کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 26جون 2026) —نو محرم الحرام کو جماعت اہلسنت کے زہراہتمام سرصوبہ شاہ میں دو اور ایک پروگرام بسلسلہ شہدائے کربلا کلرسیداں میں منعقد ہوا یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ کے زہراہتمام سرصوبہ شاہ میں شہدائے کربلا کہ یاد میں منعقدہ اجتماع سے علامہ وقاص حبیب کیانی،افراز حسین نقشبندی،علی زمان چشتی و دیگر نے خطاب کیا جبکہ انجمن غلامان مصطفی سرصوبہ شاہ کے زہراہتمام شہدائے کربلا منعقد ہوئی جس میں مفتی افتخار زاھدی نے خطاب کیا جبکہ تیسرا پروگرام جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی علامہ نسیم شوکت وارثی نے خصوصی خطاب کیا آج یوم عاشور اہلسنت کے زیر اہتمام دس کے قریب مقامات پر شہدائے کربلا کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا سنی تحریک تحصیل کلرسیداں کے زہراہتمام پیغام حسین کانفرنس دن گیارہ بجے مرکز اہلسنت جامعہ ریاض الجنہ مدینہ ٹاؤن کلرسیداں میں سنی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر علامہ ریاض الرحمان صدیقی کی صدارت میں منعقد ہو گی جس سے علامہ نثار الرحمان صدیقی خطاب کریں گے،بزم غلامان مصطفی کے زہراہتمام مواد دھمیال بھلاکھر میں محفل ذکر شہدائے کربلا شام چھ بجے منعقد ہو گی جس سے علامہ ندیم اعجاز چشتی،محمد جبار خطاب کریں گے،جامعہ قادریہ فیضان کرم کلرسیداں میں شہدائے کربلا کانفرنس آج دن ایک بجے منعقد کو گی جس سے علامہ سرفراز نوری،طارق قادری،پیر سید حیدر علی کاظمی خطاب کریں گے،مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ چوآخالصہ کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کانفرنس آج دن گیارہ بجے مدنی مسجد دارالعلوم انوارالقران دوبیرن روڈ چوآخالصہ میں ہوگی جس سے مفتی وسیم عطاری، مولانا عبد الشکور نقشبندی،حاجی محمد شریف نقشبندی اور یامین عادل راجہ خطاب کریں گے،شہدائے کربلا کی یاد میں ایک تقریب آج بعد نماز مغرب ڈھوک کسی ٹکال میں ہوگی جس سے علامہ غازی خان،نعمان آصف،توفیق عطاری خطاب کریں گے،مسجد نوشاہی کلرسیداں میں تقریب دن تین بجے ہو گی جس سے احسان الحق چشتی،طاہر یاسین طاہر،یاسر کیانی،نصیر زندہ و دیگر خطاب کریں گے،دوبیرن کلاں میں تقریب دن بارہ بجے جامعہ مسجد دوبیرن کلاں میں ہوگی جس سے علامہ شبیر حسین چشتی،فاروق الحسن چشتی،علامہ عمر فاروق خطاب کریں گے،
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 26, 2026) — Several religious gatherings commemorating the martyrs of Karbala were held across Kallar Syedan and its surrounding areas on the 9th of Muharram under the auspices of various Ahle Sunnat organisations, while preparations have been finalised for a series of conferences and remembrance events on Youm-e-Ashura.
A major gathering organised by Youth League Sarsoba Shah was held in memory of the martyrs of Karbala, where Allama Waqas Habib Kiani, Afraz Hussain Naqshbandi, Ali Zaman Chishti and other scholars addressed participants, highlighting the sacrifices of Hazrat Imam Hussain (RA) and his companions.
Another commemorative event was organised by Anjuman Ghulaman-e-Mustafa Sarsoba Shah, where Mufti Iftikhar Zahidi delivered a keynote address on the significance of Karbala and its enduring message of truth, sacrifice and perseverance.
A third major program took place at Jamia Ghausia Masoomia Kallar Syedan, attended by a large number of devotees. Allama Naseem Shaukat Warsi delivered a special address, emphasising the teachings and legacy of the martyrs of Karbala.
Religious organisations have also announced a number of conferences and remembrance gatherings for Youm-e-Ashura. Among the prominent events, Sunni Tehreek Tehsil Kallar Syedan will organize a “Paigham-e-Hussain Conference” at Markaz Ahle Sunnat Jamia Riaz-ul-Jannah, Madina Town, at 11:00 a.m. under the chairmanship of Allama Riaz-ur-Rehman Siddiqui, President of Sunni Tehreek Rawalpindi District. Allama Nisar-ur-Rehman Siddiqui will address the conference.
