21 June 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat Police Arrest Domestic Worker and Accomplice in Major House Theft Case
روات پولیس نے گھریلو ملازمہ اور اس کے بھائی کو گرفتار کر کے لاکھوں کا مسروقہ مال برآمد کر لیا

راولپنڈی/روات (پوٹھوار ڈاٹ کام – اکرام الحق قریشی | 21 جون 2026) — تھانہ روات پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے پانچ روز قبل ایک خاتون کے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازمہ اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 26 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، قیمتی بیگز، گھڑیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والی گھریلو ملازمہ نے اپنے آجر کے اہل خانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیں اور واردات کے بعد اپنے بھائی کے ساتھ فرار ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا۔
پولیس نے جدید ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بہن بھائی کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ مال کا بڑا حصہ بھی برآمد کر لیا گیا۔




