21 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Free CNIC and Voter Registration Campaign for Women Launched

کلر سیداںمیںخواتین کیلئے مفت شناختی کارڈ اور ووٹر رجسٹریشن مہم کا آغاز

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 21جون 2026) —خواتین کیلئے مفت شناختی کارڈ اور ووٹر رجسٹریشن مہم، نادرا موبائل وین تحصیل کلر سیداں کی مختلف یونین کونسلوں میں پہنچے گی-الیکشن کمیشن پاکستان اور نادرا کے اشتراک سے خواتین کو شناختی کارڈ کے حصول اور ووٹر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم کا مقصد ان خواتین کو قومی شناختی دستاویزات کی سہولت فراہم کرنا ہے جو تاحال شناختی کارڈ کے حصول یا ووٹر لسٹ میں اندراج سے محروم ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کے تعاون سے ایسی مہمات کا مقصد خواتین کی انتخابی عمل میں شمولیت بڑھانا اور ووٹر رجسٹریشن میں صنفی فرق کو کم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں تحصیل کلر سیداں کی مختلف یونین کونسلوں میں نادرا موبائل رجسٹریشن وین کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا موبائل وین یونین کونسل سموٹ میں 23 جون، یونین کونسل چوآ خالصہ میں 29 جون جبکہ یونین کونسل منیاندہ میں 30 جون کو موجود ہو گی۔موبائل رجسٹریشن وین میں خواتین کو موقع پر ہی شناختی کارڈ کے اندراج، نئے شناختی کارڈ کے حصول، کوائف کی تصدیق اور ووٹر رجسٹریشن سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ سہولت کا وقت صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس مہم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | June 21, 2026) — A special campaign for free Computerised National Identity Card (CNIC) issuance and voter registration for women has been launched in collaboration between the Election Commission of Pakistan (ECP) and NADRA.

The initiative aims to facilitate women who are still deprived of CNICs or are not registered in the voter lists, thereby encouraging greater participation of women in the electoral process and reducing the gender gap in voter registration.

Under this campaign, a NADRA Mobile Registration Van will visit different union councils of Tehsil Kallar Syedan according to a scheduled plan. According to official sources, the mobile van will be present in Union Council Samote on June 23, in Union Council Choa Khalsa on June 29, and in Union Council Minahda on June 30.

During the visits, women will be provided on-the-spot facilities, including new CNIC registration, renewal and correction of records, verification of personal data, and voter registration services.

The service will be available from 8:00 AM to 4:00 PM daily, allowing maximum participation of women in this facilitation drive.

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین کا ای بز آفس میونسپل کمیٹی کا دورہ، سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کی ہدایت

Assistant Commissioner Kallar Syedan, Dr Syeda Zainab Hussain, Visits E-Baz Office at Municipal Committee, Directs Improvement in Service Delivery

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 21جون 2026) —اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے گزشتہ روز میونسپل کمیٹی کلر سیداں میں قائم ای بز آفس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، معائنے کا مقصد دفتر کے انتظامی امور، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے معیار کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر ای بز آفس میں جاری سرگرمیوں، شہریوں کی سہولت کیلئے کیے گئے اقدامات، ریکارڈ کی دستیابی اور دفتری نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔انسپکشن کے دوران متعلقہ حکام نے دفتر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور عملے سے فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، چیف آفیسر رفعت عباس پاشا بھی اس موقع پر موجود تھے جنہیں ہدایت دی گئی کہ وہ شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے مؤثر اقدامات کریں ۔ اے سی کا کہنا تھا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اے سی کلر سیداں نے بتایا کہ ای بز آفس کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور دفتری معاملات کو مزید آسان اور شفاف بنانا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تمام ریکارڈ بروقت اپ ڈیٹ رکھا جائے اور درخواست گزاروں کو مقررہ وقت میں خدمات فراہم کی جائیں۔عملے کو مزید ہدایت کی گئی کہ تمام امور حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیے جائیں، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو ایک ہی جگہ پر زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آ سکیں۔

Speeding Toyota IS Hits and Kills Young Man on Phalina Road in Kallar Syedan

کلر سیداں: پھلینہ روڈ پر تیز رفتار ٹویوٹا آئی ایس کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 21جون 2026) —پھلینہ روڈ پر تیزرفتار ٹویوٹا آئی ایس نے ٹکر مار کر نوجوان کی جان لے لی،کمبیلی صادق کا نوجوان حافظ طہ ولد عامر اعجاز مقامی مسجد میں نماز مغرب ادا کرکے گھر واپس جا رھا تھا کہ پھلینہ روڈ پر اسے تیزرفتار آئی ایس 8909 نے ٹکر مار دی اسے زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی۔طہ کی نمازجنازہ آج بروز اتوار دن گیارہ بجے کمبیلی صادق میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button