25 June 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Tariq Sharif Bhatti Donates Valuable Land for FFC School

طارق شریف بھٹی کا فوجی فاؤنڈیشن اسکول کے قیام کے لیے قیمتی اراضی عطیہ

گوجرخان (پوٹھوارڈاٹ کام – اکرام الحق قریشی | 25 جون 2026) — علاقے میں تعلیم کے فروغ اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وائس گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین، معروف سماجی شخصیت اور ممتاز کاروباری رہنما طارق شریف بھٹی نے اپنے عظیم الشان رہائشی منصوبے طارق شریف اسمارٹ سٹی میں فوجی فاؤنڈیشن کو جدید تعلیمی ادارے کے قیام کے لیے دس کنال سے زائد قیمتی اراضی عطیہ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عطیہ کی گئی اراضی پر فوجی فاؤنڈیشن اسکول قائم کیا جائے گا، جو نہ صرف طارق شریف اسمارٹ سٹی کے رہائشیوں بلکہ گوجرخان اور گرد و نواح کے وسیع علاقے کے طلبہ و طالبات کو بھی جدید اور معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کرے گا۔ تعلیمی اور سماجی حلقوں نے اس اقدام کو علاقے میں تعلیمی مواقع کے فروغ کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا ہے۔

فوجی فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں اعلیٰ معیار کے تعلیمی اداروں کا ایک منظم اور معتبر نیٹ ورک چلا رہی ہے۔ اس کے زیر انتظام اسکول اور کالجز نظم و ضبط، جدید تدریسی نظام اور بہترین تعلیمی معیار کے باعث ملک بھر میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ گوجرخان میں فوجی فاؤنڈیشن اسکول کے قیام سے مقامی خاندانوں کو معیاری تعلیم تک رسائی کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق باہمی اتفاق کے تحت اسکول کی تعمیر اور اس تعلیمی منصوبے پر عملی کام جلد شروع کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ ادارہ جدید طرز کی تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہوگا اور نئی نسل کی علمی، فکری اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

طارق شریف بھٹی کی جانب سے یہ فراخدلانہ عطیہ ان کی تعلیم دوستی، سماجی خدمت اور علاقائی ترقی کے وژن کا عکاس ہے۔ مقامی شہریوں، سماجی رہنماؤں اور ماہرینِ تعلیم نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے علاقے کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے نئے تعلیمی مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ گوجرخان میں فروغِ تعلیم کے حوالے سے یہ طارق شریف بھٹی کا دوسرا بڑا تعلیمی کارنامہ ہے۔ اس سے قبل وہ یونیورسٹی آف پوٹھوہار کے قیام کا عظیم منصوبہ شروع کر چکے ہیں، جو اس وقت اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی منصوبے کا تقریباً 60 سے 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی یہ ادارہ خطے میں اعلیٰ تعلیم کے ایک نمایاں مرکز کے طور پر سامنے آئے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف پوٹھوہار اور مجوزہ فوجی فاؤنڈیشن اسکول کے قیام سے گوجرخان کا تعلیمی منظرنامہ یکسر تبدیل ہو جائے گا، جبکہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم، تحقیق، ہنر مندی اور ترقی کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

علاقے کی سیاسی، سماجی اور تعلیمی شخصیات نے طارق شریف بھٹی کی ان مسلسل کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں گوجرخان کی سماجی، معاشی اور تعلیمی ترقی کے لیے ایک دیرپا اور تاریخی خدمت قرار دیا ہے۔

Gujar Khan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 25, 2026) — In a remarkable step towards the promotion of education in the region, renowned social figure of Gujjar Khan and Chairman of Voice Group of Companies, Tariq Sharif Bhatti, has donated more than ten kanals of valuable land to the Fauji Foundation within the prestigious Tariq Sharif Smart City project for the establishment of a modern educational institution.

According to details, the donated land will be utilized for the construction of a Fauji Foundation School, which is expected to provide quality education to students from Tariq Sharif Smart City as well as the surrounding areas. The initiative is being widely appreciated by educational and social circles as a significant contribution to the development of learning opportunities in the region.

The Fauji Foundation operates one of Pakistan’s most respected and well-organized networks of educational institutions. Its schools and colleges are recognized nationwide for maintaining high academic standards, disciplined educational environments, and modern teaching methodologies. The establishment of a Fauji Foundation School in Gujar Khan is expected to greatly enhance access to quality education for local families.

Under a mutual agreement between the concerned parties, construction work on the school and implementation of the educational project will commence in the near future. Once completed, the institution will offer state-of-the-art educational facilities and contribute to the intellectual and social development of the younger generation.

Tariq Sharif Bhatti’s generous donation has been described as a highly commendable and visionary act that reflects his commitment to educational advancement and community welfare. Local residents and education advocates have welcomed the initiative, expressing hope that it will open new opportunities for students across the region.

It is noteworthy that this is the second major educational milestone achieved by Tariq Sharif Bhatti in Gujar Khan. Earlier, he spearheaded the establishment of the University of Pothohar, a landmark higher education project that is currently nearing completion. Sources indicate that approximately 60 to 70 percent of the university’s construction and development work has already been completed, and the project has now entered its final stages.

The combined impact of the University of Pothohar and the upcoming Fauji Foundation School is expected to transform the educational landscape of Gujjar Khan, creating new avenues for learning, skill development, and academic excellence for future generations.

Community leaders, residents, and educationists have praised Tariq Sharif Bhatti’s continued efforts, describing them as a lasting contribution to the socio-economic and educational progress of the region.

صحافی محمد نجیب جرال کو دھمکیاں دینے کے خلاف مرکزی پریس کلب دولتالہ کا شدید ردعمل

Daultala Press Club Condemns Threats to President, Terms It an Attack on Press Freedom

دولتالہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نجیب جرال، 25 جون 2026) مرکزی پریس کلب دولتالہ کے اراکین نے پریس کلب کے صدرمحمد نجیب جرال کو سوشل میڈیا پر دی جانے والی مبینہ دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادیٔ صحافت اور حقِ اظہارِ رائے پر حملہ قرار دیا ہے۔پریس کلب کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کسی بھی صحافی کو اس کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی، عوامی مسائل کی نشاندہی یا کسی رائے کے اظہار پر دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول عمل ہے۔ اختلافِ رائے ہر شخص کا حق ہے، تاہم اختلاف کا جواب دلیل اور مکالمے سے دیا جانا چاہیے، نہ کہ دھونس، دباؤ یا دھمکیوں سے۔بیان میں کہا گیا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جو عوامی مسائل، شکایات اور آراء کو متعلقہ حلقوں تک پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ اگر صحافی خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں تو معاشرے میں شفافیت، جوابدہی اور عوامی آواز متاثر ہوتی ہے۔مرکزی پریس کلب دولتالہ کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر دی جانے والی دھمکیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صحافی بلا خوف و خطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافتی برادری اپنے کسی بھی ساتھی کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور آزادیٔ صحافت، حقِ اظہارِ رائے اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے ہر قانونی، اخلاقی اور جمہوری فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔بیان کے اختتام پر مرکزی پریس کلب دولتالہ کے اراکین نےاپنے صدر محمد نجیب جرال کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اختلافِ رائے کو دھمکیوں کے ذریعے دبانے کی ہر کوشش کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button