Meanwhile, Bazm Ghulaman-e-Mustafa will hold a Mehfil-e-Zikr-e-Shuhada-e-Karbala at Mawa Dhamial Bhallakhar at 6:00 p.m., featuring speeches by Allama Nadeem Ejaz Chishti and Muhammad Jabbar.
Jamia Qadria Faizan-e-Karam Kallar Syedan will host a Shuhada-e-Karbala Conference at 1:00 p.m., where Allama Sarfraz Noori, Tariq Qadri and Pir Syed Haider Ali Kazmi will speak.
The Central Seerat Committee (Registered) Choa Khalsa will organize a conference at Madni Masjid Dar-ul-Uloom Anwar-ul-Quran on Doberan Road at 11:00 a.m., with addresses by Mufti Waseem Attari, Maulana Abdul Shakoor Naqshbandi, Haji Muhammad Sharif Naqshbandi and Yameen Adil Raja.
Additional remembrance gatherings are scheduled after Maghrib prayers in Dhok Kasi Takkal, at Masjid Naushahi Kallar Syedan at 3:00 p.m., and at Jamia Masjid Doberan Kallan at noon, where prominent religious scholars will highlight the lessons and sacrifices associated with the tragedy of Karbala.
Organisers said the events are intended to promote the message of Imam Hussain (RA), emphasising faith, patience, justice and sacrifice, while encouraging unity and harmony among the community.
کلر سیداں: چار مقامات سے جلوسِ علم برآمد، آج یومِ عاشور کا مرکزی جلوس چوآ خالصہ سے نکالا جائے گا
Four Alam Processions Held in Kallar Syedan Region
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 26جون 2026) —عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں جمعرات کو چار قصبات چوآ خالصہ، دھمالی، سکوٹ اور پیر گراٹہ سے جلوس علم نکالے گئے اس موقع پر ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر چوہدری ندیم عباس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعلقین بھی موجود تھے تمام جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ وقت پر اختتام پزیر ہو گئے آج یوم عاشور سب سے بڑا اور مرکزی جلوس چوآخالصہ سے نکلے گا اس کے علاؤہ پیرگراٹہ اور تریل سے بھی جلوس نکالے جائیں گے کلرسیداں میں جلوس گیارہ محرم بروز ہفتہ نکلے گا، عشرہ کا سب سے بڑا اور مرکزی جلوس آج بروز جمعہ دن دس بجے چوآخالصہ میں حاجی محمد صادق مرحوم کے گھر سے جلوس علم برآمد ہو کر حویلی سید آصف علی شاہ پہنچے گا جہاں سے جلوس علم اور شبیہ ذوالجناح برآمد ہو گئی شرکا زنجیر زنی ماتم زنی کرتے ہوئے حیدری چوک پہنچیں گے جہاں علمائے کرام خطاب کریں گے جس کے بعد شرکا جلوس نوحہ خوانی ماتم زنی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے مین بازار،بنک چوک سکول روڈ سے ہوتے ہوئے دربار حسین چوآخالصہ پہنچیں گے جہاں مجلس شام غریباں ہو گی،دوسرا جلوس علم دن ایک بجے تریل میں فضل حسین کے گھر سے برآمد ہو گا جس کے بعد پیرگراٹہ سے ملنے والا جلوس بھی اس میں شامل ہو جائے گا۔تیسرا جلوس علم شام چھ بجے پیرگراٹہ میں سید سجاد حیدر کے گھر سے برآمد ہو گا۔11 محرم کو دن دس بجے کلرسیداں شہر میں سید ظہور حسین شاہ کے گھر سے جلوس علم برآمد ہو گا۔
Punjab Local Government Elections: New Union Council Delimitation Schedule Announced
پنجاب بلدیاتی انتخابات: یونین کونسل حلقہ بندیوں کا نیا شیڈول جاری
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 26جون 2026) —پنجاب بلدیاتی انتخابات کی اہم پیش رفت،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 4 جولائی 2026 تک توسیع کر دی گئی،اعتراضات پر فیصلے: 29 جولائی 2026کو ہوں گے حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 17 اگست 2026 کو آویزاں کی جائے گی۔
ECP Mismanagement: Citizen Receives Confusing Response from 8301 Service Instead of Voter Information
الیکشن کمیشن کی بدانتظامی پر شہریوں کو غلط جواب
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 26جون 2026) —الیکشن کمیشن کی بدحواسیاں،جب شہری نے اپنی درج ووٹ کے بارے میں آگاہی کے لیے الیکشن کمیشن کے دیئے نمبر 8301 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ارسال کیا تو ایکشن کمیشن نے ووٹ کے بارے میں معلومات درج کرانے کی بجائے مضحکہ خیز انداز اپنایا اور جواب دیا کہ وہ اندارج کے لیے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے رابطہ کریں