26 June 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Administration Reviews Muharram Arrangements; Foolproof Security Plan Established

محرم الحرام: کہوٹہ انتظامیہ کا مرکزی امام بارگاہ قصر آل عمران کا دورہ

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 26 جون 2026) — محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل، ڈی ایس پی کہوٹہ وقار عظیم، ایس ایچ او کہوٹہ ندیم الطاف، تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور اور چیف میونسپل آفیسر صائمہ تحریم نے مرکزی امام بارگاہ قصر آل عمران کا دورہ کیا اور سکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

انتظامیہ کے مطابق محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی پلان نافذ کیا جائے گا جبکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کہوٹہ میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں سے تمام صورتحال کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائے گی۔ افسران اور عملے کی ڈیوٹیاں بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔

اس موقع پر حکام نے واضح کیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ سکیورٹی کے علاوہ صفائی، سٹریٹ لائٹس، ایمبولنس سروس، ریسکیو 1122، ٹریفک وارڈنز، سول ڈیفنس، پولیس، محکمہ مال اور محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے چیف میونسپل آفیسر صائمہ تحریم کو ہدایت کی کہ مرکزی امام بارگاہ قصر آل عمران کے باہر مین چھنی بازار شاہراہ پر موجود گڑھوں اور ٹوٹی ہوئی سڑک کی فوری مرمت مکمل کی جائے تاکہ ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے سٹریٹ لائٹس کی درستگی، صاف پانی کی فراہمی اور صفائی عملے کی مسلسل موجودگی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

دریں اثناء ڈی ایس پی وقار عظیم اور ایس ایچ او ندیم الطاف نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ امام بارگاہ اور تحصیل بھر میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ مشکوک اور اجنبی افراد کی فوری اور مکمل چیکنگ کی جائے اور ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


 

KAHUTA (Pothwar com, Imran Zamir | June 26, 2026) — As part of preparations for Muharram-ul-Haram, Assistant Commissioner Kahuta Shireen Gul, DSP Kahuta Waqar Azeem, SHO Kahuta Nadeem Altaf, Tehsildar Mirza Mansoor, and Chief Municipal Officer Saima Tehreem visited the Central Imambargah Qasr-e-Aal Imran to review security, cleanliness, and other administrative arrangements.

Officials stated that a foolproof security plan has been finalized for Muharram, while a special control room has been established at the Tehsil Municipal Administration office to monitor all activities and arrangements round the clock. Duties of officers and staff have also been assigned.

The administration emphasized that a zero-tolerance policy will be enforced against any violation of the code of conduct during Muharram. Arrangements related to sanitation, street lighting, ambulance services, Rescue 1122, traffic wardens, civil defence, police, revenue, and health departments have been completed.

Assistant Commissioner Shireen Gul directed Chief Municipal Officer Saima Tehreem to immediately repair potholes and damaged road sections on the main Channi Bazaar road outside the Central Imambargah to ensure smooth movement of traffic and pedestrians. She also instructed authorities to ensure functional streetlights, clean drinking water, and the continuous presence of sanitation staff.

Meanwhile, DSP Waqar Azeem and SHO Nadeem Altaf inspected security personnel deployed at the Central Imambargah and across the tehsil. They instructed officers to thoroughly check any suspicious or unfamiliar individuals and warned that negligence or laxity in duty would not be tolerated.

آزاد کشمیر الیکشن: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ محمد صدیق میدان میں، کلین سویپ کا دعویٰ

PML-N Candidate Raja Muhammad Siddique Launches Election Campaign, Vows Clean Sweep in AJK Polls

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 26 جون 2026) — آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار اور حلقہ جموں 6 ایل اے 39 کے ٹکٹ ہولڈر راجہ محمد صدیق نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اور حکومت سازی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر اور سابق وزیر داخلہ آزاد کشمیر اسمبلی راجہ محمد صدیق نے صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ آزاد کشمیر خان طاہر، سابق کونسلر اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گلشن فوڈز اینڈ ریسٹورنٹ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل آٹھ مرتبہ عوام کے اعتماد سے کامیاب ہوئے اور اپنی 35 سالہ سیاسی زندگی میں ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی ذاتی مفاد یا کرپشن کی سیاست کو فروغ نہیں دیا اور حلقہ جموں 6 ایل اے 39 سمیت جہلم، اٹک، چکوال اور راولپنڈی کے عوام کی محبت اور اعتماد کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

راجہ محمد صدیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے اور پارٹی نے انتخابات کے لیے اپنی حکمت عملی اور تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کارکنوں کا جوش و خروش اور عوامی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ آئندہ دور مسلم لیگ (ن) کا ہوگا، جبکہ مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔ ان کے مطابق مخالفین کی جانب سے پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا اور سیاسی ہتھکنڈے مسلم لیگ (ن) کے مضبوط نظریاتی ووٹ بینک کے سامنے بے اثر ثابت ہوں گے۔

راجہ محمد صدیق نے کہا کہ پارٹی قیادت نے نچلی سطح تک تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنا دیا ہے اور ہر حلقے میں کارکن عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) صرف کامیابی نہیں بلکہ “کلین سویپ” کے ہدف کے ساتھ میدان میں اتری ہے تاکہ کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم مینڈیٹ حاصل کیا جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور کشمیری عوام کی خوشحالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی وفاق کے تعاون سے آزاد کشمیر کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد ہی مسلم لیگ (ن) کی اصل طاقت ہے اور ان شاء اللہ آئندہ انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ (ن) کا مقدر ہوگی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button