24 June 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Grand Quran Completion Ceremony Held at New Age Islamic School System Battala Sharif

نیو ایج اسلامک سکول سسٹم بٹالہ شریف میں تکمیلِ حفظ قرآن کی پروقار تقریب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جون2026)
نیو ایج اسلامک سکول سسٹم بٹالہ شریف میں تکمیل حفظ قرآن کے حوالے سے خوبصورت محفل،علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت وائس چیئرمین مرز ا محمد مسعود سمیت بڑی تعداد معروف مذہبی و علمی شخصیات سمیت دیگر بڑی تعداد میں معززین علاقہ بچوں کے والدین نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز نیو ایج اسلامک سکول سسٹم کے شعبہ حفیظ القرآن الکریم رجسٹرڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان بٹالہ شریف میں تکمیل حفظ قرآن کے حوالے سے خوبصورت محفل کا انعقاد کی گیا سکول کی ہونہا ر سمیرا فاطمہ بنت نبیل قیصرنے اللہ پاک کی الہامی کتاب کو اپنے سینے میں محفوظ کیا پرونور محفل میں تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود، معروف مذہبی و علمی شخصیات مولانا مفتی عدنان اشرفی، مولانا قاری محمد سلیمان، پرنسپل سید رسول مغل، ادارے کے بانی ناصر علی، حافظہ سمیرا فاطمہ کے والد نبیل قیصر، مرزا فرحان مسعود سمیت دیگر بڑی تعداد میں معززین علاقہ بچوں کے والدین موجود تھے اس موقع پر مقررنین نے حافظ قرآن کی بڑی شان ہے قیامت کے دن حافظ سے کہا جائے گا کہ جس طرح تم دنیا میں ترتیل (تجوید) کے ساتھ قرآن پڑھتے تھے، اسی طرح پڑھتے جاؤ۔ جہاں تم آخری آیت پڑھو گے، وہی جنت میں تمہارا مقام اور آخری منزل ہوگی انہوں نے کہا کہ قرآن پاک حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے لے کر رہتی دنیا تک مشعلِ راہ بنی رہے گی، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کتاب کو اتنا جامع اور مانع بنایا ہے کہ ایمانیات، عبادات، معاملات، سماجیات، معاشیات واقتصادیات کے اصول قرآن کریم میں مذکور ہیں آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گی

Mator ( Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua) | June 24, 2026. A graceful and spiritually uplifting ceremony was held at the New Age Islamic School System, Battala Sharif, to celebrate the completion of Hifz-e-Quran by student Sumaira Fatima, daughter of Nabeel Qaiser. The event was attended by a large number of religious scholars, social and political personalities, parents, and respected members of the community.

The ceremony took place at the institution’s Department of Hifz-ul-Quran Al-Kareem, which is registered with Wifaq-ul-Madaris Al-Arabia Pakistan. During the event, Sumaira Fatima was honoured for successfully memorising the Holy Quran, a remarkable achievement that was warmly appreciated by all attendees.

Among the distinguished guests were renowned political and social figure Vice Chairman Mirza Muhammad Masood, respected scholars Mufti Adnan Ashrafi and Qari Muhammad Suleman, Principal Syed Rasool Mughal, founder of the institution Nasir Ali, Sumaira Fatima’s father Nabeel Qaiser, and Mirza Farhan Masood, along with many other notable personalities and parents.

Addressing the gathering, the speakers highlighted the virtues and elevated status of those who memorise the Holy Quran. They stated that on the Day of Judgment, a Hafiz of the Quran will be told to recite the Quran as he or she used to recite it in the world with proper Tajweed, and that their rank in Paradise will rise with every verse recited.

The scholars further emphasized that the Holy Quran has remained, and will continue to remain, a guiding light for humanity from the time of the Holy Prophet Muhammad (Peace Be Upon Him) until the end of time. They noted that the Quran provides comprehensive guidance on faith, worship, social affairs, economic matters, and all aspects of human life.

The ceremony concluded with special prayers for peace, prosperity, and unity across the Muslim world.

پریس کلب کہوٹہ کے ممبران کے اعزاز میں راجہ شاہد اجمل کی پرتکلف دعوت، صحافیوں کی بھرپور شرکت

Raja Shahid Ajmal Hosts Grand Dinner in Honor of Kahuta Press Club Members, Journalists Attend in Large Numbers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جون2026)
پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) کے سینئر(بنیادی ممبر) راجہ شاہد اجمل کی طرف سے ممبران پریس کلب کہوٹہ کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام،ممبران پریس کلب کہوٹہ کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی،تمام ممبران نے اپنے میزبان راجہ شاہد اجمل کا شکریہ اد ا کیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے معروف و مشہور ریسٹورنٹ(گلشن شنواری ریسٹورنٹ، کوٹلی روڈ دوپری کہوٹہ) میں ممبران پریس کلب کہوٹہ کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں سر پرست اعلیٰ بزرگ صحافی سعید افضل چوہان،صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،لیگل ایڈوائیزرارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، راجہ روما ن سعید،افتخار احمد غوری، راجہ فیضان جنجوعہ،ندیم آزاد سیپل،کبیر احمد جنجوعہ نے شرکت کی،میزبان راجہ شاہد اجمل نے ممبران پریس کلب کہوٹہ کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی،تمام ممبران نے اپنے میزبان راجہ شاہد اجمل کا شکریہ اد ا کیا۔

Maryam Nawaz’s Political Vision and Public Welfare Initiatives Are Widely Appreciated, Says Qazi Akhlaq Khattar

مریم نواز شریف کی سیاسی بصیرت اور عوامی فلاحی منصوبے قابلِ تحسین ہیں، قاضی اخلاق کھٹڑ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جون2026)
مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ایم سی کہوٹہ وسابق نائب ناظم کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز شریف کی سیاسی بصیرت نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوالیا حاجی نواز، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف مستحق بچیوں کی شادی، اپنا گھر پروگرام، صاف ستھرا پنجاب، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں کردار سے دنیا معترف ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں اور عوام کو صحت، تعلیم، صاف پانی اور بنیادی سہولیات کی پانی اور فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے اور جلد ہی اس کے مثبت نتائج عوام کے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے قومی یکجہتی، سیاسی استحکام اور مضبوط معیشت ناگزیر ہے۔ انہوں نے افواج پاکستان کہ معیشت نے اور سیکیورٹی اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے ان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور انہیں تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نو جوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے موثر پالیسیاں اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کے مسائل ان کی اولین ترجہی اور وہ اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے انشاء اللہ بلدیات میں مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کرے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button