میں نیووٹیک کے انتظامی ڈھانچہ میں اوپر سے نیچے تک انقلابی تبدیلیوں کا قوی امکان ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 30, 2026) — Engineer Qamar-ul-Islam Raja Appointed Chairman of NAVTTC Following Federal Approval
Member of the National Assembly Engineer Qamar-ul-Islam Raja has been appointed as the Chairman of the National Vocational and Technical Training Commission (NAVTTC). His appointment has been officially notified after approval from the Prime Minister of Pakistan and the Federal Cabinet.
According to the notification, the decision has been made in line with the government’s focus on equipping the youth with modern technical education and creating better employment opportunities both within the country and abroad.
In the current federal budget, record funds have reportedly been allocated for NAVTTC on the special directives of the Prime Minister of Pakistan. The objective is to promote advanced vocational training, including IT and other modern technical skills, in order to meet the rapidly changing demands of the global job market and ensure a better future for young people.
Engineer Qamar-ul-Islam Raja has been selected for this key responsibility due to his extensive experience and past performance in leadership roles. He has previously served in senior positions in several educational, technical, and engineering institutions, including the Punjab Education Foundation and Islamabad Electric Supply Company, among others. His name is widely respected in bureaucratic and development circles for his performance and administrative capabilities.
Officials and observers note that, given the increasing global demand for skilled technical manpower, NAVTTC’s role has become highly significant in Pakistan’s economic future. The commission is expected to play a central role in reducing unemployment and increasing foreign remittances by aligning the country’s workforce with international requirements across all provinces, as well as Azad Kashmir and Gilgit-Baltistan.
Well-informed sources also suggest that, in light of the ambitious targets set by Prime Minister Shehbaz Sharif, major structural reforms within NAVTTC are likely in the coming months, potentially bringing significant changes to its administrative framework from top to bottom.
سابق نائب ناظم یوسی کنوھا راجہ اظہر اقبال کا کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ، فرزند نے گردہ عطیہ کیا
Former UC Kunha Deputy Nazim Raja Azhar Iqbal Successfully Undergoes Kidney Transplant as Son Donates Organ

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم – اکرام الحق قریشی | 30 جون 2026):سابق نائب ناظم یوسی کنوھا راجہ اظہر اقبال کا کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن شروع پیر کے روز کامیابی سے مکمل ہو گیا ان کے فرزند محمد مزمل نے اپنے والد کو گردہ عطیہ کرنے کی سعادت حاصل کی جس کے بعد پیر کے روز ان کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
PPP City General Secretary Naseer Akhtar Bhatti Hosts Dinner in Kallar Syedan, Senior Political and Social Figures Attend
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم – اکرام الحق قریشی | 30 جون 2026):پاکستان پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی نے اپنی رہائشگاہ ڈھوک بھٹیاں کلرسیداں میں احباب کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں کرنل (ر)تیمور صابر،جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،سابق وائس چیئرمین یوسی کنوھا چوھدری شاہد گجر، پاکستان پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی کے صدر نوید اختر مغل،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوھدری زین العابدین عباس،سٹی سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سٹی کونسلر عاطف اعجاز بٹ، مسلم لیگ ن کلرسیداں یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم،جمیل بھٹی،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔
Aqiqah Ceremony of Chaudhry Owais Jahangir’s Children Held in Chak Gujran, Notable Personalities Attend
اسپین میں مقیم چوھدری اویس جہانگیر کے بچوں کی تقریبِ عقیقہ چک گجراں میں منعقد، معزز شخصیات کی شرکت

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم – اکرام الحق قریشی | 30 جون 2026):اسپین میں مقیم چوھدری اویس جہانگیر کے بچوں کی تقریب عقیقہ چک گجراں میں منعقد ہوئی جس سے چوھدری آصف نورانی،چوہدری فیصل حفیظ،مفتی محمد حسن،شیخ سلیمان شمسی،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود، عاطف اعجاز بٹ،عابد حسین زاھدی، چوھدری زین العابدین عباس، چوھدری نعیم بنارس، نعمان ظہیر، چوھدری توقیر اسلم، شیخ حسن سرائیکی،راجہ عاصم صدیق،راجہ نعمان ظفر، راجہ داؤد اکبر،غفور افضل،نمبردار وقاص گجر، نعیم ارشد،ارشد محمود بھٹی،راجہ محمد سعید،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan Bar Association Observes Strike Against Alleged Police Misconduct, Court Proceedings Affected
کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی پولیس کے مبینہ غیر قانونی رویے کے خلاف ہڑتال، عدالتی امور متاثر
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم – اکرام الحق قریشی | 30 جون 2026):کلر سیداں بار ایسوسی ایشن نے تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او اور اے ایس آئی شاہد محمود کے مبینہ غیر قانونی اور نامناسب طرزِ عمل کے خلاف پیر 29 جون کو مکمل ہڑتال کی۔ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ سٹرائیک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وکلاء برادری پولیس حکام کے مبینہ اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی فوری طور پر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔نوٹس میں جنرل سیکرٹری کلر سیداں بار ایسوسی ایشن چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ کے دستخط موجود ہیں، جس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو بار اپنے احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔وکلاء کے ہڑتال کے اعلان کے باعث عدالتی امور متاثر ہوا ہے اور پیر کے روز کوئی بھی وکیل کسی عدالت میں پیش نہ ہوا۔




